Made For Tours

Call Directions Website Contact the business

Made For Tours Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Made For Tours, Tour guide, Office #36 1st floor Al Fateh Shopping Mall Plaza Kohinoor Jarawala Road Faislalabad, Faisalabad.

Made For Tour Company
Government OF Punjab Registered
DTS License Holder No 12464
CEO Sajid Malik is one of the leading Tour Operators in Pakistan, providing comprehensive services

19/09/2026
سوات جسے پاکستان کا سوئٹزرلینڈ کہا جاتا ہے 1970 سے پہلے ایک ریاست تھی جس کے حکمران کو والی کہا جاتا تھا۔ ریاستی نظام ختم...
19/09/2026

سوات جسے پاکستان کا سوئٹزرلینڈ کہا جاتا ہے 1970 سے پہلے ایک ریاست تھی جس کے حکمران کو والی کہا جاتا تھا۔ ریاستی نظام ختم ہوا تو سوات کو ضلع کا درجہ مل گیا جو مالاکنڈ ڈویژن میں واقع ہے۔ ستر اور اسی کی دھائی میں سوات کو پاکستانی سیاحت میں مرکزی حیثیت حاصل تھی کیونکہ یہاں روڈ نیٹ ورک اور تعلیم و خوشحالی کی شرح دوسرے علاقوں سے بہتر تھی۔ کہا جاتا ہے کہ والی سوات کے دور میں ترقی کے اعشاریوں پر کافی کام ہوا تھا جس کی وجہ سے سوات تک رسائی آسان تھی۔ یہاں سیاحتی سہولتیں دوسرے سیاحتی علاقوں سے بہتر تھیں۔ نوشہرہ مردان تخت بھائی سخاکوٹ درگئی سے ہوتے ہوئے آپ مالاکنڈ پاس کے ذریعے سوات میں داخل ہوتے تھے۔ مالاکنڈ پاس پر سڑک کنارے جگہ جگہ موسمی پھلوں کے سٹال ہوتے تھے۔ سوات کا آلو بخارا، آڑو اور دیر کے۔ شیریں اور رسیلے مالٹے کریٹوں اور سینکڑوں کے حساب سے فروخت ہوتے تھے۔ چپل کباب کی خوشبو تو تخت بھائی سے ہی شروع ہو جاتی تھی۔ سخاکوٹ کی باڑہ مارکیٹ بھی کچھ یاد داشتوں میں ابھی تک ہو گی۔ منگورہ اور سیدو شریف کی کشادہ سڑکیں، فرنیچر کے شو روم، دستکاری اور اسلام پور شالوں کی بڑی بڑی شاپس خریداری کرنے والوں کو کچھ نہ کچھ خریدنے پر مجبور کر دیتی تھیں۔ مرغزار جانا بھی ضروری تھا۔ مالم جبہ اور میاندم کے ٹورسٹ ریزارٹ ڈویلپ ہو رہے تھے۔ مدین کی ٹراؤٹ فش ہیچری اور شہد کے سٹال سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنتے تھے۔ بحرین کا قصبہ سیاحوں کے لئے بڑی کشش رکھتا تھا۔ ایک طرف دریائے سوات کا نظارہ روح پرور تھا تو دوسری طرف بحرین بازار کی رونقیں بھی عروج پر ہوتی تھیں۔ کالام ابھی اتنا ڈیویلپ نہیں ہوا تھا کیونکہ پختہ روڈ بحرین تک ہی تھی۔ سیاح بحرین میں قیام کرکے کالام تک ڈے ٹرپ کرتے تھے۔ اوشو کا جنگل بڑا بھید بھرا تھا اور اوشو کے قصبے میں دریا کے ساتھ بنے ایک گیسٹ ہاؤس کے سوا پوری وادی میں کوئی قیام گاہ نہیں تھی۔ اتروڑ کی طرف بھی بہت کم لوگ جاتے تھے۔ اتروڑ میں باقاعدہ راستے کا اختتام ہو جاتا تھا۔ فطرت کو کھوجنے والے پیدل راستوں پر چلتے جہاں بھی پہنچ جائیں ان کی ہمت تھی۔ تب سوات کی حسین وادی پر دہشت گردی کے آسیب کا سایہ نہیں تھا۔ دہشت گردی نے سوات کے دس سال ضائع کر دئیے۔ کچھ امن ہوا اور پھر سوات موٹر وے نے سوات کا راستہ زیادہ آسان کر دیا۔
مجھے سوات کے سفر کے موقعے ملتے رہے ہیں بلکہ میں نے کچھ عرصہ اس وادی میں کام بھی کیا ہے۔ گھریلو دستکاری کی صنعت پر اپنا پہلا پراجیکٹ اور سروے میں نے سوات میں ہی کیا تھا۔ اس زمانے میں سوات کی ہینڈ میڈ سادہ شال ہر سوٹ کے ساتھ میچنگ خریدی۔ درجنوں کے حساب سے خرید کر دوستوں اور ملنے جلنے والوں کو تحائف دئیے۔ چند شالیں میرے پاس اب تک ہیں بلکہ شال دیکھ کر ہی آج سوات کی یاد آئی اور آتی چلی گئی۔
( تحریر و تصویر یاسمین شوکت )
بحرین کے پل پر ایک پرانی یاد

نوٹ ۔۔۔ میری یادداشت کے مطابق یہ دارال نالہ کا پل ہے جو بحرین بازار ختم ہونے کے بعد آتا ہے اور اسی مقام پر یہ نالہ دریائے سوات میں مل جاتا ہے۔ مجھے یہی یاد ہے کہ اس سفر میں ہم آگے گئے ہی نہیں تھے کیونکہ اپریل کا آغاز تھا اور بحرین سے آگے روڈ کھلی ہی نہیں تھی۔ لیکن کمنٹس میں دوست بتا رہے ہیں کہ یہ کیدام پل ہے۔ آپ مقامی بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں۔ ایک بات کا اعتراف کرنا چاہتی ہوں کہ درجنوں دوستوں نے کہا کہ یہ کیدام پل ہے لیکن کسی ایک نے بھی نہیں کہا کہ آپ غلط کہہ رہی ہیں یا آپ نے جھوٹ لکھا ہے۔ تہذیب اور شائستگی کا یہ معیار مہذب ترین معاشرے میں ہوتا ہے یعنی کسی کی غلطی کو درست کرنا لیکن اسے جتائے بغیر۔ اس شائستگی اور وقار پر سوات کے مقامی دوست تحسین کے حق دار ہیں۔ میں آپ سب کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔

1988

19/09/2026
خنجراب میں برف باری، سیاحوں کے لیے اہم سفری ایڈوائزریخنجراب ٹاپ پر آج برف باری کے باعث موسم سرد  ہے۔ خنجراب سیکیورٹی پول...
18/09/2026

خنجراب میں برف باری، سیاحوں کے لیے اہم سفری ایڈوائزری

خنجراب ٹاپ پر آج برف باری کے باعث موسم سرد ہے۔ خنجراب سیکیورٹی پولیس (KSP) اور سیاحتی پولیس کے اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہیں اور شاہراہِ قراقرم پر آمدورفت، سیاحوں کی رہنمائی اور سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

عوام الناس اور سیاحوں سے گزارش ہے کہ موجودہ موسمی صورتحال کے پیشِ نظر آج خنجراب ٹاپ کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں اور موسم بہتر ہونے تک سفر مؤخر رکھیں۔
مزید معلومات کے پولیس ہیلپ لائن پکار 15 پر رابطہ کریں

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)
Gilgit-Baltistan Police

17/09/2026

الحمدللہ 17 ستمبر بروز جمعرات 3 روزہ ناران کاغان بابو سر ٹاپ کے لیے فیصل آباد سے ٹور روانہ اگلا ٹور ہر جمعرات اور سوموار کو روانہ ہوگا بکنک کروانے کے لیے رابطہ کریں 0305-9482350

17/09/2026
17/09/2026
ٹورازم پنجاب نے عوام کے حقوق اور تحفظ کو اولین ترجیح سمجھتے ہوئے جتنی بھی غیر رجسٹرڈ ٹور کمپنی ہے۔  ان کے خلاف ایف آئی ا...
17/09/2026

ٹورازم پنجاب نے عوام کے حقوق اور تحفظ کو اولین ترجیح سمجھتے ہوئے جتنی بھی غیر رجسٹرڈ ٹور کمپنی ہے۔ ان کے خلاف ایف آئی اے کو ڈیٹا اکٹھا کر کے بھیج دیا گیا ہے اس ایکشن کا مقصد صرف عوام کو دھوکہ دہی سے بچانا ہے عوام الناس سے بھی گزارش ہے کہ اہنا ٹور بک کروانے سے پہلے اس ٹور کمپنی کا ٹورازم پنجاب سے لائیسنس نمبر چیک کریں پھر اپنی بکنک کنفرم کروائیں۔ڈیپارٹمنٹ ٹورسٹ سروسز نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ صرف رجسٹرڈ ٹور کمپنی کے ساتھ ہی اپنا ٹور بک کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے شکریہ

Book your Trip Only With DTS License Company Tour Company You can verify Through Nadra Tour Operator list Whats app03151...
17/09/2026

Book your Trip Only With
DTS License Company Tour Company
You can verify Through Nadra Tour Operator list
Whats app
03151885287

17/09/2026

پیٹرول دن پر دن مہنگا اور اب ٹور ہوگا سستا
الحمدللہ! Made for Tours کے لیے بے حد خوشی اور فخر اور عزاز کی بات ہے۔ ❤️

کیونکہ اب Made for Tours، Tourism Punjab سے رجسٹرڈ ہو چکی ہے! 🎉

اسی خوشی کے موقع پر ہم اپنے تمام پرانے اور نئے کلائنٹس کے لیے لے کر آئے ہیں ایک انتہائی خاص Celebration Discount Offer! 🔥

اگر آپ کا دل چاہ رہا ہے ناران کی خوبصورت وادیوں کا سفر کرنے کو…

یا پھر سوات کالام کے حسین پہاڑوں میں سکون کے لمحات گزارنے کو…

یا پھر کشمیر کی خوبصورت وادیوں کو ایکسپلور کرنے کا…

تو آپ کے لیے ہے ہمارا Special 3-Day Tour Offer!

🏔️ 3 دن ناران — صرف 15,500 روپے فی فرد!
🏔️ 3 دن سوات کالام — صرف 15,500 روپے فی فرد!
🏔️ 3 دن کشمیر — صرف 15,500 روپے فی فرد!

اور اپنے خاص کلائنٹس کے لیے…

❤️ Couple Package — صرف 36,000 روپے!

جی ہاں!
ناران ہو، سوات کالام ہو یا کشمیر — تین دن کا شاندار ٹور، اب صرف 15,500 روپے فی فرد!

یہ آفر ہماری Tourism Punjab Registration کی خوشی میں، اپنے ان تمام کلائنٹس کے لیے ہے جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا۔ ❤️

تو پھر دیر کس بات کی؟

📞 آج ہی اپنی سیٹ بک کروائیں!

Made for Tours — Made for Your Family! ❤️

آپ کا سفر…
ہماری ذمہ داری!

Made for Tours
Tourism Punjab Registered Tour Operator
DDS License No. 12464

Limited Seats — Book Now! 0305-9482350

🎉 Made for Tours اب Tourism Punjab سے رجسٹرڈ ہے! 🎉

اپنے پسندیدہ مقام کا انتخاب کریں اور 3 دن کے یادگار سفر کا لطف اٹھائیں! 🔥
ناران کی ٹھنڈی وادیوں، سوات کالام کے حسین پہاڑوں یا کشمیر کے دلکش مناظر میں اپنے پیاروں کے ساتھ یادگار لمحات گزاریں۔ محدود نشستیں دستیاب ہیں، اس لیے آج ہی اپنی سیٹ کنفرم کروائیں

Address

Office #36 1st Floor Al Fateh Shopping Mall Plaza Kohinoor Jarawala Road Faislalabad
Faisalabad
38000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Made For Tours posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Made For Tours:

Shortcuts

Share

Category