21/05/2026
گیٹی داس تک روڈ اوپن ہے اور ان شاء اللہ عید تک بابوسر ٹاپ کے کھلنے کے امکانات کافی مضبوط ہیں۔ ابھی بھی سڑکوں کے کناروں اور پہاڑوں پر برف کی موٹی تہہ موجود ہے۔
ٹھنڈ کچھ ایسی ہے کہ ہڈیاں بھی فریز ہو جائیں، مگر نظارے اتنے کمال کے ہیں کہ واپس آنے کو دل ہی نہ چاہے۔
آج کل بابوسر کا درجہ حرارت تقریباً 2 سے 6 ڈگری کے درمیان ہے اور برفباری کے امکانات بھی موجود ہیں۔ این ایچ اے کی مشینری مسلسل کام کر رہی ہے، اور امید ہے کہ عید سے پہلے بابوسر روڈ مکمل طور پر اوپن ہو جائے گی۔
اب بتاؤ… پھر ناران کب آ رہے ہو؟ ❤️