25/03/2023
گنگا چوٹی,آزادکشمیر پاکستان
گنگا چوٹی، ضلع باغ آزادکشمیر کا ایک خوبصورت سیاحتی مقام ہے۔ یہ بنی منہاساں کے قریب، پیر پنجال کے پہاڑی سلسلے میں واقع ہے۔ گنگا چوٹی ایک ممتاز مقام رکھتی ہے اور تقریباً تین ہزار چوالیس میٹر (نو ہزار نو سو ستاسی فٹ) بلند ہے۔ اس کی امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ اوپر پہنچنے کے بعد چاروں طرف کا منظر واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ مقام قدرت کا حسین شاہکار ہے، جو سیاحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتا ہے۔
یہاں کی سیاحت کیلئے اپریل سے اگست کا موسم بہترین ہے۔ اس کے بعد ذرا سا بھی موسم خراب ہو جائے تو یہاں برف باری ہو جاتی ہے۔
اگر قدرت سے شفاف ماحول میں ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو آزاد کشمیر کے دیگر سیاحتی مقامات کے ساتھ ساتھ گنگا چوٹی کا بھی سفر اختیار کریں۔ آپ کو گنگا چوٹی کبھی مایوس نہیں کرے گی۔
آئیے ذرا ایک نظر گنگا چوٹی کی تاریخ پر ڈالتے ہیں۔
گنگا چوٹی آزاد کشمیر کے دو اضلاع باغ اور مظفرآباد کے سنگم پر واقع ہے۔ یہ سابق ریاست پونچھ اور وادی کشمیر کی سرحد پر دس هزار فٹ بلندی پر واقح صحت افزاء مقام ہے۔ "گنگا چوٹی" جیسا کے نام سے ظاہر ہے، کی تاریخ ہندوؤں مذہب سے ملتی ہے۔ ہزاروں سال قبل سے یہ ہندوؤں کا مذہبی مقام رہا ہے۔ جس طرح دریائے گنگا اور جمنا پر جا کر ہندو اپنی مذہبی رسومات ادا کرتے تھے، اسی طرح ایک وقت یہ چوٹی سر کر کے یہاں کی یاترا کر کے یاتری سکون قلب حاصل کرتے تھے۔ گنگا چوٹی کے قریب تین کلومیٹر پر محیط ایک تالاب تھا، اس کو مقامی زبان میں "سر" کہتے ہیں۔ اس کے ساتھ پانی کا ایک چشمہ بھی تھا۔ یہ مقام اس قدر پرفضا اور کیف آگیں ہے کہ آج بھی موسم گرما میں ہزاروں کی تعداد میں اس چوٹی پر جاتے ہیں۔ وہ اس خوبصورت چوٹی کے اردگرد سینکڑوں کلومیٹر پر پھیلے ہوئے سبزہ زاروں کی سیر کرتے ہوئے گنگا چوٹی پر اپنی انمٹ یادیں چھوڑ جاتے ہیں.
۰
۰
۰
۰
۰
۰
۰
۰