04/08/2026
الحمدللہ، ثم الحمدللہ... زندگی میں پہلی بار اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے مجھے عمرہ ادا کرنے اور مکہ مکرمہ کی حاضری کی سعادت عطا فرمائی۔
میں ایک کمزور، گناہگار، خطاکار اور نااہل بندہ ہوں، لیکن اس کے باوجود اللہ رب العزت نے اپنے گھر آنے کی دعوت دی۔ یہ میری کسی قابلیت، عبادت یا نیکی کا صلہ نہیں، بلکہ صرف اس کی بے پایاں رحمت، کرم اور محبت ہے۔
اس عظیم نعمت پر جتنا بھی شکر ادا کروں، کم ہے۔ بس یہی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرا عمرہ قبول فرمائے، میرے گناہوں کو معاف فرمائے، مجھے ہمیشہ اپنی رضا کے راستے پر قائم رکھے، اور بار بار اپنے مقدس گھر اور مدینہ منورہ کی حاضری نصیب فرمائے۔
الحمدللہ، ثم الحمدللہ۔ ہر تعریف اللہ رب العزت ہی کے لیے ہے۔
ساتھ ساتھ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے والدین، میری اہلیہ، میری بیٹی، میرے تمام اہلِ خانہ، رشتہ داروں، دوستوں اور ہر اس شخص کو جو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی حاضری کی تمنا رکھتا ہے، بہت جلد اپنے گھر اور اپنے محبوب ﷺ کے روضۂ اقدس کی حاضری نصیب فرمائے۔ آمین۔
اور جن جن لوگوں نے مجھ سے دعا کی درخواست کی تھی، میں نے بیت اللہ کے سامنے کھڑے ہو کر، کعبۃ اللہ کے سائے میں، اللہ تعالیٰ کے حضور آپ سب کے لیے دل سے دعائیں کیں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کی جائز دعائیں قبول فرمائے، آمین۔
میر