Ajk tourism;Hiking&Trekking

Ajk tourism;Hiking&Trekking it is a trvler guide for the new tourust who want to visit azad kashmir...and provide all facilietie

27/09/2023
05/05/2022

ضروری گزارشات:
آزادکشمیر بھر بالخصوص وادی نیلم میں گذشتہ روز سے سیاحوں کی بڑی تعداد موجود یا محو سفر ہے۔۔گذشتہ رات کی اطلاعات کے مطابق سیاحوں کی اکثریت بغیر پیشگی اقامتی سہولت (کمروں کی بکنگ) حاصل کیے وادی نیلم پہنچی اور گیسٹ ہاوسز میں رہائشی سہولت کم پڑنے کے باعث مقامی لوگوں کو اپنےگھروں کے مہمان خانے کھولنے پڑےجبکہ کچھ نے اپنی گاڑیوں میں شب بسر کی۔۔۔یہ صورتحال بذیل اقدامات کا تقاضا کرتی ہے۔۔۔۔
1۔ وادی نیلم میں لگ بھگ ڈیڑھ سو گیسٹ ہاوسز موجود ہیں جن میں تقریبا 6 ہزار سیاحوں کی شب بسری کی گنجائش ہے۔۔جوں ہی تعداد اس سے زیادہ ہوتی ہے۔۔تو ٹریفک جام کے علاوہ سیاحوں کو قیام وطعام کی سہولیات مہیا نہیں ہوتی ۔۔۔نتیجتا سروسز کے حوالے سے اچھا تاثر نہیں بنتا ۔۔۔
اس کے لیے سیاحوں سے گزارش ہے کہ وہ وادی نیلم یا آزادکشمیر کے کسی بھی جگہ کاسفر کرنے سے قبل ۔۔۔۔گیسٹ ہاوسز میں پیشگی کمرے بک کروائیں۔۔۔کنفرمیشن پر ہی سفر کریں۔۔
2۔۔۔موسم کی پیش گوئی جان کر ⁴ بجے سے قبل ہی وادی نیلم میں اپنی منزل پر پہنچنے کا اہتمام کریں۔۔۔تاکہ ٹریفک جام اور کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جاسکے۔۔۔۔
محکمہ سیاحت کےدفاتر۔۔۔۔۔ریسکیو 1122ٹوریسٹ پولیس ہر طرح کی رہنمائی اور مدد کے لیے موجود ہیں۔۔

1st Snowfall of winter at Arang Kel Neelum today
11/10/2021

1st Snowfall of winter at Arang Kel Neelum today

26/08/2021

Dear Travellers! Attention please.All the tourist spots like (Hunza, Astore, Skardu, Naran, Shogran, Swat, Murree, Kashm...
21/05/2020

Dear Travellers! Attention please.

All the tourist spots like (Hunza, Astore, Skardu, Naran, Shogran, Swat, Murree, Kashmir, Kumrat, Chitral) are closed and will remain closed in EID HOLIDAYS as per govt instructions.

Tourism Services in Pakistan will be started soon as per authorities decision & with proper sop's (may be around 15 June or so). No exact date is officially given by Government yet.

So, enjoy EID with your loved ones in your homes and any adventure may become mis-adventure for you n your family.

Note: Any Tourist Club claiming or announcing tours during EID Holidays is un-authentic.

So, kindly keep visiting wandering Traveller for the most trustworthy information regarding travelling.

HAPPY EID MUBARAK IN ADVANCE 🎁
HAPPY STAY HOME 🏠
TOURISM WILL BE BACK SOON - STAY BLESSED.

نیشنل ٹوئرازم کوآرڈینیشن بورڈ (NTCB)کی جانب سے شعبہ سیاحت کے لئے Covid-19 سے درپیش مسائل پہ 11 مئی کو مندرجہ ذیل SOPs مر...
21/05/2020

نیشنل ٹوئرازم کوآرڈینیشن بورڈ (NTCB)
کی جانب سے شعبہ سیاحت کے لئے Covid-19 سے درپیش مسائل پہ 11 مئی کو مندرجہ ذیل SOPs مرتب کیے ہیں۔

سلیس اردو ترجمہ:
اظہار الحق مسعودی
حصہ اول: Part-1



#الف: ٹوئر آپریٹر کمپنیاں اپنے گروپ یا کلائنٹ کے حوالے سے مندرجہ ذیل ضابطوں کو یقینی بنائیں گی:
1۔ تمام انٹری پوائنٹس پر اسکریننگ کروائی جائے گی۔
2۔ فیس ماسک، داستانے، ہینڈ سینیٹائیزرز سب کے پاس ہو
3۔ کلائنٹس سے بیان حلفی لیا جائے گا کہ وہ تمام SOPs پہ عمل پیرا ہو گا۔
4۔ اگر کلائنٹس/ سیاح ان SOPsپہ عمل پیرا نہیں ہوں گے تو ضرورت پڑنے پر انھی قرنطینہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
5۔ ٹوئر گائیڈ کے پاس کلائنٹس کی معلومات کا ایک پرفارمہ ہو گا جس میں ہر کلائنٹ کی درج ذیل معلومات فراہم کی۔جائیں گی:
**پاسپورٹ/ شناختی کارڈ نمبر
**ٹریول ہسٹری
**ایمرجنسی فون نمبر
**روزانہ کی بنیاد پر مکمل پلان (itinerary )

#ب: سفری اقدامات
1۔ ڈرائیور کا حفاظتی کٹ میں ہونا (ماسک، داستانے وغیرہ)
2۔ گاڑی کو مطلوبہ سپرے سے صاف کرنا۔ یہ عمل ہر بار جب مسافر روانگی/آمد سے قبل کیا جائے گا۔
3۔ ٹوئر آپریٹر محکمہ صحت/مجاز افسر سے Disinfection Certificate لیکر اپنی صحت کی تصدیق کو یقینی بنائے گا۔
4۔ گاڑی کے ڈیش بورڈ میں ہینڈ سینیٹائیزرز کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔
5۔ اس بات کو پرکھا جائے کہ اگر ڈرائیور والے حصے کو کسی طور الگ کر دیا جائے (پلاسٹک شیٹ یا کسی شفاف چیز سے) تاکہ ڈرائیور اور دیگر افراد کا میل جول ممکن نہ ہو پائے۔
6۔ ڈرائیور کو محدود گفت و شنید کی اجازت دی جائے۔
7۔ ایک کتابچہ جس میں سفر، رہائش، کھانے پینے وغیرہ کے متعلق تمام SOPs درج ہوں اور اس کتابچہ کو مسافروں کے پاس پیچھے کسی جگہ ہر ایک کی دست رست میں رکھا جائے تاکہ مسافروں کو سفر کے حوالے سے تمام اہم معلومات کا علم رہے۔

#ج: دوران سفر حفاظتی اقدامات
1۔ دوران سفر محتاط فاصلہ رکھیں۔ فیس ماسک، داستانے پہن کر رکھیں۔
2۔ دوران سفر درجہ حرات نوٹ کرتے رہیں اگر °68۔9 F سے ذیادہ حرات نوٹ کریں تو قریب کسی ہسپتال وغیرہ چیک کروائیں۔
3۔ بادل نخواستہ اگر کسی کو Covid-19 کے آثار نمایاں ہوں جیسا کہ سانس میں رکاوٹ، کھانسی، تیز بخار وغیرہ تو فوران پاس موجود ہسپتال/ صحت کے مرکز وغیرہ سے چیک اپ کروائیں۔
4۔ سفر سے پہلے تمام مسافر Covid-19 سے متعلقہ تھرمل ڈیوائس سے خود کو سکیں کروائیں اگر درجہ حرارت ذیادہ ہو تو قریب ترین صحت کے مرکز سے رجوع کریں۔ (تھرمل ڈیوائس الیکٹرک تھرما میٹر ہوتا ہے)
5۔ دوران سفر کسی بھی جگہ مسافروں کو بھیڑ نہ کرنے دیں۔
6۔ گاڑی میں ایک یا دو نشستیں خالی رکھیں تاکہ دوران سفر اگر کسی مسافر میں وائرس کے آثار نمایاں ہوں تو اسے دوسرے مسافروں سے الگ رکھا جا سکے۔

#د: ملازمین کی صحت اور تربیت کا عمل:
1۔ ٹوئر گائیڈ کی صحت کو یقینی بنانے کے لئے باقاعدگی سے چیک اپ کروایا جائے۔
2۔ دوران سفر درجہ حرات نوٹ کرتے رہیں اگر °68۔9 F سے ذیادہ حرات نوٹ کریں تو قریب کسی ہسپتال وغیرہ چیک کروائیں
3۔ دوران سفر گاڑی میں Personal Protection Equipments کا لباس رکھا جائے اور ٹوئر گائیڈ کو قبل از سفر مکمل تربیت بھی دی جائے کہ اس لباس کو کیسے استعمال کرنا ہے تاکہ کسی ناگہانی صورت میں اسے استعمال کیا جا سکے۔
4۔ حفظان صحت کے معیارات کو برقرار رکھنے کے لئے اپنے عملہ کی با قاعدہ تعلیم و تربیت کا انتظام کیا جانا چاہیئے۔
5۔ تمام عملہ، بشمول ٹوئر گائیڈ و ڈرائیور کا Covid-19 سے متعلق تمام SOPs کے بارے میں مکمل علم ہونا ضروری ہے۔

#ہ: ٹوئر آپریٹر اس بات کو یقینی بنائیں کہ:
1۔ سفر سے قبل وہ بیان حلفی دے گا اس بات کی کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں نے (ٹوئر آپریٹرز کے حوالے سے) جو بھی SOPs بنائے ہیں ان پر وہ عمل پیرا ہو گا۔
2۔ وہ تمام گروپ ممبرز /مسافروں کی ٹریول ہسٹری،بیماری و دیگر مطلوبہ معلومات Entry پوائنٹ اور Exit پوائنٹ پہ فراہم کرنے کا پابند ہو گا۔
3۔ وہ نا صرف SOPs کے مطابق طے شدہ حفاظتی لباس، ماسک، گلوز، عین وغیرہ کی فہرست مرتب کرے گا بلکہ انکی موجودگی کو بھی یقینی بنائے گا۔
4۔ ٹوئر آپریٹرکسی بھی معذور/نوزائیدہ کے حوالے سے (سرپرست کا) دستخط شدہ ہیلتھ ڈیکلریشن فارم/ مہیا کرے گا۔

#و: دوران سفر ہوٹل اور قیام گاہیں
1۔ ٹوئر آپریٹر/کمپنیاں صرف شعبہ سیاحت (صوبائی/علاقائی ڈیپارٹمنٹ) سے تصدیق شدہ ہوٹل/گیسٹ ہاوسز میں اپنا قیام کر سکیں گے۔ تصدیق شدہ ہوٹل وہیں جو طے شدہ SOPs پہ پورا اتر رہے ہیں۔ (لسٹ متعلقہ ڈیپارٹمنٹ)
2۔ دوران سفر عارضی طور رکنا ہو یا کھانے پینے کے لئے، صرف پہلے سے طے شدہ اور تصدیق شدہ ہوٹلز یا ریستوران میں ہی رکا جا سکتاہے۔ (یہ صرف کھانے کے حوالے سے ہے)
3۔ دوران قیام و طعام طے شدہ SOPs کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔
4۔ روانگی سے قبل ہر بار مسافروں کے سامان کو صاف (Disinfect ) کیا جائے گا۔
دوسرے حصے کا لنک https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=259873571830957&id=100034249480206

ٹوئر ازم سیکٹر کے حوالے سے حکومت پاکستان نے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ چونکہ سرکاری زبان انگریزی ہے اس لئے میں نے اس کا آسان اردو ترجمہ کیا ہے۔ پہلے حصے کا لنک نیچے دیا گیاہے۔

سلیس اردو ترجمہ:
اظہار الحق مسعودی
حصہ دوئم: Part-2

#اول: رہائشی سہولیات (ہوٹل،گیسٹ ہاوئس وغیرہ) کے حوالے سے SOPs

1۔ ڈرائیور حضرات حفاظتی کٹ میں ہو (فیس ماسک، دستانے وغیرہ)
2۔ گاڑی کو روانگی سے قبل اور دوران وقفہ (stay) ڈس انفیکٹ یا جراثیم کش اسپرے سے صاف کیا جائے۔
3۔ گاڑی کے ڈیش بورڈ میں سینیٹائزر رکھیں۔
4۔ ممکن ہو تو ڈرائیور والے حصے کو عارضی طور پر پلاسٹک شیٹ یا کسی بھی شفاف شیٹ سے الگ کر کے مسافروں سے الگ کیا جائے۔
5۔ ڈرائیور کے ساتھ گفتگو کو محدود رکھیں۔
7- ایک معلوماتی کتابچہ جس میں ہوٹل/ قیام گاہ کے حوالے سے تمام ضروری ہدایت درج ہوں، اسے گاڑی کی عقبی نشست پہ رکھا جائے تاکہ مسافروں کو معلوم ہو کہ قیام گاہ کے حوالے سے SOPs کیا ہیں. جیسا کہ ریستوراں، کمرے کی سروس، دیکھ بھال اور لانڈری کے طریقہ کار۔

#تفصیل
#الف: ہوٹل میں داخلہ/ آمد کے SOPs
1۔ ہوٹل کے داخلی دروازے پر مسافروں کے بخار کی جانچ لازمی ہونی چاہئے۔ درجہ حرات 98.6 ° F سے ذیادہ ہونے کی صورت میں یا تو متاثرہ مہمان کو شائستگی سے واپس جانے کو کہا جائے یا پھر قریبی اسپتال / طبی سہولت کے لئے ہدایت کی جائے۔
2۔ ہوٹل کے مرکزی دروازے پر مہمانوں کے استعمال کے لئے سینیٹائزر رکھیں۔
3۔ مہمانوں کی نگرانی میں ان کے سامان کو Disinfect کریں
4۔اگر کوئی مہمان ماسک پہنے ہوئے نہیں ہے تو ماسک فراہم کریں

#ب: Reception/استقبالیہ کے SOPs

1۔ اگر مہمان کسی متاثرہ ملک سے آرہا ہے تو اسکی آمد سے قبل/ ریزرویشن کے وقت (کورونا وائرس سے متعلق) تمام ضروری معلومات لے لیں۔
2۔ جن مہمانوں کی بکنگ کنفرم ہو جائے تو انکی آمد سے متعلق تمام اہم امور کو آن لائن طے کر لیں اور غیر ضروری بالمشافہ رابطہ سے ہر ممکن بچا جائے۔
3۔ مہمانوں کو طے شدہ SOPs کی ہر ممکن معلومات پہنچائی جائیں۔مثلا حفاظت، حفظان صحت اور دیگر ضروری ہدایات دیں۔
4۔ آمد کے وقت سماجی دوری برقرار رکھنے کے لئے استقبالیہ اور گیلری میں سماجی دوری کو ممکن بنانے کے لئے فرش (Floor) پہ باقاعدہ مارکنگ کی جائے۔
5۔ یقینی بنائیں کہ ہوٹل/ قیام گاہ عملے کے ممبران ہر وقت ماسک اور دستانے پہنے ہوئے ہیں۔
6۔ داخلی دروازے اور استقبالیہ پر مہمانوں کے استعمال کے لئے سینیٹائزرز رکھیں۔
7۔ کاغذ ، لفافے اور تمام سامان صاف رکھیں۔
8۔ مہمانوں کے فون، کریڈٹ کارڈزجیسی چیزوں کو صاف کرنے کے لئے سینیٹائزر کے ساتھ ساتھ swab بھی فراہم کیے جائیں۔

#ج: لفٹ یا elevator کے SOPs
کیونکہ بہت کم ہوٹلز میں یہ سہولت موجود ہوتی ہے اس لئے میں اس کا ترجمہ نہیں کر رہا۔

#د: رہائشی کمرے یا مہمان خانہ کے SOPs
1۔ سماجی دوری کے اصولوں کی وجہ سے، متبادل کمرے مختص کریں یا درمیان میں ایک کمرا خالی چھوڑ دیں۔
2۔ استقبالیہ کے وقت مہمانوں کو فراہم کردہ ہدایات نامہ میں یہ ہدایات شامل ہونی چاہئیں کہ کمرے کو کس طرح وقتا فوقتا صاف کرنا ہے۔
3۔ صفائی ستھرائی کے حوالے سے اصول و طریقہ کار طے کیئے جائیں اور یہ معلومات دستخط شدہ تحریر کی صورت میں بیڈ/پلنگ کے ساتھ کسی ٹیبل/ تپائی پہ چھوڑ دی جائے۔
4۔ یقینی بنائیں کہ صفائی والا عملہ حفاظتی کٹ (فیس ماسک، داستانے وغیرہ) پہنے ہوئے ہوں۔
5۔ باقاعدگی سے وقفوں کے ساتھ فرش اور کمرے کی دیگر جگہوں کو صاف کیا جائے۔
6۔ کمرے میں لانڈری وغیرہ کے حوالے سے ہدایات دستیاب ہونی چاہئیں۔

7۔ کمرہ میں موجود بیڈ شیٹ، پردے اور دیگر فیبرک کو دو دن میں ایک بار یا پھر کلائنٹ کی درخواست پر تبدیل کیا جائے۔ اور اس پہ کوئی اعتراض نہ کیا جائے۔
8۔ سروسز سہولیات کے ساتھ فراہم کی جائیں البتہ بالمشافہ ملاقات کو حد درجہ محدود رکھا جائے۔

#ہ: ریستوران کے SOPs
1۔ سماجی دوری کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے لئے میز / ٹیبل کی تعداد کم رکھی جائے۔
2۔ اگر عام حالات میں ایک میز کے گرد 4 کرسیاں رکھی جاتی تھی تو اب آدھی کر کے 2 رکھی جائیں۔
3۔ استقبالیہ پہ مہمانوں کی آمد کے دوران اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کیا ان کے لئے SOPs کے مطابق ریستوران میں بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے یا نہیں تا کہ بلا وجہ کی بھیڑ کو روکا جا سکا۔
4۔ عملہ کو اس بات کی ٹریننگ دی جائے کہ وہ دوران سروس کم سے کم عملی یا فزیکل رابطہ رکھیں۔
5۔ یقینی بنائیں کہ عملے نے ماسک، دستانے اور سر کے بالوں کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کئے ہوں۔
6۔ ڈسپوز ایبل رومال کا استعمال کریں جو پہلے سے پیک/سیل شدہ ہوں۔
7۔ مہمانوں اور عملے کے لئے سینیٹائرز استقبالیہ کاؤنٹر پر ہر وقت موجود رکھیں۔
8۔ مہمانوں کے فون، کریڈٹ کارڈزجیسی چیزوں کو صاف کرنے کے لئے سینیٹائزر کے ساتھ ساتھ swab بھی فراہم کیے جائیں۔


بزنس سینٹر، میٹنگ حال، پول/ نہانے والے تلاب swimming pools, جیم یا ورزش سینٹرز کے حوالے سے SOPs بھی دیئے گئے ہیں چونکہ بہت کم تعداد میں ایسے ہوٹل ہیں جو یہ سروسز دیتے ہیں اس لئے میں ان کا اردو ترجمہ نہیں کر رہا۔

#و: خروج/ واپسی کے وقت کے SOPs

1۔ اگر ممکن ہو تو ہوٹل میں واپسی کا راستہ الگ بنایا جائے یا پھر آن لائن نظام کے تحت رقوم و دیگر معاملات کو نمٹایا جائے تا کہ لوگوں کا آپس میں بہ نفس نفیس رابطہ کم سے کم ہو۔
2۔ مہمانوں کی واپسی کا پلان پہلے سے ہی طے کیا جائے تاکہ واپسی کے جملہ معاملات کو آسانی سے سرانجام دیا جا سکے۔
3۔ جیسا کہ آمد کے وقت فرش/ زمین پہ نشانات بنائے تھے ویسے ہی خروج / واپسی کے وقت بھی بنائے جائیں
4۔ سینیٹائرز کی سہولت کو بھی ممکن بنایا جائے
پہلے حصے کا لنک
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=259708248514156&id=100034249480206

آزاد کشمیر میں ٹورسٹ کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ان نمبرات پر کال کریں۔۔۔شکریہ
28/06/2019

آزاد کشمیر میں ٹورسٹ کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ان نمبرات پر کال کریں۔۔۔شکریہ

26/06/2019

آزاد کشمیر ٹورسٹ پولیس ہیلپ لائن نمبر 1422 ۰ آزاد کشمیر ٹور کے دوران گاڑی خراب ہو جائے یا کوئی مشکل پیش آئے ٹورسٹ پولیس کو 1422 پر کال کریں ! . . . . اے جے کے ٹورسٹ آفس

گنگا چوٹی۔۔۔۔باغ آزادکشمیر
15/06/2019

گنگا چوٹی۔۔۔۔باغ آزادکشمیر

12/06/2019

مظفرآباد شہر۔۔۔۔

12/06/2019

Address

Bagh
44000

Telephone

+923420007301

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ajk tourism;Hiking&Trekking posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ajk tourism;Hiking&Trekking:

Videos

Share

Category


Other Tour Agencies in Bagh

Show All

Comments

پلیز شیئر کریں