Voice of Kohe sulaman

Voice of Kohe sulaman Traveler

20/09/2025

18/09/2025

سابقہ PA BMP اسد چانڈیہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات

18/09/2025

ڈیرہ غازیخان سیمنٹ فیکٹری تمن کھوسہ کے علاقے میں بارڈر ملٹری پولیس اور چاکرانی قوم کے درمیان ہاتھاپائی ہوئ ہے جس میں عورتیں بھی شامل کچھ زخمی

روٹ نمبر 1 ڈیرہ غازیخان تا سخی سرور  تک آئے گا.ویگن مافیا انجام کو پہنچ چکا.اب آخری سانس لے رہا ہے. غریبوں کو لوٹتے تھے ...
17/09/2025

روٹ نمبر 1 ڈیرہ غازیخان تا سخی سرور تک آئے گا.
ویگن مافیا انجام کو پہنچ چکا.اب آخری سانس لے رہا ہے. غریبوں کو لوٹتے تھے زیادہ کرایہ وصول کرتے تھے. کئی مزردو کو دھکے دیتے تھے اب 20 سے 40 روپیہ کرایہ میں 100 اور 200 والا سفر طے کریں گے.

ڈیرہ غازی خان شہر سے سخی سرور شہر تک الیکٹرک بس کے 14 سٹاپ

1 ۔ شیل پمپ شاکر ٹاؤن سٹاپ
2 ۔ پل ڈاٹ سٹاپ
3 ۔ بھٹہ کالونی سٹاپ
4 ۔ گدائی چنگی سٹاپ
5 ۔ اٹامک پمپ سٹاپ
6 ۔ شاہین کنکریٹ فیکٹری سٹاپ
7 ۔ آکسائیڈ پمپ سٹاپ
8 ۔ غازی ٹریکٹر فیکٹری سٹاپ
9 ۔ ائیر پورٹ چوک سٹاپ
10 ۔ تونمی موڑ سٹاپ
11 ۔ حبیب آباد سٹاپ
12 ۔ لکھ داتا ہوٹل سٹاپ
13 ۔ رونگھن چوک سٹاپ
14 ۔ جمعہ موڑ سٹاپ

16/09/2025
کوہِ سلیمان سے نکلنے والے سیلابی ریلے تباہی کیساتھ اس بار خزانے بھی لے آئے، 2 ہزار سال پرانے سکے برآمدکوہِ سلیمان سے نک...
14/09/2025

کوہِ سلیمان سے نکلنے والے سیلابی ریلے تباہی کیساتھ اس بار خزانے بھی لے آئے، 2 ہزار سال پرانے سکے برآمد

کوہِ سلیمان سے نکلنے والے سیلابی ریلے تباہی کیساتھ اس بار خزانے بھی لے آئے، 2 ہزار سال پرانے سکے برآمد
ریلے سے نکلنے والے نوادرات محکمہ آثار قدیمہ کےحوالے کردیے گئے: ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان— فوٹو:اسکرین گریب
ڈیرہ غازی خان میں کوہِ سلیمان سے نکلنے والے سیلابی ریلے تباہی کے ساتھ اس بار خزانے بھی لے آئے جن میں 2 ہزار سال پرانے نوادرات اور سکے شامل ہیں۔

ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے میں واقع کوہِ سلیمان کے پہاڑی سلسلے سے آنے والے سیلابی ریلے مختلف ادوار کے سکے اور نایاب خزانے بہا لائے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق ان نوادرات میں ویما دیوا کنشکا کے دو ہزار سال پرانے سکوں کے ساتھ لودھی، تغلق، درانی، سکھ، مغل اور برطانوی دور کے سکے بھی موجود ہیں۔

اس کے علاوہ عرب دنیا، وسطی ایشیا، چین اور خراسان کے سکے بھی ملے ہیں۔

کوہِ سلیمان کی پہاڑی برساتی ندی سخی سرور سے یہ قیمتی قدیمی سکے اور جواہر مقامی لوگوں کو ملے جنہیں متعلقہ محکمے نے پولیٹیکل انتظامیہ کے ذریعے قبضے میں لے لیا۔

قبائلی علاقے ڈیرہ غازی خان کے دریاؤں اور ندیوں سے نکلنے والے یہ سکے صرف دھات کے ٹکڑے نہیں بلکہ قدیم تہذیب کی نشانیاں ہیں۔

ان پر کندہ نقوش اس خطے کے شاندار ماضی، پرانی سلطنتوں اور دور دراز تجارتی راستوں کی جھلک دکھاتے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماہرین مزید خزانے کی تلاش کیلئے کھدائی کریں گے

عشق قاتل سے بھی، مقتول سے ہمدردی بھییہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟سجدہ خالق کو بھی، ابلیس سے یارانہ بھیحشر میں کس سے...
12/09/2025

عشق قاتل سے بھی، مقتول سے ہمدردی بھی

یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟

سجدہ خالق کو بھی، ابلیس سے یارانہ بھی

حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا

08/09/2025

ڈیرہ غازی خان کے علاقے سخی سرور میں کوہ سلیمان سے آنے والے برساتی ریلے نے صدیوں پرانا خزانہ آشکار کر دیا۔ مقامی افراد کے مطابق ریلے میں سونا، چاندی، جواہرات اور قیمتی دھاتوں کے سکے برآمد ہوئے ہیں جو مختلف ادوار سے تعلق رکھتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ملنے والے سکوں کا تعلق ویما دیوا کنشکا، نوانگر کج ریاست، برٹش راج، درانی سلطنت، سکھ حکمران رنجیت سنگھ اور مغلیہ بادشاہوں شاہ جہاں، اورنگزیب عالمگیر، محمد شاہ رنگیلا اور بہادر شاہ ظفر کے ادوار سے ہے۔ اس کے علاوہ نادر شاہ کے دور کے سکے بھی شامل ہیں۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ اس برساتی ریلے سے ملنے والے سکوں میں چین، برطانیہ، خراسان، عراق، عمان اور عرب ممالک کے قدیم سکے بھی شامل ہیں، جنہیں دیکھ کر ماہرین نے اسے خطے کی قدیم تجارتی تاریخ کا نایاب ثبوت قرار دیا ہے۔

07/09/2025

اگلے ہفتہ سی ایم پنجاب ڈیرہ غازی خان کا دروہ کریں گی اور الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کریں گی الیکٹرک بسیں شہر سیمت ڈیرہ تا سخی سرور،چوٹی کوٹ چھٹہ ، معموری تک سفر کریں گے

04/09/2025

تمام لوگوں کو اطلاع ہے BISP میں 8171 اوپن ہوگیا ہے ۔اپنی اہلیت چیک کرسکتے ہیں ۔
https://8171.bisp.gov.pk

Address

Dera Ghazi Khan
32200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Kohe sulaman posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category