Explore with Safi

Explore with Safi Fear not! "Explore with Safi" is your compass in the labyrinth of opportunities.

🌟 Welcome to the thrilling journey of exploration with the enigmatic Engr Safiullah, your guide to the captivating world of experiences, cultures, and aspirations! 🌟
Dive into the boundless depths of diversity as we embark on an odyssey through the mesmerizing tapestry of global lifestyles, right from the heart of dazzling UAE! 🌍
🎬 Join me, Engr Safiullah, as I unveil the kaleidoscope of humanity

through the lens of my vlogging adventures on "Explore with Safi." From the bustling streets of Dubai to the serene corners of the world, each video is a saga of discovery and enlightenment.
💬 Engage in riveting interviews with the vibrant souls who call UAE their home, delving into their stories, dreams, and triumphs. Witness the melting pot of cultures intertwine, creating a symphony of unity in diversity.
🏙️ Immerse yourself in the splendor of the UAE's iconic landmarks, as we unveil the hidden gems and celebrated wonders that adorn this enchanting land. From the majestic Burj Khalifa to the pristine beaches of the Palm Jumeirah, let every frame ignite your wanderlust!
🔍 Need guidance in navigating the intricate pathways of life in UAE? Whether it's seeking employment, obtaining licenses, or realizing entrepreneurial dreams, let my insights illuminate your path to success.
🚀 So, fellow explorers, fasten your seatbelts and brace yourselves for an exhilarating ride! Let's embark on a voyage of discovery, enlightenment, and empowerment with Engr Safiullah, where every moment is an adventure waiting to unfold. Welcome to "Explore with Safi" – where curiosity knows no bounds, and every step is a leap into the extraordinary!
________________________________________
Let the journey begin! 🚀✨

25/07/2026

وہ استعفیٰ جس نے میری زندگی بدل دی—شاید آپ کی
زندگی بھی بدل دے
میں پاکستان پولیس میں بطور پولیس افسر خدمات انجام دے رہا تھا۔ بظاہر میرے پاس ایک محفوظ اور باعزت سرکاری ملازمت تھی، لیکن دل مطمئن نہیں تھا۔ میں جانتا تھا کہ اگر میں نے صرف لوگوں کے خوف اور معاشرتی دباؤ کی وجہ سے یہ ملازمت جاری رکھی، تو شاید میں پوری زندگی اپنے فیصلے پر افسوس کرتا رہوں گا۔
جب میں نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا تو میرے والد اور بھائی کے علاوہ تقریباً کوئی بھی میرے حق میں نہیں تھا۔ لوگوں نے مجھے روکا، خوف دلایا اور کہا کہ میں اپنی زندگی کا بہت بڑا نقصان کر رہا ہوں۔ لیکن میں نے اپنے دل کی آواز سنی، اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کیا اور اپنی زندگی کا ایک مشکل مگر بہادرانہ فیصلہ کر لیا۔
آج، الحمدللہ، میں اپنے اس فیصلے پر خوش ہوں۔ اس سفر نے مجھے سکھایا کہ کبھی کبھی بہتر زندگی حاصل کرنے کے لیے ایک محفوظ جگہ کو چھوڑنا پڑتا ہے۔ کامیابی ہمیشہ آرام کے دائرے میں نہیں ملتی؛ بعض اوقات اس کے لیے خطرہ مول لینا، محنت کرنا اور خود پر یقین رکھنا ضروری ہوتا ہے۔
میرا پیغام اپنے تمام دوستوں اور دیکھنے والوں کے لیے یہ ہے کہ اگر آپ اپنی ملازمت یا زندگی کے موجودہ راستے سے مطمئن نہیں ہیں تو صرف خوف کی وجہ سے خود کو وہیں قید نہ رکھیں۔ سوچ سمجھ کر منصوبہ بنائیں، اپنی صلاحیتوں پر کام کریں، اللہ تعالیٰ سے رہنمائی مانگیں اور پھر حوصلے کے ساتھ قدم اٹھائیں۔
یاد رکھیں، رزق کسی ملازمت یا ادارے کے ہاتھ میں نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ جب نیت صاف، کوشش سچی اور توکل مضبوط ہو تو اللہ تعالیٰ انسان کے لیے ایسے راستے کھول دیتا ہے جن کا اس نے تصور بھی نہیں کیا ہوتا۔
اپنی زندگی دوسروں کے خوف کے مطابق نہیں، اپنے مقصد اور اللہ پر بھروسے کے ساتھ گزاریں۔

08/07/2026

Share your struggles with your family. There's nothing wrong in it!

09/06/2026

اپنی خوشی کی ذمہ داری خود اٹھائیں!۔

31/05/2026

تمہاری سب سے بڑی طاقت کیا ہے؟
اپنی نعمت پہچانو، اپنی زندگی بدلو

30/05/2026

زندگی کو بدلنے کے لیے پوری عمر درکار نہیں ہوتی، صرف ایک سال کا جنون کافی ہوتا ہے۔ اگر آپ آج یہ فیصلہ کر لیں کہ اگلے 365 دن آپ کی زندگی کے "عام دن" نہیں ہوں گے بلکہ یہ ایک "جنگ" ہوگی، تو یقین جانیں کہ سال کے آخر میں آپ خود کو پہچان نہیں پائیں گے۔ ترقی کا راستہ تین پڑاؤ پر مشتمل ہے، پہلے یہ طے کرنا کہ کیا کرنا ہے، پھر یہ سیکھنا کہ وہ کیسے ہوگا، اور آخر میں اس کام کا بے تاج بادشاہ بن جانا۔ اگر آپ سنجیدہ ہیں، تو اس سفر کا آغاز "فیصلے" سے ہوتا ہے۔ سب سے پہلے اپنی زندگی کو "وار ٹائم کیلنڈر" (War time Calendar) پر لے آئیں۔ جنگ میں سپاہی سیر سپاٹے نہیں کرتے، وہ صرف مشن پر فوکس کرتے ہیں۔ ہر وہ سرگرمی جو آپ کو پیسہ نہیں دے رہی، کوئی ہنر نہیں سکھا رہی یا آپ کی صحت بہتر نہیں کر رہی، اسے اپنی زندگی سے کاٹ پھینکیں۔ یہ قربانی کا سال ہے، عیاشی کا نہیں۔
اس سفر میں آپ کا دماغ آپ کا سب سے بڑا ہتھیار ہے، لیکن اس کا سافٹ ویئر پرانا ہو چکا ہے۔ اسے اپ ڈیٹ کرنے کے لیے آپ کو وہ علم چاہیے جو اسکولوں میں نہیں ملتا۔ اپنی انا کو ختم کریں اور ان لوگوں سے سیکھیں جو راستے بنا چکے ہیں۔ "دی المانک آف نیول راویکانت" سے دولت کی نفسیات سیکھیں، " محنت سے آگے از جاوید تیموری سے محنت کو سمجھیں ، “اٹامک ہیبٹس" سے نظم و ضبط سیکھیں ۔ یہ کتابیں محض کاغذ نہیں، یہ وہ نقشے ہیں جو آپ کو بھٹکنے سے بچائیں گے۔ اس کے بعد اپنے اوزاروں کا جائزہ لیں۔ آپ کے پاس لیپ ٹاپ ہے، فون ہے، انٹرنیٹ ہے، یہ کھلونے نہیں، یہ آپ کی دکان ہیں۔ اب ایک ایسے ہنر (Skill) کا انتخاب کریں جس کی مارکیٹ میں پیاس ہے۔ یاد رکھیں، اپنے شوق (Passion) کے پیچھے مت بھاگیں، اس ہنر کے پیچھے بھاگیں جس کے لوگ پیسے دینے کو تیار ہوں، چاہے وہ سیلز ہو، کاپی رائٹنگ ہو یا کوڈنگ۔ شوق پیٹ نہیں بھرتا، ہنر بھرتا ہے۔
اس سفر کا سب سے مشکل لیکن ضروری اصول "خاموشی" ہے۔ جب آپ بیج بوتے ہیں تو اسے زمین کے اندھیرے میں دبا دیتے ہیں تاکہ وہ جڑ پکڑ سکے۔ اگر آپ اسے بار بار کھود کر لوگوں کو دکھائیں گے تو وہ مر جائے گا۔ اپنے منصوبے کسی کو نہ بتائیں، اجنبیوں سے بات کرنا اپنے دوستوں سے بات کرنے سے بہتر ہے کیونکہ قریبی لوگ اکثر آپ کے وژن کا مذاق اڑاتے ہیں۔ خاموشی سے کام کریں اور اپنی کامیابی کو شور مچانے دیں۔ ساتھ ہی اپنے ماحول کو تبدیل کریں۔ اگر آپ کا موجودہ حلقہ احباب آپ کو امیر بنا سکتا تو اب تک بنا چکا ہوتا۔ ایسے لوگوں میں بیٹھیں جو مالی طور پر آپ سے آگے ہیں، چاہے اس کے لیے آپ کو ان کی چائے یا کافی کے پیسے ہی کیوں نہ بھرنے پڑیں۔
اب میدانِ عمل میں اترنے کا وقت ہے۔ گاہک ڈھونڈتے وقت ایک غلطی کبھی نہ کریں، غریبوں کو مت بیچیں۔ جس کے پاس پیسہ ہے ہی نہیں، وہ آپ کو کیا دے گا؟ اپنا ہدف ان لوگوں کو بنائیں جن کے پاس پیسہ ہے (ڈاکٹرز، وکلاء، بزنس اونرز) اور ان کے سامنے ایک سادہ سی آفر رکھیں کہ "میں آپ کا یہ مسئلہ اتنے وقت میں حل کر سکتا ہوں۔" آپ کی پہلی کمائی، چاہے وہ کتنی ہی چھوٹی کیوں نہ ہو، آپ کے لیے سب سے بڑی سند ہے۔ یہ وہ ثبوت ہے کہ آپ کا کام بک سکتا ہے۔ اس پورے عمل کو ریکارڈ (Document) کرتے رہیں۔ آپ کی یہ دستاویزات مستقبل میں آپ کا پورٹ فولیو بنیں گی اور نئے گاہکوں کا اعتماد حاصل کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔
جب کام چل پڑے تو "سب جگہ" ہونے کی کوشش نہ کریں۔ صرف ایک راستہ (Channel) چنیں، چاہے وہ لنکڈ ان ہو، انسٹاگرام ہو یا ای میل مارکیٹنگ اور اس پر ہتھوڑے کی طرح روزانہ ضرب لگائیں۔ لوگوں کا مسئلہ یہ نہیں کہ آپ اچھا کام نہیں کرتے، مسئلہ یہ ہے کہ وہ جانتے ہی نہیں کہ آپ زندہ بھی ہیں۔ جب کام کا بوجھ بڑھے تو کنجوسی نہ کریں، بورنگ کاموں کے لیے لوگوں کو ہائر کریں تاکہ آپ اپنی توجہ صرف "پیسہ لانے والے" کاموں پر مرکوز رکھ سکیں۔ اپنی سروس کو ایک "پروڈکٹ" کی شکل دیں اور اپنی قیمتیں بڑھائیں۔ سستے گاہک سر درد زیادہ دیتے ہیں اور منافع کم، لہٰذا پریمیم بنیں۔
سب سے اہم بات، جب پیسہ آنا شروع ہو تو اسے خرچ کرنے کی غلطی نہ کریں۔ نئی گاڑی یا مہنگے کپڑے آپ کی ترقی کے دشمن ہیں۔ اس پیسے کو ایندھن سمجھیں اور اسے واپس اپنے کاروبار میں جھونک دیں۔ اسے جنونیوں کی طرح ری انویسٹ کریں،اپنی تعلیم پر، بہتر ٹولز پر اور ٹیم پر۔ امیر لوگ پیسے کو تجوری میں نہیں رکھتے، وہ اسے کام پر لگاتے ہیں۔ یاد رکھیں، بزنس کوئی جادو نہیں، یہ خالص ریاضی ہے۔ جب آپ کو فارمولا سمجھ آ جائے تو بس کام کی رفتار اور مقدار بڑھا دیں۔ یہ مت سوچیں کہ راتوں رات محل کھڑا ہو جائے گا، پہلا سال بنیاد رکھنے کا ہے، تین سال راستے کو سمجھنے کے اور دس سال بادشاہت قائم کرنے کے۔ وقت ویسے بھی گزر جائے گا، فیصلہ آپ کا ہے کہ اسے گزارنا ہے یا اسے استعمال کرنا ہے۔

13/04/2026

لوگ کیوں ناکام ہوتے ہیں؟

09/12/2025

Exploring Arab Culture

26/11/2025

Seagulls!

24/11/2025

Recreational Fishing Point, Maryam Island, Sharjah

23/11/2025

🎯 Success is not the 🔑 to happiness.
😊 Happiness is the 🔑 to success. 🌈

Address

Dubai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Explore with Safi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category