11/10/2025
*پنجاب حکومت کی مکاری اور ریاستی فسطائیت بےنقاب ہو چکی ہے!*
رات کے سناٹے میں سعد رضوی کے گھر پر چڑھائی کر کے اہلِ خانہ کو اغوا کرنے کے بعد اب گھٹیا ترین سطح پر اتر کر ان کے گھر جھوٹا اسلحہ اور پیسوں کے شاپر رکھوائے جا رہے ہیں تاکہ اپنی جھوٹی گرفتاریوں اور بزدلانہ اقدامات کا جواز بنایا جا سکے شاپنگ بیگز میں خود پیسے لا کر میڈیا کے سامنے جھوٹا بیانیہ گھڑا جا رہا ہے تاکہ سچ کو دفن کیا جا سکے اور عوام کو گمراہ کیا جا سکے
یہ کیسا "ریاستی بیانیہ" ہے جو جھوٹ، فراڈ، اور خود ساختہ پروپیگنڈے پر کھڑا ہو؟
کیا عوام اندھی ہے؟ کیا قوم نہیں جانتی کہ اصل دہشتگرد کون ہیں؟ کرپٹ کون ہیں؟ کس کا سارا ٹبر چور ہے؟
لاکھوں روپے کے جھوٹے دعوے اور گھر میں رکھوائے گئے سامان کا سارا تماشا صرف اس لیے ہے کہ حق کی آواز کو دبایا جا سکے۔ مگر یاد رکھو، جبر کا ہر ہتھکنڈہ تمہارے لیے کل تاریخ کا دھبہ بنے گا۔
قوم جاگ چکی ہے۔ یہ جھوٹے بیانیے، جعلی مقدمے، اور بزدلانہ حرکتیں اب تمہارے گلے کا پھندہ بننے والی ہیں۔
یہ تمام حرکتیں دراصل سچ سے خوفزدہ ایک بزدل اور غیر آئینی حکومت کی نشانیاں ہیں، جو اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ریاستی مشینری کا ناجائز استعمال کر رہی ہے۔ لیکن یاد رکھو، ظلم زیادہ دیر نہیں چلتا، اور جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے۔
سچ کچلا جا سکتا ہے، دبایا نہیں جا سکتا۔
عوام سب جانتی ہے، اور وقت آنے پر ہر جھوٹ کا حساب لیا جائے گا۔