03/11/2024
سعودی حکومت کی نئی صحت پالیسی کے مطابق، مخصوص بیماریوں کے شکار افراد اس سال حج کی سعادت سے محروم رہیں گے۔
پالیسی کے تحت ڈائیلاسز، دل کی بیماری، سانس اور پھیپھڑوں کے مسائل، جگر کی خرابی اور سنگین اعصابی و نفسیاتی امراض کے مریض حج نہیں کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ، جسمانی معذوری، کمزور یادداشت، اور سات ماہ کی حاملہ خواتین کو بھی حج کی اجازت نہیں ہوگی۔
پھیلنے والی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے بھی یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔