10/12/2024
ایک اہم سٹریٹیجی ذہن میں رکھیں:
فوجی کارن فلیکس دیہی علاقوں میں نہیں بکتے، یہ شہری غذا ہے، اس لئے شہری عوام کو بتائیں کہ یہ پراڈکٹ استعمال نہیں کرنی۔ یہ لوگ سوشل میڈیا پر ہوتے ہیں، ان تک پیغام پہنچانا زیادہ مشکل نہیں۔ اب تک تو پہنچ بھی چکا ہے۔
سونا یوریا کھاد شہری استعمال نہیں کرتے، یہ زمیندار طبقہ کرتا ہے، اس لئے اپنے جاننے والا دیہی طبقے کو آگاہی دیں کہ یہ پراڈکٹ استعمال نہیں کرنی۔ یہ لوگ شاید سوشل میڈیا پر زیادہ ایکٹو نہ ہوں، البتہ وآٹس ایپ اور ٹک ٹاک ان میں سے ہر ایک استعمال کرتا ہے۔ اپنی کیمپین کو وآٹس ایپ کے ذریعے پھیلائیں۔
عسکری بنک کے کھاتہ دار زیادہ تر ملازم پیشہ اور بزنس طبقہ ہے۔ یہ سب لوگ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں، اس لئے ان تک ریچ حاصل کرنا زیادہ مشکل نہیں۔
سیمنٹ کا کنزیومر طبقہ، جو سال میں ایک آدھ بوری خریدتا ہے، اس پر وقت ضائع کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ سرکاری ٹھیکیداروں کی بھی مجبوری ہے، انہیں حکومت کی طرف سے دباؤ ہوتا ہے کہ فلاں وینڈر اور فلاں سیمنٹ ہی استعمال کرنا ہے۔ ان سے بھی توقع زیادہ نہیں۔ البتہ کمرشل ڈویلپرز، چھوٹے پیمانے پر ٹھیکیداری کا کام کرنے والے، رئیل سٹیٹ ڈویلپرز بہت بڑی تعداد میں ہیں۔ اگر انہیں انفلوئنس کریں تو عسکری سیمنٹ کی کھپت میں بہت بڑی کمی آسکتی ہے۔
فارغ بیٹھا تھا، سوچا چند نکات آپ کے ساتھ شئیر کردوں!!!