
19/04/2025
سیاحت سے منسلک سٹیک ہولڈرز کیلئے ۔
خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام ٹورسٹ سروسز ونگ نے سیاحت سے منسلک سٹیک ہولڈرز اور نوجوانوں کیلئے سیاحت انڈسٹری سے متعلق مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ ٹریننگ کا انعقاد کیا۔ نشترہال پشاور میں منعقدہ دوروزہ ٹریننگ ورکشاپ میں ہوٹل، ریسٹورنٹس، رینٹ اے کار، ٹریول ایجنسیز، سیاحت و مہمان نوازی کے شعبہ سے منسلک مختلف یونیورسٹی کے طلباء و طالبات، وی لاگرز اور دیگر مردو خواتین شامل تھے۔ ٹریننگ ورکشاپ میں بزنس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم جس میں ہوٹل و ریسٹورنٹس، رینٹ اے کار اور ٹریول ایجنسیز کیلئے آن لائن لائسنس کا توسیع و اجراء، سیاحو ں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے آن لائن بکنگ، ڈیجیٹل انفارمیشن کے میدان میں مزید خود کو بہتر کرنے سے متعلق تربیت اور معلومات کی فراہم شامل ہے۔ اس موقع پر شرکاء نے ٹریننگ میں شریک سٹیک ہولڈرز، طلباء و طالبات اور دیگر خواتین نے انعقاد کو خوب سراہا گیا