21/03/2024
Copied Text
عید کےبعد شمالی و وسطی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گندم کی کٹائی شروع ہوگی۔1 ایکڑ گندم کاٹنے کی اُجرت 5من اناج ہے جسکی مالیت تقریباً بیس ہزار ہے۔کسانوں کی اکثریت گندم ہارویسٹر یا ریپر سےکٹوائے گی کیونکہ غربت کی لائن سےنیچےرہنے والےملک میں کوئی بھی گندم کاٹنے کو تیار نہیں ہوگا۔۔۔۔البتہ خیراتی آٹے کا ٹرک دیکھ کر سب دوڑ پڑینگے-
اگر مفلسی کا لبادہ اوڑھے ہمہ وقت غربت کا ڈھنڈورا پیٹتےاورہاتھ پھیلاتے لوگ محنت سےکام لیں تو کُچھ ہی دنوں میں اپنے اور اپنے پورے کنبے کے لیے سال بھر کی روٹی کما سکتے ہیں
جس دن مسجد کے باہر چھلی بیچنےوالوں کی تعداد بھکاریوں سے بڑھ گئی-اُس دن یہ ملک اپنے پاؤں پر کھڑا ہو جائیگا۔