Tourist Village Shikargah - Tral

Tourist Village Shikargah - Tral Shikargah,small hamlet situated at the intersection of Wasturwen and Kherwon mountains in Tral town.

31/05/2026
الحمد للہ رب العالمین*ضلع پلوامہ کے لیے یہ ایک انتہائی مسرت اور فخر کا موقع ہے کہ نو (9) ہونہار طلبہ کا انتخاب Salafi Ar...
29/03/2026

الحمد للہ رب العالمین

*ضلع پلوامہ کے لیے یہ ایک انتہائی مسرت اور فخر کا موقع ہے کہ نو (9) ہونہار طلبہ کا انتخاب Salafi Arabic College Srinagar میں ہوا، اور بالخصوص یہ کہ ٹاپ پوزیشن بھی ضلع پلوامہ کے ایک طالب علم نے حاصل کی۔ یہ کامیابی نہ صرف طلبہ کی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ پورے ضلع کے لیے ایک روشن مثال ہے*

اس موقع پر Jamiat Ahle Hadees Pulwama کی انتظامیہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں جن کی رہنمائی اور دینی خدمات نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

اسی طرح ان قابلِ فخر طلبہ کے والدین کو بھی مبارکباد، جنہوں نے اپنے بچوں کی بہترین تربیت کی اور انہیں دینی و تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے لیے حوصلہ دیا۔

اساتذہ کرام اس کامیابی کے اصل معمار ہیں، جن کی محنت، اخلاص اور مسلسل رہنمائی نے طلبہ کو اس مقام تک پہنچایا۔ اللہ تعالیٰ ان سب کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور انہیں بہترین اجر عطا کرے۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان طلبہ کو علمِ نافع عطا فرمائے، انہیں دینِ اسلام کی خدمت کے لیے قبول فرمائے اور مستقبل میں مزید کامیابیوں سے نوازے۔

جزاکم اللہ خیراً
والسلام عليكم ورحمة الله وبركاته

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہگزشتہ کل شام سے جن حضرات نے جامع اہلِ حدیث ترال کی تعمیر کے سلسلے میں قرضہ کی ادائیگی کے...
22/03/2026

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
گزشتہ کل شام سے جن حضرات نے جامع اہلِ حدیث ترال کی تعمیر کے سلسلے میں قرضہ کی ادائیگی کے لیے دل کھول کر تعاون فرمایا، ہم دل کی گہرائیوں سے ان کے شکر گزار ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے اور اسے آپ کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔ 🤲
اب بھی تمام احباب سے مؤدبانہ اور درد بھری اپیل ہے کہ اس نیک کام کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ *یہ صرف ایک عمارت نہیں بلکہ دین کی خدمت اور ہماری اجتماعی عزت و وقار کا معاملہ ہے۔*
مسجد کے ذمہ داران کی عزت اور اس عظیم مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے، آئیے ہم سب مل کر اس قرضہ کو جلد از جلد ادا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
یاد رکھیں! آپ کا دیا ہوا تھوڑا بھی اللہ کے ہاں بہت قیمتی ہے۔
آج ہی قدم بڑھائیں اور اس کارِ خیر میں شامل ہو جائیں۔
جزاکم اللہ خیراً 🌹

جامع اہلِ حدیث ترال کی پہلی سلیب کا کام شد و مد کے ساتھ جاری ہے۔
تمام محبانِ جمعیت و جماعت سے گزارش ہے کہ اس عظیم دینی پروجیکٹ میں حاضری دے کر اور اپنی مالی معاونت پیش کر کے حصہ لیں، تاکہ آپ بھی اللہ تعالیٰ کے دربار میں اجر و ثواب کے مستحق بن سکیں۔
اللہ تعالیٰ تمام معاونین کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین۔

Address

Tral Shikargah Kachajkoot Road
Tral
192123

Telephone

+918494060925

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tourist Village Shikargah - Tral posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Tourist Village Shikargah - Tral:

Share