13/07/2026
تمام پاکستانی بھائیوں سے گزارش
السلام علیکم!
تمام پاکستانی بھائیوں سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ ابھی تک متحدہ عرب امارات (UAE) کی جانب سے عام وزٹ ویزا دوبارہ کھولنے کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
فی الحال صرف فیملی وزٹ ویزا کھلا ہے، لیکن اس کی منظوری بھی محدود تعداد میں اور کافی مشکل سے ہو رہی ہے۔
لہٰذا آپ سب سے درخواست ہے کہ مزید چند دن صبر کریں اور کسی بھی غیر مصدقہ خبر یا ٹک ٹاک، فیس بک یا دیگر سوشل میڈیا اشتہارات پر فوری یقین نہ کریں۔
اپنے قیمتی پیسے اور وقت کو ضائع ہونے سے بچائیں، اور صرف سرکاری اعلان یا مستند ذرائع کی معلومات پر ہی اعتماد کریں۔
شکریہ۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔