09/04/2025
عمرہ سیزن 1446 ہجری کا یہ آخری قافلہ تھا جیسے ہی عمرہ سیزن شروع ہوتا پہلا قافلہ بھیجنے کی خوشی ہی عجیب سی ہوتی ہے
اور آخری قافلہ روانہ کرتے ہوے دل کی کیفیت عجیب سی ہوتی ہے او دل میں ایک درد سا ہوتا ہے
یہ سال عمرہ سیزن 1446 عجیب و غریب رہا اس سال عمرہ ایجنٹس کو بہت سارا نقصان اٹھانا
پڑا شعبان میں عمرہ زائرین کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹکٹ 2 لاکھ سے بھی کراس کر گئی تھی اور ہوٹل کا کرایہ بھی تقریبا زیادہ ہوگیا تھا پھر جاتا ہے رمضان کی بکنگ نہ ہونے کے برابر تھی
شوال میں اللہ پاک کے کرم سے تحصیل بھیرہ کا سب سے بڑا قافلہ ہمارا جانا جو کہ 8 اپریل کو تھا
لیکن سعودی گورنمنٹ نے رمضان کے شروع میں ہی ویزہ پر پابندی لگا دئی
بارہا حکومتی اداروں کو درخواستیں کی لیکن کچھ بھی ٹس سے مس نہ ہوا اور عمرہ ایجنٹس کا بے تحاشہ نقصان ہوا
حکومتی اداروں کی رٹ کہیں بھی نظر نہی آتی
اور اس بار پرائیویٹ حجاج کرام بھی ابھی تک رسک پر ہیں
ہوتا یہ کہ جب رش ہو تو کراچی کا ٹکٹ بھی ایک لاکھ تک پہنچ جاتا ہے ابھی عید پر دوبئی سے واپس آنے والوں کی ٹکٹ 2 لاکھ تک تھی جب کہ نارمل دنوں میں یہ ہی ٹکٹ 25 سے 30 ہزار تک ہوتی CAA اتھارٹی کو اس بات کا نوٹس لینا چاھیے تمام پاکستانی ائیرلائنز کا تمام روٹس پر زیادہ سے زیادہ کرایہ فکس کرنا چاھیے تاکہ غریب عوام سفر کر سکے
کیونکہ جس انڈسٹری میں بھی قانون کا نفاذ نہ ہو تو وہ ایک دن تباہی ہو جاتی ہے پاکستانی ائیرلائنز 4 4 دن عمرہ زائرین کو ائیرپورٹ پر زلیل کرتی اور بدلے میں شکایت سننے والا بھی کوئی نہی ہوتا
ہماری حکومت اور CAA سول ایویشن اتھارٹی بس خاموش تماشائی بنی ہوتی ہے
خدارا یہ انڈسٹری تباہی کے دہانے پر ہے
حکومتی مشیروں کو چاھیے کچھ نظر کرم اس طرف بھی کریں
اس سال جن عمرہ زائرین کو ویزہ نہ لگنے کی وجہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے ان کے لیے ہم سپشہل پیکج اناؤنس کریں گے
ڈسکاؤنٹ کے ساتھ تاکہ کچھ نہ کچھ ان کے دکھوں کا مداوا کر سکیں
انشاءاللہ آنے والے دنوں میں ویڈیوں کی صورت میں عمرہ کیسے کریں کس ایجنٹ کا انتخاب کریں کتنے پیسوں میں عمرہ ہو جاتا ہے اپنے بڑوں کو عمرے پر بھیجنے کے لیے کیا باتیں ضروری ہیں
اس تباہ ہوتی انڈسٹری کو کیسے بچایا جا سکتا ہے
از خود۔۔۔
عادی
MAZERAS TRENDING THING'S ���
Si Mazhar
Zohaib Hassan
H Shoaib Hassan
Ch Ikram Talib