Hindukush Travel Diary

This page aims to promote Hindu kush region as a prime tourism destination in Pakistan with culturally strong roots represented through its people, majestic valleys, mountains and meadows.

23/05/2026
23/05/2026

یہ جو ننگ تھے یہ جو نام تھے مجھےکھا گئے
یہ خیالِ پختہ جو خام تھے مجھے کھا گئے

کبھی اپنی آنکھ سے زندگی پہ نظر نہ کی
وہی زاویے کہ جو عام تھے مجھے کھا گئے

میں عمیق تھا کہ پلا ہوا تھا سکوت میں
یہ جو لوگ محوِ کلام تھے مجھے کھا گئے

وہ جو مجھ میں اکائی تھی وہ نہ جڑ سکی
یہی ریزہ ریزہ جو کام تھے مجھے کھا گئے

یہ عیاں جو آبِ حیات ہے اسے کیا کروں
کہ نہاں جو زہر کے جام تھے مجھے کھا گئے

یہ جو کھلی کھلی تھیں عداوتیں مجھے راس تھیں
یہ جو زہر خند سلام تھے مجھے کھا گئے

پشاور کی مشہور نمک منڈی بازار جسے پشتو میں دہ مالگو مندئ بھی کہتے ہیں جو کہ خاص طور پر نمکین مزیدار کھانوں کے لئے مشہور ...
22/05/2026

پشاور کی مشہور نمک منڈی بازار جسے پشتو میں دہ مالگو مندئ بھی کہتے ہیں جو کہ خاص طور پر نمکین مزیدار کھانوں کے لئے مشہور ہے ، اور نمک منڈی کا نام سنتے چرسی کا نام ذہن میں اجاتا ہے ،حالانکہ یہاں پر ٪80 بزنس ادویات کا ہے جہاں بڑے بڑے ہول سیلر بھیٹے ہیں ۔
ایک زمانہ قبل یہاں پر پورے پاکستان کا سب سے بڑا نمک کا بزنس ہوا کرتا تھا جی ہاں نمک ۔ اور اسی وجہ سے یہ نمک منڈی کا بازار کہلاتا تھا ۔

خوش آمدید و مبارک باد!ہم اپنے معزز مہمان، اسمعیلئ شعیہ امامی مسلم  کمیونٹی کے روحانی پیشوا ہزہائنس پرنس رحیم آغا خان کو ...
21/05/2026

خوش آمدید و مبارک باد!
ہم اپنے معزز مہمان، اسمعیلئ شعیہ امامی مسلم کمیونٹی کے روحانی پیشوا ہزہائنس پرنس رحیم آغا خان کو امامت کا منصب سنبھالنے کے باد پہلی دفعہ پاکستان آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
اور اس تاریخی موقع پر تمام اسمعیلی بہن بھائیوں اور دوستوں کو دیدار کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

https://en.wikipedia.org/wiki/Aga_Khan
21/05/2026

https://en.wikipedia.org/wiki/Aga_Khan

Aga Khan (Persian: آقاخان; Arabic: آغا خان; also transliterated as Aqa Khan and Agha Khan)[1] is the hereditary title of the spiritual leader and Imām of the Nizari Ismāʿīli Shias, a branch of Islam with approximately 12–15 million followers worldwide. The Aga Khan serves as both t...

بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اپنے حالیہ دورۂ دیر کے دوران سوات، چترال اور کالاش کی روڈز اور انفراسٹرکچر کی جو حا...
18/05/2026

بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اپنے حالیہ دورۂ دیر کے دوران سوات، چترال اور کالاش کی روڈز اور انفراسٹرکچر کی جو حالت دیکھی، وہ میری زندگی کے بدترین تجربات میں سے ایک تھا۔

کے پی میں پچھلے پندرہ سالوں سے ایک ہی حکومت ہے، لوگ اپنے لیڈر کے نام پر ووٹ تو لے رہے ہیں لیکن زمینی حقیقت میں کہیں بھی کام نظر نہیں آ رہا۔ نہ نوجوانوں کے لیے مواقع، نہ بزنس کمیونٹی کے لیے سہولیات، نہ سیاحت کے لیے بہتر انفراسٹرکچر۔

صرف لیڈر کے نام پر ووٹ لے کر خاموش بیٹھ جانا کافی نہیں ہوتا، اصل کام عوام کی خدمت اور ترقی ہے۔ ہمیں اب ایسے لوگوں کو منتخب کرنا ہوگا جو صرف نعرے نہ لگائیں بلکہ عملی طور پر کام بھی کریں۔

یہ کوئی سیاسی بیان نہیں ہے، یہ میرے دل کی آواز ہے۔ اپنے ہی لوگوں کی حالت دیکھ کر دل بہت دکھی ہوا۔ اتنے خوبصورت علاقوں کے لوگ آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

میری خاص درخواست نوجوانوں سے ہے کہ سوشل میڈیا پر ان مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کریں، کیونکہ جب عوام آواز اٹھاتے ہیں تو تب ہی لیڈرز پر دباؤ بنتا ہے اور تبدیلی آتی ہے۔
Tahir Khan

17/05/2026

*ذو الحجہ سے پہلے ناخن کاٹنا*

جس شخص کا ذی الحجہ میں قربانی کرنے کا ارادہ ہو، اس کے لیے مستحب ہے کہ وہ ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کے بعد سے لے کر جانور ذبح ہونے تک اپنے ناخن اور بال نہ کاٹے۔اس حوالے سے شرعی احکام درج ذیل ہیں:
چاند سے پہلے کا حکم: ذی الحجہ کا چاند نظر آنے سے پہلے آپ ناخن اور بال کاٹ سکتے ہیں بلکہ ایسا کرنا مستحب ہے تاکہ قربانی کے دنوں میں صفائی کی ضرورت نہ پڑے۔
چاند کے بعد کا حکم: چاند نظر آنے کے بعد قربانی کرنے والے کے لیے ناخن اور بال کاٹنا منع (مستحب درجے میں مکروہ) ہے۔
حالتِ احرام: اگر آپ حج یا عمرہ کے لیے جا رہے ہیں تو احرام باندھنے سے پہلے بھی ناخن کاٹ لینا مستحب ہے تاکہ حالت احرام میں کٹائی نہ کرنی پڑے۔
مسئلہ کی نوعیت: یہ ممانعت "استحبابی" ہے، یعنی اس پر عمل کرنے پر ثواب ملے گا، لیکن اگر کوئی شخص بال یا ناخن کاٹ لے تو اس کی قربانی درست ہو جائے گی اور وہ گناہگار نہیں ہوگا.
صحیح مسلم میں حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم نے ارشاد فرمایا:جس کے پاس قربانی کے لیے جانور ہو، تو جب ذو الحجہ کا چاند طلوع ہو جائے، وہ اپنے بالوں اور ناخنوں سے کچھ بھی نہ کاٹے، حتی کہ قربانی کرلے۔

یونہی جامع ترمذی میں ہے، آپ علیہ الصلوۃ و السلام نے ارشاد فرمایا: جو ذو الحجہ کا چاند دیکھے اور قربانی کا ارادہ رکھتا ہو، تو وہ اپنے بال اور ناخن نہ کاٹے۔

وما علینا الا البلاغ

16/05/2026

خیبرپختونخواہ سے بھی سمارٹ لاک ڈاؤن کے خاتمے کا فیصلہ

دروش پائپ لائن کو جلد بحال کیا جائے ۔ ہزاروں افراد صاف پانی سے محروم ہیں ۔Deputy Commissioner Lower Chitral
16/05/2026

دروش پائپ لائن کو جلد بحال کیا جائے ۔ ہزاروں افراد صاف پانی سے محروم ہیں ۔
Deputy Commissioner Lower Chitral

Address

Chitral
1720

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hindukush Travel Diary posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share