16/08/2025
لری پورہ پہلگام میں پینے کے پانی کی اصل حقیقتہمیشہ یہ دعویٰ کیا جاتا رہا کہ لری پورہ علاقے میں جو پینے کا پانی سپلائی کیا جاتا ہے وہ بالکل صاف، فلٹر شدہ اور قابلِ استعمال ہے۔ لیکن آج جب پانی میں کیڑے اور مٹی پائی گئی تو مقامی لوگوں نے خود جا کر سورس کا معائنہ کیا اور حقیقت کھل کر سامنے آگئی — پانی کی سپلائی براہِ راست ایک کھلے نالہ سے دی جارہی ہے، بغیر کسی فلٹریشن کے۔یہ صورتحال نہایت تشویشناک ہے! ایک طرف ہر گھر جل، جل جیون مشن اور دیگر اسکیموں کے تحت لاکھوں کروڑوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، جبکہ دوسری طرف زمینی حقیقت بالکل اس کے برعکس ہے۔ صاف اور محفوظ پانی کی جگہ لوگوں کو آلودہ پانی پینے پر مجبور کیا جارہا ہے، جو ان کی صحت اور جان کے لئے خطرہ ہے۔ہم متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر اس معاملے کی جانچ کریں اور لری پورہ کے عوام کو صاف، فلٹر شدہ اور محفوظ پانی فراہم کریں، جو ان کا بنیادی حق ہے۔