16/09/2026
📚💻 خیبرپختونخوا میں ڈیجیٹل تعلیم کی جانب ایک اہم قدم!
خیبرپختونخوا کے دور دراز علاقوں کے طلبہ کو معیاری تعلیم اور جدید تعلیمی سہولیات سے جوڑنے کے لیے ورچوئل کلاس روم کا آغاز ایک خوش آئند اقدام ہے۔
خیبر ضلع کے صاحبزادہ عبدالقَیوم خان اسکول میں قائم گلوبل ورچوئل کلاس روم کو پشاور کے گلوبل ورچوئل اسکول ہب سے منسلک کیا گیا ہے، جہاں طلبہ کو تجربہ کار اساتذہ کی آن لائن کلاسز اور جدید ڈیجیٹل تعلیمی وسائل تک رسائی حاصل ہوگی۔ 🤝🌐
اس اقدام کی خاص بات AI-based teaching tools اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہے، جس سے دور دراز علاقوں کے بچوں کو بھی بہتر تعلیمی مواقع فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
🌟 امید ہے کہ اس جدید تعلیمی نظام کا دائرہ مزید علاقوں تک وسیع کیا جائے گا۔
خصوصاً اکبر پبلک ہائی اسکول پٹول خیل کے بوائز اور گرلز اسکول کو بھی جلد اس ورچوئل کلاس روم سسٹم سے منسلک کیا جائے، تاکہ پٹول خیل اور گردونواح کے طلبہ و طالبات بھی جدید ڈیجیٹل تعلیم اور معیاری اساتذہ کی آن لائن کلاسز سے مستفید ہو سکیں۔
🎓 جدید ٹیکنالوجی + معیاری تعلیم = ہمارے بچوں کا روشن مستقبل