27/04/2026
**رياض الجنة**
رياض الجنة میں بغیر تیاری کے داخل نہ ہوں
اکثر لوگ صرف ریاض الجنت کی اجازت (بکنگ) پر توجہ دیتے ہیں…
لیکن حقیقت یہ ہے کہ اندر جا کر آپ کیا کرتے ہیں، وہ سب سے اہم ہے۔
*تعارف*
رياض الجنة وہ جگہ ہے جس کے بارے میں نبی کریم ﷺ نے
فرمایا کہ یہ جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے۔
⏳ عموماً ہم کو یہاں 10 سے 15 منٹ کا وقت ملتا ہے،
اور رش کی وجہ سے یہ وقت آسانی سے ضائع بھی ہو سکتا ہے۔
✨ وقت کو صحیح کیسے استعمال کریں؟
✅ سب سے پہلے
نبی کریم ﷺ پر سلام پیش کریں،
پھر حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما پر سلام عرض کریں۔ 🤍
✅ پھر نماز ادا کریں
دو رکعت (تحیۃ المسجد یا نفل)
❌ بہترین جگہ تلاش کرنے میں وقت ضائع نہ کریں
✔️ ریاض الجنت کے اندر جہاں جگہ ملے وہی کافی ہے
✅ دعا کریں
دعا مختصر ہو مگر دل کی حاضری کے ساتھ ہو۔
✅ ذکر کریں اور درود شریف پڑھیں
زیادہ نہیں… خشوع کے ساتھ پڑھیں۔ 🤍
✅ نکلنے سے پہلے
دوسروں کے لیے جگہ چھوڑ دیں اور زیادہ دیر نہ بیٹھیں۔
رياض الجنة کے آداب:
✔️ سکون سے داخل ہوں
✔️ دھکم پیل نہ کریں
✔️ آواز پست رکھیں
✔️ کسی کو بلند آواز سے نہ بلائیں
✔️ عبادت پر توجہ رکھیں، تصویروں میں نہ لگیں
⚠️ اہم باتیں:
✔️ اپنے وقت کی پابندی کریں
✔️ جگہ محدود ہے اس کا خیال رکھیں
✔️ اپنے سامان کی حفاظت کریں
✨ خلاصہ:
رياض الجنة ایک چھوٹی سی جگہ ہے…
لیکن اس کا اثر بہت بڑا اور آپکا دل بدل سکتا ہے۔