Hajj Umrah and All Airline Tickets are Available Here..
28/06/2025
ائیر سیال سے ملک بھر کے مختلف شہروں میں انتقال کرنے جانے والے شہریوں کی میت (ڈیڈباڈی)
کو انکے آبائی علاقوں کے قریب واقع ائیرپورٹ تک منتقلی کے لئے ضروری ہدایت
تمام شہریوں کو ضروری معلومات دینے کے لئے یہ پوسٹ لگائی جارہی ہے،
اکثر دیکھا گیا ھے کہ مختلف علاقے کے لوگ جو کہ روزگار کے لئے کراچی آئے ہوئے ہیں اور اس گرمی کے موسم میں بھی اپنے پیاروں کی ڈیڈ باڈی بذریعہ روڈ لیکر جاتے ہیں اور عموماً جنازے اپنی منزل پر پہنچ کر خراب ہو جاتے ہیں،
اس سلسلے میں عوام الناس کو آگاہی کے لئے معلومات دی جارہی ہیں کہ جب کسی کا انتقال ہو جائے تو ایئر سیال کے کاؤنٹر پر فوراً رابطہ کریں،
ایک ڈیڈ باڈی کے ساتھ ایک مسافر بالکل مفت سفر کرے گا اور ٹیکس کی مد میں کراچی سے اسلام آباد کے صرف 2170 روپے ادا کرنے ہوں گے،
ایک فلائٹ میں دو جنازے بمعہ دو مسافر فری میں جا سکتے ہیں،
خداناخواستہ اگر کوئی ڈیتھ واقع ہو جائے تو درج ذیل اوریجنل کاغذات کے ساتھ ایئر سیال کے کاؤنٹر پر رجوع کریں ۔۔۔
1. پولیس راہداری
2. ڈیتھ سرٹیفکیٹ
3. متوفی کا شناختی کارڈ
4. ہمراہ جانے والے مسافر کا شناختی کارڈ
جب ڈیڈ باڈی لیکر ایئر پورٹ آئیں تو فلائٹ سے دو گھنٹے قبل ایدھی یا چھیپا وغیرہ کے کاغذات کے ہمراہ ڈومیسٹک کارگو پر ڈیڈ باڈی ان کے حوالے کر دیں۔۔۔
کسی بھی وقت بکنگ یا معلومات کے لئے ائیر سیال کی ہلیپ لائن پر رابطہ کریں
دعاؤں کی درخواست ھے۔
26/06/2025
23/06/2025
پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کا فضائی آپریشن منسوخ
پروازوں کے شیڈول کی منسوخی کا فیصلہ خلیجی ممالک میں جنگی صورتحال کے باعث کیا گیا
حالات معمول میں آنے کے بعد پروازیں دوبارہ شروع کردی جائیں گی۔
نوٹ: اس کا اطلاق فلحال عمرہ فلائٹس پر نہیں ہے۔
13/06/2025
الحمدللہ! ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ اُس نے ہمیں یہ عزت بخشی کہ ہمیں آپ جیسے معزز مہمانوں کی خدمت کا موقع نصیب ہوا۔ ہم اذان ایئر سروسز کی جانب سے راموزِ حج ٹریولز اینڈ ٹورز سے آئے ہوئے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور آپ کی آمد کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
آپ کی آمد ہمارے لیے باعثِ سعادت ہے۔ آپ نے ہماری خدمات پر اعتماد کیا، ہمارا انتخاب کیا اور وقت نکال کر ہم سے ملاقات کی، یہ سب ہمارے لیے قابلِ فخر ہے۔
آپ کی موجودگی نے ہماری ٹیم کے حوصلے بلند کیے اور ہمیں مزید بہتر اور معیاری خدمات فراہم کرنے کا عزم دیا۔
ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم آپ کے مقدس سفر کو زیادہ سے زیادہ سہولت اور سکون سے ہمکنار کریں۔ ہم یہ دُعا کرتے ہیں کہ اللہ ربّ العزت آپ کے حج و عمرہ کے ارادوں کو قبول فرمائے اور آپ کو بار بار اپنے گھر کی حاضری نصیب فرمائے۔
ایک بار پھر، اذان ایئر سروسز کی پوری ٹیم کی جانب سے آپ سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ہم دعا گو ہیں کہ یہ تعلق ہمیشہ قائم و دائم رہے اور ہمیں آپ کی خدمت کا موقع بار بار ملتا رہے۔
جزاکم اللہ خیراً و کثیراً
04/06/2025
بہتر مستقبل کی تلاش میں نوسربازوں کے ہتے نہ چڑھیں۔۔
مزید معلومات کے لئے ویڈیو دیکھیں
Whatsap
0345 5353828
0346 5353825
0996 400233
0996 400433
27/05/2025
نہ جانے اللہ پاک کو اسکی کون سی ادا پیاری لگی کہ جہاز کو واپسی لوٹ کر آنا پڑا ، اور کون کہتا ہے کہ ب کرامتیں نہیں ہوتیں
لبيك اللهم لبيك 💕
زیر نظر تصویر لیبیا سے تعلق رکھنے والا "عامر" نامی شخص کی ہے
یہ شخص اس سال حج کی نیت سے عازم سفر ہوا تو ایئرپورٹ پہ نام میں (القذ اافی) ہونے کے سبب سیکورٹی کلیئرنس نہیں دیا گیا اور جہاز عامر کے بغیر ہی پرواز کر گیا
لیکن کچھ فنی خرابی کے سبب کچھ ہی دیر میں جہاز کو واپس اسی ایئرپورٹ پہ لینڈنگ کرنا پڑی تو ایک بار پھر عامر نے کوشش کی کہ وہ بھی حج بیت اللہ کے لیے جہاز میں سوار ہو مگر پائلٹ نے جہاز کے دروازے کھولنے سے انکار کر دیا اور ٹیکنیکل کلیرنس کے بعد جہاز ایک بار پھر پرواز کر گیا
لیکن ایک بار پھر فنی خرابی کے سبب واپس لینڈنگ کرنا پڑی
عامر نے اس بار پھر سفر کی کوشش کی مگر پھر انکار ہوا
اور جہاز پرواز کر گیا
لیکن تیسری بار پھر فنی خرابی کے باعث جہاز کو واپس لوٹنا پڑا
اس بار پائلٹ نے کہا کہ جب تک "عامر" جہاز میں سوار نہیں ہوتا وہ جہاز نہیں اڑائیں گے
اس بار عامر کو سیکورٹی کلیئرنس کے بعد جہاز کے مسافروں میں شامل کیا گیا اور جہاز بخیر وعافیت سعودیہ کے ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔
زیارت بیت اللہ الحرام کے لیے قبولیت اصل ہے۔ منقول
کچھ لوگ زمین پہ غیر معروف ہیں لیکن عرش پہ معروف و محبوب ہیں
#لبيك
#الحج
25/05/2025
اللہ تعالیٰ مفتی عبد الشکور صاحب کے درجات بلند فرمائیں
اگر آج مفتی صاحب حیات ہوتے تو 67000 حاجیوں کا مسئلہ پہلے تو پیدا نہیں ہوتا اگر مسئلہ پیدا ہوتا تو اس کا حل بھی یقینی تھا وہ حضرات جو عشروں سے ٹریول اور حج پیلڈ سے متعلق ہے ان سے آپ حلفیہ پوچھ لے وہ آپ کو فوری طور پر جواب دیں گے کہ احساس زمہ داری ، دیانت اور امانت کے اعتبار سے مفتی صاحب رحمہ اللہ کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔
آپ سعودی ایمبیسی کے سٹاف ، وزارت مذہبی امور ، حج مشن کے اہلکار ، قومی اسمبلی کے سٹاف سے پوچھ لے تو سب گواہی دے گے کہ جہاں جہاں کاظمی ، سردار اور قادری اونے پونے داموں بکتے تھے اور ہے وہاں مفتی صاحب رحمہ اللہ کے سامنے کسی کے آنے کی جرات نہیں تھی شہادت کے بعد بندہ نے ہوپ کے بعض ذمہ دار احباب کو متوجہ کیا تھا کہ مفتی صاحب کے بچوں کے ساتھ تبرع اور احسان کے طور پر کچھ نیکی کی جائے لیکن بعد میں وہ بھی ایک حسرت ہی رہی۔
اندرون خانہ جو معاملات چل رہے تھے اور چل رہے ہیں اس کے مطابق اگر شفاف انکوائری اور تحقیقات کی جائے تو 67000 حاجیوں کے حج سے رہ جانے کی اسی فیصد سے زیادہ کوتاہی وزارت مذہبی امور پاکستان اور حج مشن مکہ جدہ کی نکل آئے گی باقی بیس فیصد میں دس دس فیصد برابر کوتاہی وفاقی کابینہ اور ہوپ کمپنیز کی نکل آئے گی۔
اگر اندرون خانہ آپ کو معلوم ہو جائے کہ بیوروکریٹس نے اس ضمن اپنی ضد اور انا ، ذاتی مفاد اور کرپشن کے کتنے سبیل نکالے ہیں تو آپ کانوں کو ہاتھ لگائے گے۔ بات یہاں تک چلے تھی کہ ڈی جی نے اعلانیہ کہا تھا کہ میں نے پرائیویٹ سیکٹر حج کمپنیز کو دیوار سے لگانے کی ٹھان رکھی ہے۔ آگے پھر سیکٹری اور ڈی جی کی باہمی لڑائی نے جلتی پر تیل چھڑکنے کا کام کیا اور ہاتھیوں کے اس جنگ میں بے چارے حاجی چیونٹیوں کی طرح پھسلتے رہے۔
کسی بھی ملک کو حج کا جتنا کوٹہ الاٹ ہوتا ہے اسی کے مطابق سعودی حکومت حج کے فائنل انتظامات کرتی ہے وہ کوٹہ کسی کو دوسرے کو الاٹ بھی نہیں ہوتا موجودہ بحران کا حل ایک سنجیدہ اور توانا کوشش ہے لیکن کڑوا سچ یہی ہے کہ بدقسمتی سے حکومت ، وزارت خارجہ ، وزارت مذہبی امور ، حج مشن مکہ جدہ اس مسئلہ کے حل میں روز اول سے سنجیدگی کا مظاہرہ ہی نہیں کررہی اور نہ وہ کریں گے اس کی بنیادی وجہ ڈی جی اور سیکٹری کا اپنی انا کو تسکین اور مالی فوائد کا حصول ہے حج پر نہ جانے کی وجہ سے ایک بڑا مالی بحران پیدا ہو رہا ہے اور پیدا ہوگا حاجیوں کی رقم کٹوتی کے بعد سعودی عرب سے وزارت مذہبی امور کے سٹیٹ بینک اکاؤنٹ میں آئے گی حکومت حاجیوں کے رقم سے فائدہ اٹھائے گی اگر شفاف تحقیقات اور عدالتی انکوائری ہوتی ہے تو سیکٹری ، ڈی جی سمیت کئی بڑے بڑے مگرمچھ جیل جائے گے جو بظاہر مشکل نظر آرہا ہے کہ منصف اور انصاف بھی بکتا ہے البتہ اس کے بعد ایک نیا بازار لگے گا وزارت مذہبی امور اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ایچ جی اوز کی رجسٹریشن اور حج کوٹہ کو آئندہ کے لیے منسوخ کریں گی پھر اس کے بعد نئے فائلز منگوائے جائے گے اور پچاس پچاس سو سو حاجیوں کا کوٹہ دو دو اور پانچ پانچ کڑور میں فروخت ہونا شروع ہو جائے گا اور یوں پھر حکومت ، وزارت ، ڈی جی ،سیکٹری اور بیرو کریٹس کے وارے نیارے ہو جائے گے آگے آگے دیکھئیے ہوتا ہے کیا
24/05/2025
محترم نااہل وزیر صاحب جب سعودی عرب نے 14 فروری لاسٹ ڈیٹ دیا تھا تو وہ سرکاری حج کے لیے بھی تھا اور پرائیویٹ حجاج کے لیے بھی تھا اپ نے اپنے داخلے اکتوبر سے شروع کر کے جنوری تک کمپلیٹ کر لیے پانچ مرتبہ اپ نے داخلوں کی ڈیٹ چینج کر دی لوگوں نے اپ کے ساتھ داخلہ نہیں کر رہے تھے 17 جنوری کو اپ نے پرائیویٹ حجاج کو داخلوں کی اجازت دی اور 14 فروری لاسٹ ڈیٹ سعودی عرب کی تھی اپ نے اپنے داخلے پانچ مہینے میں کی اور ہمیں اپ نے صرف 20 دن کا ٹائم دیا ہے ہم 20 دن میں داخلے کر لیتے ہیں کہ پیسے بیچ لیتے ہیں ابھی اپ کہتے ہیں یہ پرائیویٹ کمپنیوں کی نااہلی ہے اپ اس طرح کر لیں اگلے سال پہلے پانچ مہینے ہمیں دے دیں اور پھر 20 دن اپ گورنمنٹ رکھ لیں پھر دیکھ لینا نااہلی اپ کی ہے کہ ہماری ہے اپ نے بھی سرکاری حجاج سے 10 لاکھ 75 ہزار روپے لیے ہیں اور پرائیویٹ نیوی پرائیویٹ حجاج سے 10 لاکھ 75 ہزار روپے لیے ہیں اؤ موازنہ کریں کہ اپ نے گورنمنٹ حاجیوں کو کدھر ٹھہرایا ہے اور پرائیویٹ حجاج کرام کو کدھر ٹھہرایا ہے نا اہل گورنمنٹ نااہل منسٹر
22/05/2025
Plan Your Umrah 2025 with Perfect Umrah & Travels!
Experience a spiritual journey like never before with:
Direct Flights
Comfortable, Convenient Hotels
Hassle-Free Visa Processing
Affordable Packages to Suit Your Budget
Let us take care of everything — so you can focus on your ibadah.
Contact us today and turn your Umrah dream into reality!
For more info:
📲03455353828
☎0996400233
📧[email protected]
Azan Air Services BeshamMuhammed Fayaz
15/05/2025
پاکستان کی جانب سے نجی حج کوٹہ بحال کرانے کی آخری کوششیں جاری ہیں، وزارت مذہبی امور نے سعودی حکام سے اپیل کردی۔ کہا کہ تکینیکی وجہ سے محروم رہ جانیوالے عازمین میں اکثریت عمر رسیدہ افراد کی ہے، حج کی اجازت دے دی جائے۔
Be the first to know and let us send you an email when Azan Air Services Besham posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.