23/01/2026
نتھیاگلی جانے والے سیاحوں کے لئے ٹریفک اپ ڈیٹ۔
رات کو ہونے والی سنوفال کی وجہ سے نتھیاگلی جانے والے داخلی راستے بند ہیں۔ نتھیاگلی جانے والے دونوں راستوں پر ڈائیورشنز لگائی گئی ہیں اور ٹریفک واپس موڑا جارہا ہے۔
انتظامیہ سنوفال سے بند راستوں کو کھولنے کی کوشش کررہی ہے۔ نتھیاگلی جانے والے سیاحوں سے گزارش ہے کہ وہ اس طرف سفر نہ کریں۔
سیاحوں سے گزارش ہے کہ وہ ٹریفک افسران کے ساتھ تعاون کریں۔ راستوں کے کھلنے کے متعلق سیاحوں کو آگاہ کردیا جائے گا۔