Modern Tours n Travels. Usman Hayat Khan

Modern Tours n Travels. Usman Hayat Khan Modern Tours & Travels offers personalized and hassle-free pilgrimage experiences.

26/04/2026
Is saal Eid Milad me *Sirf ₹45000/-* Me Umrah Karne Ka MoqaYe Moqa Hath Se Na Jane Den Aur Aaj Hi Booking Karen
23/04/2026

Is saal Eid Milad me *Sirf ₹45000/-* Me Umrah Karne Ka Moqa

Ye Moqa Hath Se Na Jane Den Aur Aaj Hi Booking Karen

Standard Umrah *Family Packages* Walking Distance Hotels 40+ Ziyarat 3-4 Group Umrah With Guide
19/04/2026

Standard Umrah *Family Packages* Walking Distance Hotels 40+ Ziyarat 3-4 Group Umrah With Guide

Moharram to Eid MiladStandard Package10% Discount Offer Till Eid ul Fitr
10/03/2026

Moharram to Eid Milad
Standard Package

10% Discount Offer Till Eid ul Fitr

Moharram to Eid MiladSemi Deluxe Package10% Discount Offer Till Eid ul Fitr
10/03/2026

Moharram to Eid Milad
Semi Deluxe Package

10% Discount Offer Till Eid ul Fitr

26/02/2026

اہم معلومات برائے عمرہ زائرین

حرمین شریفین کے سفر کے عملی تجربات کی بنیاد پر عمرہ زائرین کیلئے چند ضروری معلومات پیش کی جارہی ہیں، خصوصاً اُن افراد کیلئے جو پہلی مرتبہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے جا رہے ہیں یا اپنے بزرگ والدین، فیملی اور بچوں کے ساتھ سفر کا ارادہ رکھتے ہیں۔

رمضان المبارک میں عمرہ سے متعلق اہم نکات:

• رمضان المبارک میں حرمین شریفین میں غیر معمولی رش ہوتا ہے۔
• انتظامی پابندیوں اور ہجوم کی وجہ سے نقل و حرکت محدود ہوجاتی ہے۔
• روزانہ تقریباً 4 سے 5 کلومیٹر تک پیدل چلنے کی نوبت آ سکتی ہے۔
• بزرگ، کمزور افراد اور بچوں کیلئے جسمانی تھکن اور دشواری کا سامنا ہوسکتا ہے۔
• قریبی واش روم استعمال کرنے کیلئے بھی طویل انتظار (30 تا 60 منٹ) کرنا پڑ سکتا ہے۔
• وضو اور نماز کی تیاری میں زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔
• اکثر نماز سے تقریباً دو گھنٹے پہلے حرم کے صحن میں داخلے کے راستے بند کر دیے جاتے ہیں۔
• ایسی صورت میں زائرین کو دور کھڑے ہو کر نماز ادا کرنی پڑتی ہے یا نئی توسیعات (ملک فیصل / ملک عبداللہ توسیع) تک پیدل جانا پڑتا ہے۔

اہم مشورے:

✔ پہلی مرتبہ عمرہ کرنے والے افراد رمضان کے علاوہ کسی دوسرے مہینے کا انتخاب کریں۔
✔ بزرگ والدین یا کمزور افراد کو اکیلے سفر پر نہ بھیجیں۔
✔ فیملی اور بچوں کے ساتھ سفر کرنے والے حضرات رش اور پیدل چلنے کی صورتحال کو مدنظر رکھیں۔
✔ سفر سے قبل جسمانی اور ذہنی تیاری ضرور کریں تاکہ عبادات سکون اور احترام کے ساتھ ادا کی جاسکیں۔

یہ معلومات زائرین کی آسانی اور بہتر منصوبہ بندی کیلئے فراہم کی جارہی ہیں تاکہ دورانِ عمرہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جاسکے۔

Modern Tours & Travels

👆🏻👆🏻👆🏻👆🏻Shawwal / March 2026*New Banner*Super Saver Package
14/02/2026

👆🏻👆🏻👆🏻👆🏻

Shawwal / March 2026
*New Banner*
Super Saver Package

29/01/2026

*​رزق کی بے حرمتی، عازمینِ حج کے لیے لمحہ فکریہ اور اس کا تدارک*

🕋 حج 2026 یا عمرہ پر جانے والے حضرات کےلئے 🕋

​سعودی عرب میں بعض عمرہ و حج زائرین کی جانب سے کھانے کے ضیاع پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، زائرین چاولوں کے پیکٹ سے صرف بوٹی نکال کر باقی پورا کھانا زمین پر یا کچرے میں چھوڑ دیتے ہیں۔
یہ محض کھانا پھینکنا نہیں، بلکہ اس رزق کی بے قدری ہے جس کی قسم اللہ پاک نے کھائی ہے۔

اگر بھوک نہیں ہے تو کھانا ہرگز نہ لیں، کیونکہ نعمت کا احترام ہی دراصل صاحبِ نعمت کا شکر ہے۔

جس زمین پر آپ کھڑے ہیں، یہ وہ زمین ہے جہاں اللہ کے نبی ﷺ نے بھوک کی شدت سے اپنے پیٹ پر پتھر باندھے تھے۔ آپ یہاں گناہوں کی معافی مانگنے آئے ہیں یا اللہ کی نعمتوں کی توہین کرنے؟

یاد رکھیے، آپ کے پھینکے ہوئے چاول کے ان دانوں کا حساب اس دربار میں ہوگا جہاں ذرہ برابر نیکی اور بدی کو تولا جائے گا۔

کیا آپ اس مبارک سفر سے ثواب کی جگہ "رزق کی ناقدری" کا گناہ سمیٹ کر لوٹنا چاہتے ہیں؟

حج و عمرہ کا سفر تواضع اور عاجزی کا نام ہے، شاہانہ مزاجی کا نہیں۔ جو لقمہ آپ کی پلیٹ میں بچ کر کچرے کی نذر ہو رہا ہے، وہ دنیا کے کسی کونے میں سسکتے ہوئے یتیم کا نصیب ہو سکتا تھا۔

رزق کو ضائع کرنا "اسراف" ہے، اور اللہ کے نزدیک اسراف کرنے والے شیطان کے بھائی ہیں۔

احرام باندھ کر، لبیک کی صدائیں بلند کرنے والے اگر رزق کو پاؤں تلے روندیں گے، تو سوچیں کہ کیا ایسی پکار بارگاہِ الٰہی میں شرفِ قبولیت پا سکے گی؟

اپنی پلیٹ میں صرف اتنا ہی سالن اور چاول ڈالیں جتنا آپ کا پیٹ مانگے، آپ کی انا نہیں۔

یاد رکھیں، ضیافتِ الٰہی کے اس دسترخوان پر آپ ایک سائل بن کر آئے ہیں۔ سائل اگر ناشکرا ہو جائے تو محروم کر دیا جاتا ہے۔

بوٹی نکال کر باقی رزق کو حقارت سے چھوڑ دینا اس رب کو ناراض کر سکتا ہے جو پل بھر میں نعمتیں چھین لینے پر قادر ہے۔

ہوش کے ناخن لیں، کہیں یہ زادِ راہ آپ کے لیے وبالِ جان نہ بن جائے۔

رزق کا ہر دانہ ایک امانت ہے۔ اسے ضائع کرنا "کفرانِ نعمت" ہے۔ حرمین شریفین میں آپ کا ہر عمل عام جگہوں سے کئی گنا زیادہ اہمیت اور حساب رکھتا ہے۔

*اب کریں کیا؟*

شیئرنگ (Sharing) کی عادت ڈالیں، سعودی عرب میں کھانے کے پیکٹس (مثلاً البیک یا دیگر بروسٹ/چاول) عموماً ایک شخص کے لیے بہت زیادہ ہوتے ہیں۔

دو ساتھی مل کر ایک پیکٹ لیں، اس سے رزق بھی ضائع نہیں ہوگا اور سنتِ نبوی ﷺ (مل کر کھانا) پر عمل بھی ہوگا۔

زپ لاک بیگز (Zip-lock Bags) کا استعمال کریں اپنے بیگ میں چھوٹے اور درمیانے سائز کے زپ لاک بیگز ضرور رکھیں۔

اگر کھانا بچ جائے تو اسے زمین پر پھینکنے کے بجائے بیگ میں ڈال کر محفوظ کر لیں اور بھوک لگنے پر دوبارہ استعمال کریں۔

اگر آپ کو صرف گوشت پسند ہے، تو ہوٹل یا کیٹرنگ والے سے پہلے ہی کہیں کہ مجھے چاول کم دیں۔ رزق کو پلیٹ میں لے کر چھوڑنا سخت گناہ ہے۔

اگر آپ کسی گروپ کے ساتھ ہیں جہاں بوفے (Buffet) سسٹم ہے، تو اپنی پلیٹ میں صرف دو دو نوالے کر کے چیزیں ڈالیں۔

دوبارہ لینے میں کوئی حرج نہیں، لیکن پلیٹ میں چھوڑنا شریعت کی رو سے سخت ناپسندیدہ اور رزق کی ناقدری ہے۔

اگر سالن ختم ہو جائے اور روٹی بچ جائے، تو اسے کچرے میں نہ پھینکیں۔ اسے چھوٹے ٹکڑے کر کے چائے کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے یا کسی محفوظ جگہ پر پرندوں کے لیے رکھا جا سکتا ہے (بشرطیکہ وہاں صفائی کے احکامات متاثر نہ ہوں)۔

اپنے پاس سلور فوائل (Silver Foil) یا چھوٹے زپ لاک بیگز رکھیں۔

اگر گوشت یا روٹی بچ جائے تو اسے صاف ستھرا پیک کر لیں تاکہ وہ بعد میں بھوک لگنے پر کام آ سکے۔

زمزم کی بوتل ہمیشہ ساتھ رکھیں۔ بعض اوقات بھوک صرف پیاس کی شدت کی وجہ سے محسوس ہوتی ہے۔ پہلے پانی پیئیں، اس سے آپ ضرورت سے زیادہ کھانا (Overeating) نہیں کریں گے اور کھانا ضائع ہونے سے بچ جائے گا۔
وہاں کا دہی یا لبن ہاضمے کے لیے بہترین ہے۔ اسے اپنے کھانے کا حصہ بنائیں تاکہ بھاری کھانے (چاول، گوشت) آسانی سے ہضم ہوں اور آپ سستی کا شکار ہو کر عبادت سے محروم نہ ہوں۔

اگر آپ نے غلطی سے زیادہ کھانا لے لیا ہے اور وہ ابھی پیک ہے (یعنی جھوٹا نہیں ہوا)، تو اسے کچرے میں پھینکنے کے بجائے کسی مسکین یا وہاں کام کرنے والے ضرورت مند کارکن کو پیار سے پیش کر دیں۔ یہ رزق کی حفاظت بھی ہے اور نیکی بھی۔

اگر آپ کو صرف گوشت کھانا ہے تو ہوٹل والے سے 'بدون رز' (چاول کے بغیر) یا 'قلیل رز' (کم چاول) کی فرمائش کریں۔

طواف اور سعی کے دوران جیب میں 2-3 کھجوریں رکھیں۔ یہ آپ کو وہ طاقت دیں گی جو ایک بھاری بھرکم کھانا دیتا ہے، یوں آپ کو بار بار بڑے کھانے کے پیکٹس لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی جن کے ضائع ہونے کا اندیشہ ہو۔

یاد رکھیے: "کھاؤ اور پیو لیکن حد سے تجاوز نہ کرو، بے شک اللہ حد سے بڑھنے والوں کو پسند نہیں کرتا(القرآن) 🤲🤲ن 🤲🤲🤲

👆🏻👆🏻👆🏻👆🏻👆🏻Shabe Bara'at Last GroupDeparture 1 February 2026Saudi Airlines*Last Date Of Booking: 26 January 2026*
23/01/2026

👆🏻👆🏻👆🏻👆🏻👆🏻

Shabe Bara'at Last Group
Departure 1 February 2026
Saudi Airlines

*Last Date Of Booking: 26 January 2026*

Address

Mumbra
Thane
400612

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Modern Tours n Travels. Usman Hayat Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share