
15/07/2025
ملائشیا کے دارالحکومت پتراجایا میں معروف عالم دین اور مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے ایک بڑے عوامی مجمع سے خطاب کیا ۔
مولانا کا خطاب سننے کے لیے پاکستانی ، ملائشین ، بنگلہ دیش ، انڈیا سمیت افریقن ممالک سے بھی حاضرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
مولانا نے ربوبیت اور سیرت نبوی کے اہم پہلووں پر روشنی ڈالی ، اور اپنی زندگیوں کو نبیِ مکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے ہوے اصولوں کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اور نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی عائلی زندگی کے حوالہ جات سے ہمیں اپنی گھریلو زندگیوں کو خوش اسلوبی سے گزارنے کی اہمیت سے آگاہ کیا۔
مولانا کے خطاب میں ملائشیا سے لوکل کمیونٹی کے علاوہ متعدد سرکاری ، مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ خطاب میں خواتین کے لیے الگ سے انتظام کیا گیا ، جس کے باعث خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
پاکستان پریس کلب ملائشیا اور پی ایف یو جے ( ملائشیا) ٹیم نے مولانا کے خطاب میں حاضری اور اپنے صحافتی فرائض سرانجام دئیے ۔
Copy.