Oman Duqm Electrician and plumber

https://vt.tiktok.com/ZSQ9YWUws/گرمی کا موسم اپنے عروج پر ھے اور ائر کنڈیشنر خریدنے والوں کا سب سے پہلا سوال ہوتا ھے کون...
13/06/2026

https://vt.tiktok.com/ZSQ9YWUws/
گرمی کا موسم اپنے عروج پر ھے اور ائر کنڈیشنر خریدنے والوں کا سب سے پہلا سوال ہوتا ھے کونسا ائر کنڈشنر اچھا ھے۔
اس سوال کا جواب۔۔۔۔ یقیناً آسان نہیں

ہر کوئی اپنے تجربے مطابق مختلف برانڈ کے ائر کنڈیشنر کو اچھا قرار دیتے ہیں۔

لیکن تیکنیکی طور پر ۔۔۔ ہم اچھا ائیر کنڈیشنر کسے کہیں گے۔؟؟؟

تو آسان بات ھے۔۔۔

وہ ائر کنڈیشنر سب سے اچھا ھے جو کم سے کم بجلی استعمال کر کے زیادہ ٹھنڈک مہیاء کرے۔

لیکن کسی بھی ائر کنڈیشنر کی اس خصوصیت کا ایک عام آدمی کو کیسے پتا چلے کہ اب اسے کونسا ائر کنڈیشنر خریدنا چاہئے جو بجلی بھی کم استعمال کرے اور ٹھنڈک بھی زیادہ دے۔

اس کیلئے ۔۔۔ ہمیں ائر کنڈیشنر کی انرجی ایفیشنسی ریشو اور سٹار ریٹنگ کا پتا ہونا چاہئے۔

انرجی ایفیشنسی ریشو (Energy Efficiency Ratio) اور اسٹار ریٹنگ (Star Rating) دراصل وہ پیمانے ہیں جو ہمیں یہ بتاتے ہیں کہ کوئی بھی اے سی کتنی بجلی کھا کر کتنی ٹھنڈک دے رہا ھے۔ آسان لفظوں میں یہ کسی اے سی کی بجلی بچانے کی صلاحیت کو ناپنے کا طریقہ ھے۔

آئیں اسے بالکل آسان انداز میں سمجھتے ہیں کہ یہ کیا چیز ھے، کہاں سے آئی اور اس کا حساب کتاب کیسے ہوتا ھے۔

✓انرجی ایفیشنسی ریشو ( EER) کیا ھے اور کیسے کیلکولیٹ ہوتا ھے

انرجی ایفیشنسی ریشو یعنی توانائی کی کارکردگی کا تناسب ایک فارمولے سے نکلتا ھے جس کے ذریعے یہ دیکھا جاتا ھے کہ اے سی ایک گھنٹے میں کتنی گرمی کمرے سے باہر نکالتا ھے اور اس کے بدلے کتنی بجلی (واٹ) استعمال کرتا ھے

EER = Cooling Capacity (BTU/HR) ÷ Power Input (Watts)

مثال کے طور پر
اگر ایک 1 ٹن (12,000 BTU) کا نان انورٹر اے سی چلنے کے لیے 1200 واٹ بجلی لے رہا ھے تو اس کا EER ہوگا

12000 / 1200 = 10

یہ نمبر (EER) جتنا زیادہ ہوگا ائر کنڈیشنر اتنا ہی بہترین مانا جائے گا کیونکہ وہ کم واٹ بجلی لے کر زیادہ ٹھنڈک دے رہا ہوگا۔

✓ اسٹار ریٹنگ (Star Rating) کیا ھے

عام گاہک کے لیے EER کے نمبروں (جیسے 10، 11 یا 11.5) کو سمجھنا مشکل ہوتا ھے۔ اس لیے دنیا بھر کے اداروں نے اسے آسان بنانے کے لیے اسٹار ریٹنگ (1 سے 5 اسٹارز) کا نظام بنایاھے۔

1-Star AC
سب سے کم کارکردگی، زیادہ بجلی کا بل۔
5-Star AC
سب سے بہترین کارکردگی، سب سے کم بجلی کا بل۔

یہ اسٹار ریٹنگ براہ راست EER کے نمبر پر منحصر ہوتی ھے۔ حکومت یا بیورو آف انرجی ایفیشنسی (جیسے پاکستان میں NEECA یا بین الاقوامی ادارے) ایک ٹیبل مقرر کرتے ہیں

مثال کے طور پر۔۔۔ اگر
- EER 3.1 سے 3.2 ھے تو پھر ۔۔۔۔۔ 3 سٹار
اور اگر
۔ EER 3.5 یا اس سے زیادہ ھے تو پھر۔۔۔۔۔ 5 سٹار

✓ یہ سسٹم کہاں سے آیا

یہ سلسلہ سب سے پہلے 1992 میں امریکہ میں شروع ہوا تھا جہاں امریکی ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (EPA) نے "Energy Star" کے نام سے ایک پروگرام شروع کیا۔ اس کا مقصد ایسی مصنوعات بنانا تھا جو کم بجلی استعمال کریں تاکہ ماحول کو بھی فائدہ ہو اور صارفین کے پیسوں کی بچت بھی ہو۔
بعد میں دنیا بھر کے ممالک (جیسے یورپ، چین، انڈیا اور پاکستان) نے اپنے اپنے انرجی لیبلنگ کے ادارے بنائے۔ اب ہر ملک کی حکومت کے لیے لازمی ھے کہ وہ اے سی بنانے والی کمپنیوں کو پابند کرے کہ وہ اے سی کے اوپر یہ "انرجی گائیڈ اسٹیکر" لگائیں۔

✓ انورٹر اے سی کے لیے نیا طریقہ
SEER یا ISEER

چونکہ انورٹر اے سی موسم اور کمرے کے درجہ حرارت کے حساب سے اپنے واٹ تبدیل کرتا رہتا ھے (کبھی 300 واٹ، کبھی 1200 واٹ) اس لیے اس کے لیے صرف EER کافی نہیں تھا۔ اس کے لیے اب ایک نیا طریقہ استعمال ہوتا ہے جسے SEER (Seasonal EER) یا ISEER (Indian/International Seasonal EER) کہتے ہیں۔

اس میں صرف ایک گھنٹے کی بجلی نہیں دیکھی جاتی بلکہ یہ دیکھا جاتا ھے کہ پورے سال کے مختلف موسموں میں اس اے سی نے اوسطاً کتنی بجلی بچائی۔ انورٹر اے سی کے اسٹیکر پر آپ کو عام طور پر SEER یا ISEER لکھا ہوا نظر آئے گا، جو کہ جتنا زیادہ ہو (مثلاً 4.5 یا 5.5) تو۔۔ اے سی اتنا ہی کم بل لائے گا۔

معلومات پسند آئیں تو دوسروں تک بھی پہنچائیں ۔

سلامت رہیں!

#عامر ریاض عمان Electrician and plumber

03/06/2026
01/06/2026

عمان کی پردیسی زندگی…
تنگ کمروں، ڈبل بیڈز، ادھوری نیند اور ہزاروں فکر کے درمیان گزرتی ہے۔
دن بھر کی محنت کے بعد یہی چھوٹا سا کمرہ اپنی دنیا لگتا ہے، جہاں ہر بستر پر ایک الگ کہانی سو رہی ہوتی ہے۔
کوئی گھر والوں کو یاد کر کے خاموش ہے، کوئی تھکن میں چور، اور کوئی کمبل اوڑھے اپنے خواب سنبھال رہا ہے۔

پردیس آسان نہیں ہوتا…
یہاں سکون سے زیادہ ذمہ داریاں، اور آرام سے زیادہ قربانیاں ملتی ہیں۔
مگر پھر بھی انسان اپنے بچوں، اپنے خاندان اور بہتر مستقبل کے لیے ہر مشکل سہہ لیتا ہے۔ 🌍💔

ہرحال میں شُکر الحمدللہ

01/06/2026

SENIOR ELECTRICAL TECHNICIAN CV
[YOUR FULL NAME]
Muscat, Sultanate of Oman | +968 ###X | [email protected]
Omani Driving License: Valid | 15+ Years GCC Experience

PROFESSIONAL SUMMARY
Senior Electrical Technician with 15+ years experience in Oman GCC.
Expert in LV Distribution, DB/MCC Panels, Installation, Maintenance,
Cable Laying, Conduit, and Industrial Troubleshooting. HSE & Safety
Compliant. Seeking Electrician position in Europe with Work Visa Sponsorship.
Available for immediate relocation.

KEY SKILLS
LV Panels, DB Boards, MCC Panels, Cable Tray, Conduit Installation
Motor/Generator/Pump Maintenance, Fault Finding, Megger Testing
Electrical Drawings, Schematics, SLD, HSE, PPE, LOTO, Team Supervision

WORK EXPERIENCE
Senior Electrical Technician | [Company Name], Muscat, Oman
[Month Year] - Present
- Installation & maintenance of LV panels, DB/MCC boards
- Cable laying, conduit, earthing, lighting systems
- Preventive maintenance of generators, motors, pumps
- HSE safety, toolbox talks, LOTO procedures
- Supervised 2-4 technicians, on-time project delivery

Electrical Technician | [Previous Company], Oman
[Month Year] - [Month Year]
- Residential/commercial wiring, lighting, socket installation
- Troubleshooting, voltage testing, short circuit repair
- Panel wiring, termination, commissioning

CERTIFICATIONS
Omani Driving License - Light Vehicle
15 Years Experience Certificate | HSE Basic [if any]

EDUCATION
[Matric/ITI/Diploma Electrical] | [Institute] | [Year]

LANGUAGES
Urdu: Native | Hindi: Native | English: Conversational | Arabic: Basic
Spanish/German: Willing to Learn

PERSONAL
Nationality: [Pakistani/Indian/Bangladeshi] | DOB: [DD/MM/YYYY]
Available for Europe Work Visa Sponsorship | Ready to Relocate

Address

Duqm
126

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Oman Duqm Electrician and plumber posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share