31/07/2026
افسوسناک خبر
عمان سے تعلق رکھنے والی معروف کوہ پیما نذیرہ الحارثی، جنہوں نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو بھی کامیابی سے سر کیا تھا، براڈ پیک پر آنے والے المناک برفانی تودے کے حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔
ریسکیو ٹیموں نے ان کی میت بھی برآمد کر لی ہے، جبکہ دیگر لاپتا کوہ پیماؤں کی تلاش کا عمل تاحال جاری ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ پر اپنی رحمت نازل فرمائے اور تمام متاثرہ خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔