10/07/2025
ایک کسان نے اپنے باغ میں بہت سے پودے لگائے۔ ان سب میں ایک پودا بہت کمزور تھا، پتلا سا اور سب سے پیچھے۔
جب بھی بارش ہوتی یا تیز ہوا چلتی، باقی پودے مضبوطی سے کھڑے رہتے، مگر یہ پودا جھک جاتا۔
کسان روز آ کر اس پودے کو پانی دیتا، اس کے گرد مٹی جماتا اور اس کو سیدھا کرنے کی کوشش کرتا۔
ایک دن کسان کے دوست نے کہا:
“اتنا کمزور پودا! اسے اکھاڑ کر پھینک دو، یہ کبھی بڑا درخت نہیں بنے گا۔”
کسان مسکرا کر بولا:
“نہیں، اس کو وقت اور پیار کی ضرورت ہے۔ ایک دن یہ بھی مضبوط ہو جائے گا۔”
سالوں بعد، وہی کمزور پودا ایک بڑا اور مضبوط درخت بن گیا۔ اس کی شاخوں پر پرندے آ کر بیٹھتے، اس کے سائے میں لوگ بیٹھ کر آرام کرتے۔
وہی دوست آیا اور حیران ہو کر بولا:
“واہ! یہ وہی کمزور پودا ہے؟”
کسان نے مسکرا کر کہا:
“ہاں، کمزور ہونا عیب نہیں، ہمت نہ ہارنا اصل کامیابی ہے۔