Al Sadiq Ul Ameen Travels & Tours Pvt. Ltd

Al Sadiq Ul Ameen Travels & Tours Pvt. Ltd We Deal in Hajj, Umra,UAE,Muscat and Saudia Visit Visa.All Airlines Tickets.Contect No.0300-6117916

Al Sadiq Ul Ameen Travels & Tours Pvt Ltd is a premium travel agency that aims to provide exceptional travel experiences to its clients.With a commitment to excellence, the agency offers a range of services that cater to the diverse needs of travelers.Whether it's for business or pleasure, Al Sadiq Ul Ameen Travels & Tours Pvt Ltd has the expertise and resources to plan, organize, and execute seam

less trips. From flights and accommodation to tours and activities, the agency ensures that every aspect of a trip is carefully planned and executed to exceed clients' expectations. With a team of experienced professionals, Al Sadiq Ul Ameen Travels & Tours Pvt Ltd is the perfect partner for all your travel needs.

سعودیہ عربیہ میں شوال کا چاند نظر آگیا ۔عید الفطر بروز  اتوار 30 مارچ کو ہو گی۔اللہ کریم رمضان المبارک کو ہمارے لیے باعث...
29/03/2025

سعودیہ عربیہ میں شوال کا چاند نظر آگیا ۔عید الفطر بروز اتوار 30 مارچ کو ہو گی۔اللہ کریم رمضان المبارک کو ہمارے لیے باعث بخشش بنائے آمین 🌙

میں ایک عمرہ آپریٹر ہوں اور میرے 99 فیصد کلائنٹس وہ ہوتے ہیں جو پہلے ہی میرے ساتھ سفر کر چکے معتمرین کی سفارشات کے ذریعے...
16/10/2024

میں ایک عمرہ آپریٹر ہوں اور میرے 99 فیصد کلائنٹس وہ ہوتے ہیں جو پہلے ہی میرے ساتھ سفر کر چکے معتمرین کی سفارشات کے ذریعے آتے ہیں۔ جبکہ واک ان کسٹمرز میں عموماً کلوز نہیں کر پاتا، اُن کے حوالے سے میرے لیے سب سے بڑا چیلنج ہوٹلوں کا فاصلہ ہوتا ہے۔
مثال کے طور پر، میرا ایک پیکج جس میں ہوٹلز کا فاصلہ 900 میٹر کے حساب سے دیا گیا ہوتا ہے، وہی پیکیج دوسری کمپنیوں سے اُسی ہوٹل کے ساتھ، اُسی قیمت پر 600 میٹر یا 650 میٹر فاصلہ بتا کے بِک رہا ہوتا ہے۔ نیا کلائنٹ جسے حقائق کا زیادہ علم نہیں ہوتا، ظاہر ہے اسے غلط فاصلے والا پیکج زیادہ پُرکشش نظر آتا ہے اور وہ اُسے منتخب کر لیتا ہے۔
اللہ تعالیٰ آزمائش سے بچائے، میں عموماً اس کی پروا نہیں کرتا مگر جب کوئی ایسا کسٹمر پھر واپس بات کرتا ہے کہ آپ کے 900 میٹر والے پیکیج کی قیمیت مارکیٹ کے 600 میٹر والے ہوٹل کے برابر ہے، اور یہ کہ کچھ خدا کا خوف کرو تو پھر تکلیف ہوتی ہے۔
پچھلے ایک ہفتے میں یہ واقعہ دو بار ہوا۔
میں نے انڈسٹری کے بڑے ناموں (بڑی کمپنیوں) کے ہوٹلز کا ڈیٹا لینا شروع کیا اور مجھے ابھی تک کوئی ایک بھی ایسی پارٹی نہیں ملی جس نے ہوٹلز کا فاصلہ صحیح بتایا ہوا ہو۔ سبھی ہوٹلوں کے فاصلے کو غلط طور پر پیش کر رہے ہیں، جو اصل فاصلے سے 200 میٹر سے 300 میٹر کم بتائے جا رہے ہیں۔ (اگر کوئی میری مدد کرے، کسی ایسی کمپنی کی تفصیل دے دے جو صحیح فاصلہ ایڈورٹائز کر رہی ہے تو میں مشکور ہوں گا)
میں نے کئی بار اپنے دوستوں سے اس مسئلے کا حل پوچھا ہے۔ کچھ لوگ مشورہ دیتے ہیں کہ ہاتھی کے پاؤں میں اپنا پاؤں رکھو، جو فاصلہ سب بتا رہے ہیں وہی بتاؤ۔
کچھ لوگ کہتے ہیں کہ فاصلوں کا ذکر کیے بغیر انہی ہوٹلوں کے پیکج کم قیمت پر بنا کر دو، جو کلائنٹ کو کسی اور ٹریول ایجنٹ سے ملا ہو، لیکن یہ طریقہ میں ذاتی طور پر غیر اخلاقی سمجھتا ہوں۔ جب بھی کوئی کلائنٹ کسی اور ایجنٹ سے قیمتیں لے کر میرے پاس آتا ہے، تو میں اُس کا پیکج دوبارہ سے کیلکولیٹ کرتا ہوں اور اگر اُس ایجنٹ نے جائز قیمت دی ہوتی ہے تو میں ہمیشہ کلائنٹ کو اُسی ایجنٹ کے پاس واپس بھیج دیتا ہوں کیونکہ وہ پہلے سے اس معاملے پر کام کر چکا ہوتا ہے اور اُس کا حق ہے کہ وہ ڈیل کو کلوز کرے لہٰذا یہ بہت عجیب لگتا ہے کہ کسی کی مناسب ڈیل پہ کم پرائس آفر کرنا۔
میرا اس بات پہ ایمان ہے کہ رزق بھی میرے رب کی طرف سے ہے اور عزت بھی۔ میرا رب جب جتنا دینا چاہے، دیتا ہے اور جب وہ کسی کو کسی کی نظر میں خراب کرنا چاہے تو بھی وہی قادر مطلق ہے اور وہ ہمارے لیے بہترین فیصلے فرماتا ہے۔
وہ ہم پر ہمیشہ فضل فرمائے آمین۔
اس ساری صورتحال سے پیشہ ورانہ اور اخلاقیات کے دائرے میں رہتے ہوئے نمٹنے کے حوالے سے اگر کسی ساتھی کے پاس کوئی مشورہ ہو تو ضرور بتائیے گا۔
جزاکم اللہ خیرا

05/09/2024

الصادق الامین ٹریولز اینڈ ٹورز پرائیویٹ لمیٹڈ کا عمرہ گروپ زیارتِ مکۃ المکرمہ میں مشغول، اللّٰہ کریم سب کی عبادات کو قبول فرمائیں آمین ۔۔۔۔۔۔۔۔🤲🕋❤️

ٹریول ہیک ۔۔۔۔۔Travel Hacks رات کے  سوا دو بج رہے ہیں۔مری کی جانب  فیصل مورز رواں دواں ہے۔میرے ارد گرد بچوں کے رونے کی ب...
23/06/2024

ٹریول ہیک ۔۔۔۔۔Travel Hacks

رات کے سوا دو بج رہے ہیں۔مری کی جانب فیصل مورز رواں دواں ہے۔
میرے ارد گرد بچوں کے رونے کی باجماعت آوازیں آ رہی ہیں۔اور میری بدقسمتی۔۔۔۔۔ ہیں بھی سارے بے سرے

یہ پوسٹ ماوں mothers کے لیے ہے ۔سفر بس کا ہو یا جہاز کا۔بچے بے آرامی کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔آپ بچوں کو ear plugs ضرور پہنائیں۔فارمیسی یا دراز سے خرید سکتے ہیں۔

بچوں کو آرام دہ ،کھلے کپڑے پہنائیں ۔اور ڈائپر بھی تھوڑا سا کھلا پہنائیں کیونکہ اس کی ہیٹ سے سفر میں سونا مشکل ہوتا ہے۔نہیں تو کسی دن خود ڈائپر پہنائیں کر سو کر دکھائیں۔

تین سال سے بڑے بچوں کو ریسٹ ایریاز میں دوران سفر کسی صورت بھی کھانا یا برگرز،پیزہ سے پرہیز کریں۔اس سے بہت جلد vomiting ہوتی ہے۔اس کی بجائے ہلکے پھلے سنیکس یا پھل دیں۔ پیٹ جتنا خالی ہو گا اتنا بہتر ہے۔

جو بچے پہاڑی علاقوں میں پہلی بار جا رہے ہیں انہیں window seat کی طرف نہ بٹھائیں۔یہ متلی کی بہت بڑی وجہ ہے۔

بچے کو تھوڑا سا cough syrup پلا دیں تاکہ آپ کا اور دوسروں کا سفر قدرے آسانی سے گزر سکے۔دو چار منٹ کی تو کوئ بات نہیں لیکن چھ گھنٹے مسلسل ۔۔۔یہ بہت اذیت ناک ہے۔

ائیر پورٹ پر میں نے اکثر مسافروں کو دیکھا ہے کہ وہ بار بار اپنا پاسپورٹ اور ٹکٹ یا تو ہاتھ میں ہی پکڑے رکھتے ہیں یا پھر ...
20/06/2024

ائیر پورٹ پر میں نے اکثر مسافروں کو دیکھا ہے کہ وہ بار بار اپنا پاسپورٹ اور ٹکٹ یا تو ہاتھ میں ہی پکڑے رکھتے ہیں یا پھر کسی جیب یا بیگ میں رکھا ہو تو بار بار چیک کرتے رہتے ہیں کہ موجود ہے نہیں، کہیں گم تو نہیں ہو گیا کیونکہ سب کو پتہ ہوتا ہے کہ جہاز میں سوار ہونے تک کئی بار چیک ہوتا ہے اور پھر جہاز سے اترتے ہی پھر سے اس کی ضرورت پڑتی ہے۔ سب کو معلوم ہوتا ہے کہ اگر غلطی سے کہیں یہ گم ہو جائیں تو فلائٹ میں سوار نہیں ہو سکیں گے۔
ایسا ہی کچھ ہمارے ایمان اور عملِ صالحہ کا حال ہے۔ یہی ہمارے پاسپورٹ اور ٹکٹ ہیں جو جنت میں داخلے کے لیے ضروری ہیں۔ ہونا تو یہی چاہیے کہ بار بار ہم چیک کرتے رہیں کہ ہمارے ایمان کی کیا صورت حال ہے اور ہمارے اعمال کیسے ہیں۔ خود سے سوال لازمی کیجیے کہ کیا جو فرائض اللہ تعالیٰ نے ہمارے ذمہ لگائے ہیں وہ ہم پورے کر رہے ہیں؟ چاہے وہ حقوق اللہ میں سے ہوں یا حقوق العباد میں سے۔ شروعات نماز سے کیجیے کہ سب سے پہلے نماز ہی کے بارے میں سوال ہوگا۔
آخرت کے لیے اپنا پاسپورٹ اور اپنا ٹکٹ آج ہی چیک کیجیے۔
ہہ ایک یاد دہانی ہے جو سب سے پہلے میرے اپنے لیے ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا ایمان سلامت رکھے آمین

18/06/2024

Jummah Adhan From Masjid Al Haram Makkah

6 Days Mega Tour Insha Allah....Departure 05 July
13/06/2024

6 Days Mega Tour Insha Allah....
Departure 05 July

06/06/2024

04/06/2024

Address

Near Post Office Chani Goth , Teh. Ahmad Pur East District Bahawalpur
Chani Goth
63450

Opening Hours

Monday 09:00 - 19:00
Tuesday 09:00 - 19:00
Wednesday 09:00 - 19:00
Thursday 09:00 - 19:00
Saturday 09:00 - 19:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

923006117916

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Sadiq Ul Ameen Travels & Tours Pvt. Ltd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Al Sadiq Ul Ameen Travels & Tours Pvt. Ltd:

Share

Category