13/05/2026
⚠️ اہم اطلاع ⚠️
حج ویزوں کا سسٹم دو ماہ قبل بند ہو چکا ہے، لہٰذا اب حج ویزہ لگانے کا کوئی بھی دعویٰ فراڈ تصور کیا جائے گا۔
عوام الناس سے گزارش ہے کہ جعل سازوں اور دھوکہ دہی کرنے والے عناصر سے ہوشیار رہیں، اور کسی بھی غیر مصدقہ ایجنٹ یا اشتہار پر یقین نہ کریں۔
مزید معلومات اور تصدیق کے لیے صرف سرکاری ذرائع سے رابطہ کریں۔
منجانب:
وزارتِ حج پاکستان