01/04/2024
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
عمرہ کے مقدس سفر پر نمائش کرنے والوں کے نام,
مری تصویر بولے گی،
بتانے کی ضرورت کیا؟ مری تصویر بولے گی ،
کرونگا کیسے میں عمرہ، مری تصویر بولے گی،
گلے کس سے ملا ہوں، کس نے پہنایا مجھے سہرا،
دیا کس کس نے نذرانہ، مری تصویر بولے گی،
ہوائی اڈے پر پہونچا ہوں یہ بھی تو دکھانا ہے،
اڑا تھا کیسے طیارہ، مری تصویر بولے گی،
چلو اب کیمرہ کچھ دیر کو میں بند کرتا ہوں،
مگر اترونگا جب جدہ مری تصویر بولے گی،
یہاں سے ایک اک پل کو مقید کرکے رکھنا ہے،
میں جب احرام پہنونگا، مری تصویر بولے گی،
طواف خانہء کعبہ کو جب ہوٹل سے نکلونگا،
مرا انداز کیا ہوگا، مری تصویر بولے گی،
مرے اخلاص پر انگلی اٹھانا نامناسب ہے،
نہیں کچھ بھی دکھاوا تھا مری تصویر بولے گی،
میں جب زم زم پیونگا ویڈیو بنواتا جاؤں گا ،
سنو! جب کھاؤنگا عجوہ مری تصویر بولے گی،
کہاں میں مسکرایا تھا یہ ظاہر سب پہ کرنا ہے،
کہاں پر رونا آیا تھا مری تصویر بولے گی
میں سوشل میڈیا پر اپنا کھانا بھی دکھاؤں گا،
میں منھ میں ڈالوں گا لقمہ، مری تصویر بولے گی ،
تمام ارکانِ عمرہ ،، کیمرہ آنکھوں سے دیکھے گا،
کہاں دوڑا کہاں ٹھہرا مری تصویر بولے گی،
وہ غارِ ثور ہو غار ِ حرا یا کوئی مسجد ہو،
کہاں کتنا کیا سجدہ، مری تصویر بولے گی،
مقامات مقدس کی زیارت کس طرح کی ہے ،
یہ میں کیسے بتاؤنگا مری تصویر بولے گی،
کسی یوٹیوب والے کا سہارا کاش مل جاتا،
تو میں اعلان کردیتا مری تصویر بولے گی،
مرا عمرہ مری تصویر نے سب کو بتایا ہے،
چلا ہوں جانبِ طیبہ مری تصویر بولے گی،
مدینہ طیبہ کی بات اب سبطین آتی ہے،
یہاں میں کہہ نہیں سکتا، مری تصویر بولے گی،،،
داستانِ حرم ٹراولس،حج وعمرہسروس