Komal Travel & Tours

Komal Travel & Tours The Name of Trust

29/01/2020
26/01/2020

*🕋🇵🇰فریضہ حج 2020ء🇵🇰🕋*

وہ تمام افراد جو 2020ء میں فریضہ حج کی ادائیگی کا ارادہ رکھتے ہیں وہ ابھی سے رقم کا انتظام اور اپنی دستاویزات تیار کرنا شروع کر دیں تاکہ جب حج درخواستیں جمع کرانے کا وقت آئے تو بآسانی اپنے فارم جمع کروا سکیں۔ جس بینک میں حج درخواست جمع کرانی ہے وہاں سے پہلے ہی معلومات حاصل کر لیں۔

مشاہدہ اور تجربہ یہ ہے کہ اپنی دستاویزات اگر پہلے سے تیار کر کے رکھ لیں تو آگے بہت سہولت ہوتی ہے۔ باقی کام پھر قرعہ اندازی میں نام آنے کے بعد شروع ہوں گے۔ پھر اس سے آگے الله عزوجل آسانی کا معاملہ فرمائے، سب کو کامیاب فرمائے اور سعادتِ حج نصیب فرمائے۔ آمین

سعودی حکومت کی عائد کردہ فیسوں اور ریال کے مہنگا ہونے کی وجہ سے اس مرتبہ فی حاجی تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ روپے کے قریب رقم بینک میں جمع کرانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ڈیڑھ لاکھ اپنے ذاتی اخراجات کے لیئے ٹوٹل سات لاکھ روپے کا انتظام کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 2019ء میں سرکاری حج اسکیم کے لیئے درخواستیں 25 فروری 2019ء سے جمع ہونی شروع ہوئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق حج پالیسی تیاریوں کے آخری مراحل میں ہے اور 2020ء کے حج کے لیئے حج پالیسی جنوری کے آخری ہفتے میں آنے کا امکان ہے۔ لہٰذا حج درخواستیں فروری کے پہلے یا دوسرے ہفتے سے وصول کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

2019ء کے حج میں 10 فروری 2020ء تک پاسپورٹ کے کارآمد ہونے کی شرط تھی۔ آئیندہ حج 2020ء کے لیئے پاسپورٹ کا 31 جنوری 2021ء یا یکم فروری 2021ء تک کارآمد ہونے کی شرط کا امکان ہے۔ جن کے پاسپورٹ کی میعاد (ایکسپائری) 31 جنوری 2021ء سے قبل کی ہے وہ نیا پاسپورٹ بنوا لیں۔

قومی شناختی کارڈ CNIC بھی حج سے واپسی تک کارآمد ہونا چاہیئے اگر CNIC کی ایکسپائری حج سے واپسی سے قبل کی ہے تو CNIC بھی نیا بنوا لیں۔ نیز وارث کا شناختی کارڈ CNIC بھی کارآمد ہونا لازمی ہے۔

سرکاری ملازم ہونے کی صورت میں اپنے محکمے سے جلد از جلد این او سی لے کر پاسپورٹ بنوا لیں، سرکاری ملازمین پرائیویٹ پاسپورٹ پر ہرگز سفر نہ کریں۔

سرکاری ملازم ہونے کی صورت میں اپنے محکمے سے حج پر روانگی سے کم از کم دو ماہ قبل ہی حج کی چھٹیوں کے لیئے ”ایکس پاکستان لیو“ منظور کروانے اور بیرون ملک سفر کے لیئے ”این او سی“ حاصل کرنے کی کارروائی شروع کر دیں۔

ضروری دستاویزات کی درج ذیل فہرست کے مطابق اپنا مشین ریڈایبل پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ CNIC چیک کر لیں اور ضرورت ہو تو نیا بنوا لیں یعنی تجدید کروا لیں۔

1۔ مشین ریڈایبل پاسپورٹ جو کم از کم یکم فروری 2021ء تک کارآمد ہو۔

2۔ قومی شناختی کارڈ CNIC جو حج سے واپسی تک کارآمد ہو۔

3۔ حج سائز یعنی (4x3 cm) کی 12 عدد ذاتی تصاویر لائٹ بلو بیک گراؤنڈ کے ساتھ

4۔ خون کے گروپ کا سرٹیفکیٹ

5۔ وارث یا رشتہ دار کا کارآمد قومی شناختی کارڈ CNIC جو حج سے واپسی تک کارآمد ہو۔

17/01/2020

IRAQ BUDGET PACKAGE
700$ ⭐⭐⭐⭐

Alhamdulilah !!!!!!!!!!!!!Komal Travel's 1st Umrah E-Visa has been issued by own portal.Contact for Umrah E-Visa Assista...
24/10/2019

Alhamdulilah !!!!!!!!!!!!!
Komal Travel's 1st Umrah E-Visa has been issued by own portal.

Contact for Umrah E-Visa Assistance

Mr. Farhan Ullah (0313 9007878)
Mr. Mobeen Naqvi (0332 0683336)

Address

Dera Ismail Khan

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 09:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 18:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 18:00

Telephone

+923320683336

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Komal Travel & Tours posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Komal Travel & Tours:

Share

Category