Khan AirTravells Bagh - AJK

Khan AirTravells Bagh - AJK Airline tickets , Domestic & International tickets. Haaj & Umrah services. Visit visa UAE.

contact ::
whatsapp : 03005222212 , 03008522020
Ph: 03435222212 , 03008522020

gmail:: [email protected] / [email protected]

03/12/2024

ہوائی جہاز میں بچے کی پیدائش
ائیر لائن کی جانب سے بچے کا سفر زندگی بھر کیلئے مفت!

# Khan Air travels
# Khan Chowk MDS Road
# Bagh AJK
#03435222212

الحمد للّٰہ  یورپ سے پاکستانی ائیر لائینز کی پروازوں پر  پابندی کے خاتمے پر  اھل ِ پاکستان  خصوصاً وزرات ِ ایوی ایشن اور...
30/11/2024

الحمد للّٰہ
یورپ سے پاکستانی ائیر لائینز کی پروازوں پر پابندی کے خاتمے پر اھل ِ پاکستان خصوصاً وزرات ِ ایوی ایشن اور پی آئ اے کو مبارکباد
خان ائیر ٹریول حج وعمرہ سروس
خان چوک ایم ڈی ایس روڑ
باغ آزاد کشمیر
03435222212

شہر قائد کی تاجر برادری کی جانب سے نئی ایئرلائن بنانے کا اعلانthe-announcement-of-the-establishment-of-a-new-airline-by-...
30/11/2024

شہر قائد کی تاجر برادری کی جانب سے نئی ایئرلائن بنانے کا اعلان

the-announcement-of-the-establishment-of-a-new-airline-by-the-business-community-of-shahr-quaid

# Khan Air travels
# Khan Chowk
# MDS Road
# Bagh AJK
# 03435222212

یونان میں کورنتھ کینال ایک متاثر کن انسان ساختہ آبی گزرگاہ ہے جو بحیرہ ایونین کو بحیرہ ایجین سے ملاتی ہے۔ یہ 1881 اور 18...
30/11/2024

یونان میں کورنتھ کینال ایک متاثر کن انسان ساختہ آبی گزرگاہ ہے جو بحیرہ ایونین کو بحیرہ ایجین سے ملاتی ہے۔ یہ 1881 اور 1893 کے درمیان مکمل ہوا اور جہازوں کو جزیرہ نما پیلوپونیس کے ارد گرد 325 کلومیٹر کا شارٹ کٹ لینے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ نہر تقریباً 6.4 کلومیٹر لمبی ہے، لیکن اس کی چوڑائی صرف 21 میٹر ہے، جس کی وجہ سے یہ بڑے جہازوں کے لیے ناقابلِ عبور ہے۔ نہر کی کھڑی دیواریں 80 میٹر تک بلند ہوتی ہیں، اور یہ نظارہ شاندار ہوتا ہے، خاص طور پر جب چھوٹے بحری جہاز تنگ آبی گزرگاہ سے گزرتے ہیں۔
آج، کورنتھ کینال ایک مقبول سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے اور ایک دلچسپ انجینئرنگ ڈھانچہ ہے جو دکھاتا ہے کہ لوگ نیویگیشن کی سہولت کے لیے کس طرح جغرافیہ کو اپناتے ہیں۔
کریڈٹ متعلقہ مالک کو جاتا ہے۔

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے کوآپریٹو کرائم سرکل کے عملے نے چینی کمپنی کو معدنیات کی بجائے 11 کروڑ روپے ک...
21/11/2024

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے کوآپریٹو کرائم سرکل کے عملے نے چینی کمپنی کو معدنیات کی بجائے 11 کروڑ روپے کے عوض کنٹینرز میں مٹی اور بجری ڈال کر بھیجنے کے الزام میں تاجر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

ایف ائی اے حکام کے مطابق کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی میں میسرز ڈنزو ٹریڈرز کے مالک سید ذیشان افضل بلگرامی کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے، ایف آئی آر فوجداری انکوائری کے بعد درج کی گئی جو ایک چینی درآمد کنندہ کمپنی میسرز ڈینزو ٹریڈرز مس کورائن چن کی شکایت پر شروع کی گئی تھی۔

مقدمے کے مطابق ملزم سید ذیشان افضل بلگرامی اور چینی درآمد کنندہ جیانگسو پراونشل فارن ٹریڈ کارپوریشن نے 17 جنوری 2024 کو ایک معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت ڈانزو ٹریڈرز کراچی نے 1500 میٹرک ٹن کروم ایسک چین میں مذکورہ چینی کمپنی کو درآمد کرنا تھی۔

11 فروری کو Danzu Traders نے کراچی کی بندرگاہ سے Xingang چائنا کی بندرگاہ پر کنٹینرز کی کھیپ بھیجی جس میں قیمتی دھات کروم ایسک کی بجائے مٹی، بجری اور پتھر بھرے ہوئے تھے۔

مقدمہ کے مطابق مذکورہ کھیپ چین پہنچنے سے پہلے ہی ملزم سید ذیشان افضل بلگرامی نے اپنی کمپنی کے بینک اکاؤنٹ میں رکھے ہوئے مذکورہ ایل سی کو دھوکہ دہی سے انجام دیا، بینک میں انسپکشن سرٹیفکیٹ آف کوالٹی اور ویٹ جمع کی جعلی اور بوگس دستاویزات جمع کرائیں۔

مقدمے کے مطابق ملزم سید ذیشان افضل بلگرامی نے نہ صرف برآمدی دھوکہ دہی کا مرتکب ہوا بلکہ اپنے حق میں ایل سی پر عمل درآمد کے لیے جعلی، من گھڑت اور بوگس دستاویزات پیش کرکے بینکنگ فراڈ کا بھی ارتکاب کیا، ملزم نے نا صرف چینی درآمد کنندہ کو دھوکہ دیا بلکہ قوم و ملک کا نام بھی بدنام کیا۔

حکام کے مطابق ملزم ذیشان کو بھی آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ان کے دفتر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کروم ایسک ایک قدرتی معدنیات ہے جس میں کرومیم، آئرن اور آکسیجن ہوتا ہے اور اس کا استعمال اسٹین لیس سٹیل میں ایک اہم جزو فیرو کروم بنانے کے لیے کیا جاتا ہے۔

Copy # # # # # #

خان ائیر ٹریول حج وعمرہ سروس خان چوک ایم ڈی ایس روڑ باغ آزاد کشمیر
رابط نمبر 03435222212
03005222212

پاکستانیوں کیلئے یو اے ای کے ویزوں پر پابندی کی وجوہات سامنے آگئیں پاکستانی شہری مبینہ طور پر متحدہ عرب امارات میں غلط ...
19/11/2024

پاکستانیوں کیلئے یو اے ای کے ویزوں پر پابندی کی وجوہات سامنے آگئیں
پاکستانی شہری مبینہ طور پر متحدہ عرب امارات میں غلط سمجھی جانے والی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں: دستاویزات/ فائل فوٹو
پاکستانیوں کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ویزوں پر پابندی کی وجوہات سامنے آگئیں۔

امارات کی حکومتی پالیسیوں پر تنقید، احتجاج، پاسپورٹ اور شناختی دستاویزات میں جعلسازی کے الزامات کے بعد گداگری اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں، دیگر کے مقابلے میں پاکستانیوں کی شرح زیادہ ہے اور مقامی حکام نے دستاویزی شواہد اور تحفظات سے پاکستانی سفیر کو آگاہ کردیا ہے جب کہ رپورٹ بھی پاکستانی حکام کو بھجوا دی۔

امارات حکومت کی پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ شیئر کی گئی سرکاری دستاویزات کے مطابق پابندی کی تجویز کابینہ کے اجلاس میں چند پاکستانی شہریوں کے عمل کو دیکھتے ہوئے اور شکایات کا جائزہ لینے کے بعد دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں
ایف آئی اےکی کارروائی، جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانےکی کوشش کرنیوالے4 مسافرگرفتار
یو اے ای میں 'یہ وطن سب کیلئے' کے سلوگن کے تحت 3 روزہ ویزا مہم جاری
یو اے ای میں روزگارکے خواہشمند افرادکیلئے نیا ویزا پروگرام جاری، شرائط کیا ہیں؟
دستاویزات میں کہا گیا کہ پاکستانی شہری مبینہ طور پر متحدہ عرب امارات میں غلط سمجھے جانے والی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں جن میں احتجاج، سوشل میڈیا پر یو اے ای کی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید اور آن لائن پلیٹ فارمز کا غلط استعمال شامل ہے، یہ تمام عمل یو اے ای کے امیج کو خراب کر رہے ہیں اور دیگر کے مقابلے میں پاکستانی شہریوں کے بارے میں اس طرح کی شکایات کا تناسب زیادہ ہے۔

مزید برآں بعض پاکستانی افراد کی جانب سے شناختی دستاویزات بشمول تبدیل شدہ شناختی کارڈز اور پاسپورٹ میں جعلسازی کے الزامات بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ دستاویز میں چوری، نوسر بازی، بھیک مانگنا، جسم فروشی اور منشیات سے متعلق جرائم جیسی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر بھی روشنی ڈالی گئی جو مبینہ طور پر پاکستانی شہریوں میں دیگر قومیتوں کے افراد کے مقابلے میں زیادہ پائے جاتے ہیں۔

مقامی حکام نے ان خدشات سے پاکستان کے سفیر کو آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ویزا پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کے اعلیٰ ترین سطح پر غور کے بعد کیا گیا۔
Copy jeo news
خان ائیر ٹریول حج وعمرہ سروس
خان چوک ایم ڈی ایس روڑ باغ آزاد کشمیر
رابط نمبر 03435222212

14/11/2024

معزز عمرہ زائرین

السلام علیکم!

آپ احباب کو متوجہ کیا جاتا ہے کہ! کچھ مصری، سوڈانی وغیرہ جدہ، مدینہ ایئرپورٹ کے باہر پارکنگ ایریاز اور ہوٹلوں میں غیر ملکی Sim کا لالچ دے کر معتمرین سے فنگر پرنٹ لے لیتے ہیں اور انہیں Sim بھی نہیں دیتے۔ ہوٹل پہنچنے کے بعد جب وہ Sim لینے جاتے ہیں تو فنگر پرنٹ استعمال ہونے کی وجہ سے انہیں دوبارہ Sim جاری نہیں ہوتی۔ جبکہ ان کے نام سے جاری کردہ Sim کسی اور جگہ استعمال ہو رہی ہوتی ہے۔

لہٰذا آپ احباب اپنے معتمرین کو معلو مات بھجواتے وقت آگاہ کریں کہ! جدہ، مدینہ ایئرپورٹ پہنچ کر ایئرپورٹ کے اندر سے یا پھر مکہ، مدینہ پہنچ کر Sim لیں۔ کسی راہ چلتے اجنبی شخص سے ہرگز Sim نہ لیں اور نہ فنگر پرنٹ دیں۔

خان ایئر ٹریول عمرہ سروس
خان چوک ایم ڈی ایس روڑ باغ آزاد کشمیر
رابط نمبر #03005222212
03435222212

جدہ ایئرپورٹ پر ایک دن میں مسافروں کا نیا ریکارڈجدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک دن میں مسافروں کی تعداد ک...
13/11/2024

جدہ ایئرپورٹ پر ایک دن میں مسافروں کا نیا ریکارڈ

جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک دن میں مسافروں کی تعداد کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق جدہ ایئرپورٹس (مطارات جدہ) کا کہنا ہے کہ جدہ ایئرپورٹ نے ایک دن میں مسافروں کی تعداد کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جو ایک لاکھ 61 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
مطارات جدہ کا کہنا ہے کہ یہ ریکارڈ بدھ 6 نومبر 2024 کو قائم ہوا جس میں جدہ ایئرپورٹ آنے والے مسافروں کی تعداد 81195 اور یہاں سے جانے والے مسافروں کی تعداد 79994 رہی۔
مطارات جدہ نے مزید کہا کہ مذکورہ دن کل 817 پروازیں جدہ ایئرپورٹ پر اتریں۔ اس طرح آنے اور جانے والی پروازوں کا حساب لگایا جائے تو یہ فی گھنٹہ 34 بنتی ہیں۔
مطارات جدہ کا کہنا تھا کہ ان تمام پروازوں کے مسافروں کے ایک لاکھ 32 ہزار 189 بیگیج بھی ہینڈل کیے گئے۔
مطارات جدہ کمپنی کے سی ای او انجینیئر مازن جوھر نے کہا کہ یہ کامیابی ان تمام شراکت داروں کی یکجہتی اور تعاون کی بدولت حاصل ہوئی جنہوں نے اس کے حصول میں اہم کردار ادا کیا
Khan Air travel's Bagh AJK
Contact #
03435222212
Khan Chowk MDS Road

Khan Air travel's Khan Chowk MDS Road Bagh AJK03005222212034352222120300852202003335959861
09/11/2024

Khan Air travel's Khan Chowk MDS Road Bagh AJK
03005222212
03435222212
03008522020
03335959861

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی گروپ نے سوا ...
07/11/2024

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی گروپ نے سوا کھرب روپے سے زائد کی پیشکش کردی، النہانگ گروپ نے قومی ایئرلائن پر واجب الادا 250 ارب روپے بھی ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق النہانگ گروپ نے پی آئی اے کی خریداری کے لیے وزیر نجکاری، وزیر ہوا بازی اور وزیر دفاع سمیت دیگر متعلقہ حکام کو بذریعہ ای میل پیشکش ارسال کردی ۔

النہیان گروپ نے حکومت کو پی آئی اے کے ملازمین کی چھانٹی نہ کرنے، تنخواہوں میں مرحلہ وار 30 سے 100 فیصد اضافے کی بھی پیشکش کی ہے۔

پاکستانی کاروباری گروپ نے قومی ایئرلائن کے لیے بہترین بزنس پلان ، فلیٹ میں جدید طیاروں کی شمولیت کی بھی یقین دہانی کرادی، پیشکش میں قومی ائرلائن کو دیگرائرلائننز کے لئےانجینئرنگ اورمینٹینس حب بنانے کا آپشن بھی شامل ہے۔
Copy Dawn news

07/11/2024

Address

Bagh
12500

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khan AirTravells Bagh - AJK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Khan AirTravells Bagh - AJK:

Videos

Share

Category