Lahore 2 Paris

Lahore 2 Paris I am from Lahore and Live in paris , wellcome to All ....Desi-Perdaysi � Stuff �

25/06/2026

گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ گلوبل وارمنگ کا مسئلہ بڑھتا جا رہا ہے۔۔اج جولائی سن 2026 میں فرانس شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ۔۔پیرس میں رہنے والے مقامی لوگ اس وجہ سے پریشان ہیں کہ انہیں کبھی اتنی شدید گرمی کا سامنا نہیں ہوا۔۔ اور مقامی لوگ ذہنی طور پر اس کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار نہیں تھے اس وجہ سے کافی مسائل کا سامنا ہے۔۔

جہاں تک لاہور کی بات کی جائے تو لاہور کی عوام اتنی شدید گرمی کی عادی ہے۔۔اور ذہنی طور پر تیار ہوتی ہے بلکہ گرمیاں اتے ہی لاہور کی سڑکوں پر گرمیوں کی رونقیں لگ جاتی ہیں جن میں فالسے الو بخارے املی کا شربت کے علاوہ عام کامل شیک اور لیموں کی اسکنجمین بہت عام مشروب ہے۔۔۔
اب پیرس والے لوگ ان سوغاتوں کو کیا جانیں۔۔😅😅 لیکن جس حساب سے گرمیاں ائے سال بڑھتی جا رہی ہیں۔۔ پیرس میں بھی اب لوگ انے والی گرمیوں کی تیاری کیا کریں گے ۔۔۔🥵🥵

03/05/2026

🔥 Harley-Davidson Heritage Softail Classic — ایک ایسی کلاسک کروزر جو اسٹائل، پاور اور کمفرٹ کا بہترین امتزاج ہے۔
یہ بائیک اپنے۔مخصوص جدید اور روایتی انداز کا مجموعہ ہے۔۔۔اس کے ٹائروں پر سفید رنگ۔۔اور بلیک لیدر بیگ پر کروم کی میخیں ۔۔۔اسے منفرد کرتی ہیں ۔۔اور پھر جب چلانے والا 75 سالہ بوڑھا فرینچ پوری سج دھج کے ساتھ اپنی ریٹائرمنٹ کو دنیا گھومنے پر وقف کرے اور مختلف لوگوں سے ملاقات کے بعد زمانے بھر کا تجربہ سمیٹے جب اپ سے محو گفتگو ہو ۔۔۔تو اس کی گفتگو اور انداز بیان نہایت ہی دلچسپ اور توجہ کا مرکز بن جاتا ہے۔۔۔
گفتگو کے دوران اس نے مجھے بتایا کہ اس نے یہ بائیک 21 ہزار یورو میں خریدی تھی۔اور یہ 2007 ماڈل ہے۔۔۔اور وہ اس بائیک کو اپنے بچوں کی طرح خیال رکھتا ہے۔۔۔

04/02/2026

شانزے لیزے، پیرس میں چینی نئے سال کی خوشیوں نے ایک دلکش منظر پیش کیا۔ رنگ برنگی روشنیوں، روایتی جلوسوں اور خوشی سے بھرپور ماحول نے اس تاریخی شاہراہ کو ثقافتوں کے حسین ملاپ میں بدل دیا۔ یہ تقریب اس بات کی خوبصورت یاد دہانی تھی کہ پیرس واقعی محبت، تنوع اور عالمی ثقافتوں کا شہر ہے۔ 🎊✨
́es

20/04/2025

لاہور میں واقعہ کا پارک کا #ڈرون ویو۔۔۔سی بلاک فیصل ٹاؤن کے اس پارک سے بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔۔😍😍😍۔ ۔

09/10/2024

کسی بھی ملک کی ثقافت کو دیکھنے کے لیے ضروری ہے کہ وہاں بسنے والے لوگوں کے ہجوم میں گھس کر دیکھا جائے۔۔اور اس کے لیے پیدل چہل قدمی سب سے بہترین ذریعہ ہے۔۔۔لیکن جب وقت کم ہو اور زیادہ سے زیادہ دیکھنے کی خواہش ہو تو۔۔پبلک ٹرانسپورٹ یا بائسائیکل سب سے بہترین ذریعہ ہے ۔۔اور ویسے بھی ترقی یافتہ ممالک کے بڑے شہروں میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے۔۔الیکٹرک بائیسکل متعارف کی گئی ہیں ۔۔جو ہر جگہ با اسانی دستیاب ہیں۔۔اس لیے پروگرام یہ بنا کے نیویارک کو بائیسیکل کے ذریعے دیکھا جائے۔۔۔نیویارک میں بائیسیکل کی سواری ایک زبردست تجربہ رہا ۔۔کم وقت میں تمام مشہور مقامات کی سیر کی۔۔۔الیکٹریکل بائسیکل ہونے کی وجہ سے تھکن کا احساس بھی نہ ہوا۔۔۔😊😊😊

آج کے    میں یہ تصویر۔۔۔ Berliner Dom  کی ہے۔۔ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں واقع مشہور برلن کیتھیڈرل (Berliner Dom) ایک ...
15/08/2024

آج کے میں یہ تصویر۔۔۔ Berliner Dom کی ہے۔۔ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں واقع مشہور برلن کیتھیڈرل (Berliner Dom) ایک شاندار پروٹیسٹنٹ چرچ ہے۔ اس کی تاریخ سترہویں صدی سے شروع ہوتی ہے، لیکن موجودہ عمارت انیسویں صدی کے آخر اور بیسویں صدی کے آغاز میں بنائی گئی تھی۔

برلن کیتھیڈرل کی موجودہ عمارت کو 1894 سے 1905 کے درمیان قیصر ولہم دوم کے دور میں تعمیر کیا گیا تھا۔ اس کا ڈیزائن آرکیٹیکٹ جولیس راشڈورف نے بنایا تھا، جو اطالوی نشاۃ ثانیہ اور باروک طرز کی خوبصورتی کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کیتھیڈرل کو پروٹیسٹنٹ چرچ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور یہ برلن کا سب سے بڑا چرچ بھی ہے۔

دوسری جنگ عظیم کے دوران، یہ عمارت شدید بمباری کا نشانہ بنی اور کافی نقصان اٹھایا۔ اس کے بعد، اس کی مرمت اور بحالی کا کام ہوا، اور 1993 میں اسے مکمل طور پر بحال کر دیا گیا۔ آج یہ کیتھیڈرل نہ صرف مذہبی تقریبات کے لیے استعمال ہوتا ہے بلکہ سیاحوں کے لیے ایک اہم تاریخی اور ثقافتی مقام بھی ہے۔

آج کی 360 #  تصویر بلیو موسک کی ہے۔بلیو موسک، جسے ترک زبان میں سلطان احمد جامع کہا جاتا ہے، استنبول، ترکی کا ایک مشہور م...
05/08/2024

آج کی 360 # تصویر بلیو موسک کی ہے۔
بلیو موسک، جسے ترک زبان میں سلطان احمد جامع کہا جاتا ہے، استنبول، ترکی کا ایک مشہور مسجد ہے۔ یہ مسجد 1609 سے 1616 کے درمیان سلطان احمد اول کے حکم پر تعمیر کی گئی تھی۔

اس مسجد کو بلیو موسک کہا جاتا ہے کیونکہ اس کے اندرونی حصہ میں نیلے رنگ کی خوبصورت ٹائلیں استعمال کی گئی ہیں۔ بلیو موسک استنبول کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت کا حامل ہے اور آج بھی نماز کے لیے استعمال ہوتی ہے، ساتھ ہی یہ سیاحوں کے لیے بھی ایک مشہور مقام ہے۔
اس مسجد کی تعمیر کی نگرانی معمار سیدفکار محمد آغا نے کی تھی، جو مشہور معمار معمار سنان کے شاگرد تھے۔ اس مسجد کے ڈیزائن میں اسلامی اور بازنطینی تعمیراتی طرز کا امتزاج دیکھا جا سکتا ہے۔ بلیو موسک میں چھ مینار ہیں، جو اس کے انفرادیت کا باعث ہیں، کیونکہ روایتی مساجد میں چار یا اس سے کم مینار ہوتے ہیں۔
بلیو موسک کی تعمیر کے دوران اس کا مقصد نہ صرف ایک عبادت گاہ بنانا تھا بلکہ یہ عثمانی سلطنت کی شان و شوکت اور طاقت کا مظہر بھی تھا۔ آج یہ مسجد استنبول کی شناخت کا ایک اہم حصہ ہے اور دنیا بھر کے لوگوں کے لیے ایک مرکزی مقام ہے۔۔
مزید ایسی پوسٹ کے لئے ۔پیج کو" پسند "کر کے دوستوں میں بھی ""بانٹیں"۔۔🙂🙂

Adresse

Arnouville

Site Web

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque Lahore 2 Paris publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Contacter L'entreprise

Envoyer un message à Lahore 2 Paris:

Raccourcis

Partager