Sada Sohna Pakistan, Tourism info

Sada Sohna Pakistan, Tourism info Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sada Sohna Pakistan, Tourism info, Tour Agency, Chishtian Mandi.

08/11/2025
11/10/2025
30/07/2025
30/05/2025

تمام معزز سیاحوں سے گزارش ہے کہ شمالی علاقوں کی جانب سفر کرتے ہوۓ یہ پندرہ احتیاطی تدابیر ایک بار لازمی پڑھیں اور ان پر عمل کریں۔ اللہ آپکا حامی و ناصر ہو

1. گاڑی کی مکمل چیکنگ: سفر سے پہلے بریک، ٹائروں، لائٹس، اسٹیئرنگ اور انجن وغیرہ کی مکمل جانچ کروائیں۔

2. تجربہ کار ڈرائیور کا انتخاب: پہاڑی علاقوں میں ڈرائیونگ کے ماہر ڈرائیور کو ساتھ رکھیں۔

3. موسم کی معلومات حاصل کریں: روانگی سے پہلے موسم کی پیش گوئی چیک کریں تاکہ بارش، برفباری یا لینڈ سلائیڈنگ سے بچا جا سکے۔

4. رفتار کا خاص خیال: پہاڑی راستوں میں تیز رفتاری حادثات کا بڑا سبب بنتی ہے، ہمیشہ آہستہ اور محتاط ڈرائیونگ کریں۔

5. اوور ٹیکنگ سے پرہیز: پہاڑی سڑکوں پر اوورٹیکنگ خطرناک ہو سکتی ہے، جب تک مکمل یقین نہ ہو، اوورٹیک نہ کریں۔

6. رات کا سفر نہ کریں: پہاڑی علاقوں میں رات کو اندھیرا زیادہ ہوتا ہے، روشنی کم ہوتی ہے، اس لیے دن میں سفر کو ترجیح دیں۔

7. مقررہ سٹاپس پر آرام کریں: لمبے سفر میں وقفے لے کر آرام کریں تاکہ ڈرائیور تھکن کا شکار نہ ہو۔

8. پہلے سے راستے کی منصوبہ بندی: راستوں، ہوٹلوں، فیول اسٹیشنز اور ممکنہ خطرات کی پیشگی معلومات حاصل کریں۔

9. فیول مکمل رکھیں: دور دراز علاقوں میں فیول اسٹیشن کم ہوتے ہیں، اس لیے فیول مکمل رکھیں۔

10. برفباری کے دوران چین (Chain) کا استعمال: برف میں گاڑی کے ٹائروں پر چین لگا کر پھسلنے سے بچا جا سکتا ہے۔

11. بریک کا محتاط استعمال: مسلسل بریک کے بجائے انجن بریکنگ (gear down) استعمال کریں تاکہ بریک فیل نہ ہوں۔

12. ایمرجنسی سامان ساتھ رکھیں: فرسٹ ایڈ کٹ، ٹارچ، اضافی کپڑے، پانی، کھانے کی اشیاء اور گاڑی کی ایمرجنسی کٹ ہمراہ رکھیں۔

13. مقامی قوانین کا خیال رکھیں: مقامی ٹریفک قوانین اور ہدایات پر عمل کریں۔

14. مقامی لوگوں سے مشورہ لیں: راستے میں موجود افراد یا مقامی ڈرائیورز سے معلومات لیں، خاص طور پر خطرناک مقامات کے بارے میں۔

15. موبائل نیٹ ورک کا بندوبست: پہاڑی علاقوں میں نیٹ ورک کمزور ہو سکتا ہے، اس لیے ضروری نمبرز نوٹ کریں اور جہاں نیٹ ورک ہو، اپنوں کو مطلع کرتے رہیں

اللہ کریم اپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، آمین

14/02/2025
انشااللہ 3 دن بعد انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی 2025ء  کا میدان سجنے کو تیارپاکستان کے نوجوان ریسر بھی جیپ ریلی میں حصہ ل...
08/02/2025

انشااللہ 3 دن بعد
انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی 2025ء کا میدان سجنے کو تیار
پاکستان کے نوجوان ریسر بھی جیپ ریلی میں حصہ لینے کے لئے بے تاب ۔۔۔

وزیراعلی مریم نوازشریف کا عالمی معیار کا ہارس اینڈ کیٹل شو عالمی کے انعقاد کا فیصلہ وزیراعلی کی ہدایت پر تین روزہ نیشنل ...
05/02/2025

وزیراعلی مریم نوازشریف کا عالمی معیار کا ہارس اینڈ کیٹل شو عالمی کے انعقاد کا فیصلہ

وزیراعلی کی ہدایت پر تین روزہ نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو لاہور 10 فروری سے شروع ہوگا

30 سال بعد پہلی بار 70 بین الاقوامی ٹیمیں بھی شو کا حصہ بنیں گی

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف 9 فروری کو ”ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 کا افتتاح کریں گی


پہلی بار 1964 میں نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو ہوا تھا، آخری بار ’ہارس اینڈ کیٹل شو‘ 1995 میں منعقد ہوا تھا

بین الاقوامی ٹیموں کی شرکت سے ہونے والا ہارس اینڈ کیٹل شو 9 سے 23 فروری 2025 تک لاہور کے مختلف مقامات پر منعقد ہوگا

گھوڑوں اور پالتو جانوروں کے اس روایتی میلے میں کسانوں کو پالتو اور مفید جانوروں کی نمائش کا موقع ملتا ہے

ہارس اینڈ کیٹل شو میں نیزہ بازی، تیراندازی، بُزکشی، پولو کے مقابلے ہوں گے، گھڑ سوار اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے

ثقافتی تہوار، پھولوں کی نمائش اور آرائش گُل کے مقابلے بھی منعقد ہوں گی

13 سے 23 فروری تک بچوں کی دلچسپی کے کھیل اور دیگر تفریحی تقریبات ہوں گی

پنجاب کے روایتی کھانوں، مشروبات اور موسیقی کے فروغ کے لئے 14 سے 16 فروری موسیقی کے میلے منعقد ہوں گے

پنجاب کے صوفیوں، بزرگوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے 19 فروری کو صوفی فیسٹیول بھی ہوگا

پنجاب کے روایتی کبڈی کے کھیلوں کے مقابلے 18 اور 19 فروری کو ہوں گے

نایاب گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے کار شو 16 فروری کو ہوگا
Horse and cattle show 2025

01/02/2025

New release official song for Desert Jeep Rally 2025

پاکستان میں پہلی مرتبہ ہاٹ ائیر بیلون لانچ کردیا گیا، یہ ایڈونچر سیاحت کے شوقین افراد کے لئے کسی عجوبہ سے کم نہیں۔تفصیلا...
19/12/2024

پاکستان میں پہلی مرتبہ ہاٹ ائیر بیلون لانچ کردیا گیا، یہ ایڈونچر سیاحت کے شوقین افراد کے لئے کسی عجوبہ سے کم نہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے بلند ترین ہارٹ ایئر بیلون کو پاکستان میں پہلی مرتبہ سیاحتی مقام پر لانچ کردیا گیا، ضلع مانسہرہ کے تاریخی مقام بالاکوٹ میں پاکستان کے پہلے ہاٹ ائیر بیلون کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔

یہ پاکستان میں ونٹر ٹورازم اور بین الاقوامی سیاحت کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

بیلون پائلٹ عبدالباسط کا کہنا ہے کہ ایڈونچر کے شوقین سیاحوں کو اب بیرون ممالک جانے کی ضرورت نہیں، وہ ہاٹ ائیر بیلون میں بیٹھ کر دریائے کنہار سمیت کاغان ویلی کے بلندو بالا سیاحتی مقامات کے دلکش نظاروں سے خوب لطف اندوز ہو سکیں گے۔

یاد رہے ترکی، تھائی لینڈ اور چائنہ جیسے ملک دنیا بھر سے ہاٹ ائیر بلوننگ کے ذریعے سیاحوں کی دلچسپی حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

خیال رہے ہاٹ ایئر بیلون رائیڈز پیشہ ورانہ کمپنیاں چلاتی ہیں جو اپنے صارفین کو محفوظ اور پرلطف تجربات فراہم کرنے کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔ یہ کمپنیاں جدید آلات استعمال کرتی ہیں اور سخت حفاظتی پروٹوکول پر عمل کرتی ہیں، تاکہ مسافر پرواز کے دوران اپنی حفاظت اور آرام کے بارے میں پراعتماد رہ سکیں۔



Address

Chishtian Mandi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sada Sohna Pakistan, Tourism info posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category