Natural Beauty Of Goharabad Valley Diamer Gilgit

Natural Beauty Of Goharabad Valley Diamer Gilgit Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Natural Beauty Of Goharabad Valley Diamer Gilgit, Tourist Information Center, Goharabad Diamer, Chilas.

Natural Beauty Of Goharabad Valley Diamer Gilgit Diamer—The land of unexplored natural and cultural heritages One such unexplored place in the Diamer district is the historical Goharabad (Gor) Valley.

نلتر ویلی میں بے قابو گھوڑے کے حملے سے سیاح خاتون جان کی بازی ہار گئیں — خطرناک جانوروں کی غیر ذمہ دارانہ موجودگی پر شدی...
22/06/2025

نلتر ویلی میں بے قابو گھوڑے کے حملے سے سیاح خاتون جان کی بازی ہار گئیں — خطرناک جانوروں کی غیر ذمہ دارانہ موجودگی پر شدید تشویش

نلتر، گلگت (20 جون 2025): نلتر ویلی میں تفریح کے لیے آئے چلاس گوہرآباد کے رہائشی سیاح رحیم اللّٰہ کی اہلیہ اُس وقت ایک دل دہلا دینے والے واقعے کا شکار ہو گئیں جب ایک بپھرا ہوا گھوڑا ان پر حملہ آور ہو گیا۔ خاتون معمول کے مطابق گھوڑے کے ساتھ تصویر بنوا رہی تھیں کہ اچانک گھوڑے نے پچھلی ٹانگوں سے لاتیں مارنا شروع کر دیں، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں۔

متاثرہ خاتون کو فوراً قریبی فوجی اسپتال لے جایا گیا، اور پھر آغا خان ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں اور موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ یہ واقعہ نہ صرف اہلِ خانہ کے لیے بلکہ پورے علاقے کے لیے صدمے کا باعث بنا۔

ہم نلتر و دیگر سیاحتی مقامات پر ایسے غیر تربیت یافتہ اور بے قابو جانوروں کی موجودگی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ایسے واقعات جہاں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو جائیں، ہمارے سسٹم کی خامیوں کی نشان دہی کرتے ہیں۔

ہم گلگت بلتستان حکومت، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سیاحت سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ فوری طور پر ایسے جانوروں کی نقل و حرکت پر کنٹرول کیا جائے، مالکان کو تربیتی ہدایات دی جائیں، اور تمام سیاحتی علاقوں میں سخت ضابطے نافذ کیے جائیں تاکہ آئندہ کسی خاندان کو اس قسم کے اندوہناک واقعے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سیاحت صرف خوبصورتی نہیں، تحفظ اور ذمے داری بھی مانگتی ہے۔

اللّٰہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین

گلگت بلتستان کی میڈیکل نمونیشن لسٹ میں دیامر کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ کامیابی دیامر کے لیے ایک ت...
28/01/2025

گلگت بلتستان کی میڈیکل نمونیشن لسٹ میں دیامر کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ کامیابی دیامر کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے، خاص طور پر داریل، تانگیر، اور گوہر آباد کے طلبہ و طالبات کی کامیابی نے پورے علاقے کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ گوہر آباد کی تین بہنوں کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ دیامر کی خواتین کسی میدان میں پیچھے نہیں۔ خواتین کی کم شرح خواندگی کے باوجود ان کی میڈیکل میں کامیابی ایک عظیم کارنامہ ہے۔ یہ لمحہ خوشی، مسرت اور امید کا ہے کہ دیامر کی بچیاں اپنی صلاحیتوں سے دنیا میں اپنی پہچان بنا سکتی ہیں۔

یہ خبر دیامر کے عوام کے لیے نعمت سے کم نہیں، کیونکہ خواتین ڈاکٹرز کی موجودگی علاقے کے لیے ناگزیر ہے۔ ان بہنوں کی کامیابی دیامر کی بچیوں کو محنت، لگن اور خود اعتمادی سے خواب پورے کرنے کا پیغام دیتی ہے۔ دیامر کی تاریخ میں یہ دن سنہرے الفاظ سے لکھا جائے گا۔ ہماری دعا ہے کہ یہ بہنیں مزید کامیابیاں حاصل کریں اور اپنے علاقے کا نام روشن کریں۔ دیامر کے بہنوں اور بھائیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد، آئیں مل کر علم کی شمع جلائیں اور ترقی کا سفر جاری رکھیں۔

Raikot Town GoharAbad Valley Diamer Raikot Muthat Valley Natural Beauty Of Goharabad Valley Diamer Gilgit

13/09/2024

14 اگست کو، گورنمنٹ پرائمری اسکول رائکوٹ مٹھاٹ کے بچوں نے ننگا پربت کے خوبصورت پہاڑوں میں آزادی کا جشن منایا۔ بچوں نے روایتی ثقافتی ڈانس اور لذیذ مقامی کھانوں کا لطف اٹھایا، جو اس موقع کو واقعی خاص بنا گیا۔ پاکستان میں آزادی کا جشن ہر کوئی مناتا ہے، اسکولوں میں، کالجوں میں، یونیرسٹیوں میں، اور دیگر کئی شہروں میں، لیکن ننگا پربت پر اس جشن کو منانا غیر معمولی ہے۔
اس موقع پر، استاد عقیل جان گل خیل کی بے پناہ محنت اور dedication نے اس دن کو مزید خاص بنا دیا۔ استاد عقیل، جو اس اسکول کے اکلوتے استاد ہیں، نے اپنی لگن اور عزم سے بچوں کو نہ صرف تعلیم دی بلکہ اس خوبصورت لمحے کو ممکن بنایا۔ ان کی کوششوں نے جشن آزادی کو ایک یادگار اور دل چسپ تجربہ بنایا، جو بچوں اور مقامی لوگوں دونوں کے دلوں میں ہمیشہ کے لیے نقش ہو جائے گا۔

بدقسمتی سے، علاقے میں نیٹ ورک کی کمی کی وجہ سے جشن کی تصاویر اور ویڈیوز دیر سے ملیں، جس کے باعث یہ سوشل میڈیا پر بروقت شیئر نہیں کی جا سکیں۔

اس علاقے میں کئی اہم مسائل درپیش ہیں جن کی فوری توجہ ضروری ہے:

1۔ گورنمنٹ پرائمری اسکول رائکوٹ مٹھاٹ میں ایک ہی استاد جناب عقیل جان بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں، جس کی وجہ سے اسکول کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔ کم از کم ایک یا دو اضافی اساتذہ فراہم کیے جائیں اور اسکول میں بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ بچوں کی تعلیمی کار کردگی میں کوئی رکاوٹ نہ آسکے۔

2۔ اسی طرح، علاقے میں ایک اور استاد، جناب رضوان اللہ رائکوٹی، بچوں کو مسجد کے سامنے کھلے میدان میں تعلیم دے رہے ہیں، کیونکہ وہاں کوئی مناسب بلڈنگ نہیں ہے۔ بارش یا آندھی کے دوران بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے، یہ گورنمنٹ پرائمری سکول رائکوٹ تھنوچ ، جس کے باہر بچے کھلی آسمان تلے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔اس گاؤں میں اسکول کی عمارت 2002 میں زلزلے سے گر گئ ہے ۔تب سے یہ بچے بےبسی کے اس عالم میں بیٹھے ہوئے ہیں۔کئی بار محکمہ والوں کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے مگر کوئ انکا پرسان حال نہیں ہے گرم اور ٹھنڈے موسم سے بچنے کے لئے انکو چھت تک میسر نہیں ہے۔میں ان بچوں کی طرف سے عرض کر رہا ہوں اگر کسی کے بس میں ہو تو کسی NGO کے زریعے یا پھر گورنمنٹ کے زریعے ان بچوں کے لیئے دو کمروں پر مشتمل ایک عمارت اور ساتھ بیٹھنے کے لیے فرنیچر کا بندوبست کرائیں۔ علاقے کے لوگ انتہائ مشکور ہونگے۔

ان مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے، وزارتِ تعلیم، گلگت بلتستان سے درخواست ہے کہ علاقے کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ان بچوں اور بچیوں کی زندگی میں بہتری لائی جا سکے اور تعلیم کی بھاگ دوڑ میں یہاں کا کوئی بچہ پیچھے نہ رہ جائے۔
نوٹ:
پیج کو لائک، فالو اور شیئر ضرور کریں۔ شکریہ!

fans Highlight Natural Beauty Of Goharabad Valley Diamer Gilgit Raikot Town GoharAbad Valley Diamer Raikot Muthat Valley

14 اگست کو، گورنمنٹ پرائمری سکول رائیکوٹ مٹھاٹ کے اُستاد جناب Aqeel Raikotian نے بچے اور بچیوں کو ننگا پربت کے خوبصورت پ...
13/09/2024

14 اگست کو، گورنمنٹ پرائمری سکول رائیکوٹ مٹھاٹ کے اُستاد جناب Aqeel Raikotian نے بچے اور بچیوں کو ننگا پربت کے خوبصورت پہاڑوں میں آزادی کا جشن منایا۔ بچوں نے روایتی ثقافتی ڈانس اور لذیذ مقامی کھانوں کا لطف اٹھایا، جو اس موقع کو واقعی خاص بنا گیا۔ پاکستان میں آزادی کا جشن ہر کوئی مناتا ہے، اسکولوں میں، کالجوں میں، یونیرسٹیوں میں، اور دیگر کئی شہروں میں، لیکن ننگا پربت پر اس جشن کو منانا غیر معمولی ہے۔

علاقے میں نیٹ ورک کی کمی کی وجہ سے جشن کی تصاویر اور ویڈیوز دیر سے ملیں، جس کے باعث یہ سوشل میڈیا پر بروقت شیئر نہیں کی جا سکیں۔
fans Highlight Raikot Town GoharAbad Valley Diamer

12/09/2024

دیامر میں حالیہ 25 ہوم بیس سکولز کی تقسیم پر تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل منظور ہونے والے یہ سکولز عوامی فلاح کے لیے دیامر کے مختلف علاقوں میں تعمیر کیے جانے تھے، لیکن سیاسی مداخلت کے باعث یہ منصوبہ رکاوٹوں کا شکار ہو گیا۔ انجینئر اورنگزیب، جو دیامر حلقہ ون سے اسمبلی کے امیدوار ہیں، نے اس معاملے پر چیف کورٹ گلگت بلتستان سے حکم امتناع حاصل کر لیا ہے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا واقعی یہ سکولز ضرورت مند علاقوں میں بننے چاہییں یا پھر سیاسی مفادات کے تحت بانٹنے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے؟ عوام کی نظر میں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ دیامر جیسے علاقے میں جہاں تعلیم کی کمی ہے، وہاں سکولز کی منصفانہ تقسیم انتہائی ضروری ہے۔ سیاسی نمائندے یا تو ووٹرز کو خوش کرنے کی کوشش میں ہیں یا پھر اپنی طاقت کو مضبوط کرنے کی۔

جہاں تک انجینئر اورنگزیب کا تعلق ہے، ان کا موقف یہ ہے کہ یہ سکولز ان علاقوں میں بننے چاہییں جہاں واقعی تعلیمی سہولیات کا فقدان ہے۔

عوامی رائے یہی ہے کہ چاہے کوئی بھی ہو، سکولز کو ایسے علاقوں میں بنایا جائے جہاں ان کی حقیقی ضرورت ہو اور دیامر کے ہر بچے کو تعلیم کا موقع مل سکے۔ اگر یہ معاملہ شفاف طریقے سے حل نہ ہوا تو اس کا نقصان صرف عوام کو ہوگا، کیونکہ اس ساری سیاست کی قیمت ہمیشہ عوام کو ہی چکانی پڑتی ہے۔

لہذا، یہ ضروری ہے کہ محکمہ تعلیم اور متعلقہ حکام اس معاملے کو دیانتداری سے دیکھیں اور سکولز کی تقسیم کو خالصتاً عوامی مفاد کے تحت یقینی بنائیں، نہ کہ کسی سیاسی ایجنڈے کے تحت۔

fans Highlight Raikot Town GoharAbad Valley Diamer Natural Beauty Of Goharabad Valley Diamer Gilgit

Goharabad Dirkil | Natural beauty of Goharabad Valley Diamer Gilgit            fans Highlight Raikot Town GoharAbad Vall...
10/09/2024

Goharabad Dirkil | Natural beauty of Goharabad Valley Diamer Gilgit fans Highlight Raikot Town GoharAbad Valley Diamer

Goharabad Sagar | Natural beauty of Goharabad Valley Diamer Gilgit.           fans Highlight
09/09/2024

Goharabad Sagar | Natural beauty of Goharabad Valley Diamer Gilgit.
fans Highlight

Khalimay meadow at Natural beauty of goherabad valley diamer Gilgit                    Highlight
07/09/2024

Khalimay meadow at Natural beauty of goherabad valley diamer Gilgit
Highlight

Address

Goharabad Diamer
Chilas
14100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Natural Beauty Of Goharabad Valley Diamer Gilgit posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share