Faisalabad Tourist

Faisalabad Tourist Pakistan beautiful places Tourist company

24/07/2026

سکردو کا زمینی راستہ JSR سے بھی کٹ چکا ہے اور استور روڈ بھی سیلاب کی نظر ہو چکی ہے۔ وہاں موجود سیاح اب by Air ہی نکل سکتے ہین۔

05/07/2026

پاکستان کے کسی بھی سیاحتی مقام پر اب انصاف نام کی کوئی چیز نہیں رہی، لوگ پیسوں کے پیچھے پاگل ہو گئے ہیں۔ سب کے سب پیسے بنانے کی مشین بن چکے ہیں۔ 2 سال تک کوئی بھی بندہ مری، نتھیا گلی، ناران، کالام کہیں بھی نہ جائے، تب ہی یہ لوگ ٹھیک ہوں گے۔ میں نے 2013 سے 2020، 2021 تک پاکستان کے ہر کونے میں بہت ٹور کیے ہیں۔ میں نے 1000 روپے میں ہوٹل روم لینا شروع کیا تھا اور کوائی سے سری پائے تک جیپ کا کرایہ 1500 روپے دیتا تھا۔ 2013 سے 2022 تک سب سے مہنگا کمرہ میں نے جولائی میں بٹاکنڈی میں 3000 روپے کا لیا تھا، اور 2020 یا 21 میں جیپ کا کرایہ 2300 روپے دیا تھا۔صرف فرق یہ تھا کہ تب عوام کا سمندر (رش) نہیں ہوتا تھا اور یہ لوگ ترستے تھے کہ کوئی آ کر ان کے ہوٹل میں رکے۔ جیپ والے ناران بازار اور کوائی میں لوگوں کی منتیں کر رہے ہوتے تھے کہ اپنی گاڑی پر سوگراں نہ جاؤ، گاڑی خراب ہو جائے گی، جیپ پر چلو، مناسب کرائے پر لے جاؤں گا۔ اور میں یہ کم کرائے مقامی زبان بول کر طے کرتا تھا کیونکہ میں 6 سال مانسہرہ میں رہا ہوں۔ اب یہ لوگ صرف لوگوں کی مجبوری کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں کہ اتنی دور سے آئے ہیں، اب کون سا راتوں رات لاہور پہنچ جائے گا۔ خیر، میں نے 2023 میں ایک فیملی کو جی بی (GB) کا ٹور کروایا تھا، واپسی پر بٹاکنڈی میں رات ہو گئی تھی تو میں نے تب بھی مقامی زبان کا استعمال کر کے 4000 روپے میں اے گریڈ کا کمرہ دلوایا تھا، جولائی کے اختتام کے دن تھے۔ بس اللہ ان لوگوں کو ہدایت دے، بہت لالچی ہو گئے ہیں۔ اب یہ لوگ ذرا لحاظ نہیں کرتے، بس یہی کہتے ہیں کہ جو آیا ہے، وہ سارا پیسہ ہمیں ہی دے جائے۔اور یہ جو لوگ سوات سوات کر رہے ہیں... 2023 کی عید پر میں سیدو شریف گیا، سوات میں شدید جام لگ گیا۔ بحرین سے میں نے ہوٹل تلاش کرنا شروع کیا تو کوئی ہوٹل والا کسی قسم کا کمرہ 20 ہزار سے کم دینے کو تیار نہیں تھا۔ 12 گھنٹے میں ہم بحرین سے کالام پہنچے۔ کالام میں تو کمرہ ملنا ہی نہیں تھا۔ میرے پاس 4x4 گاڑی تھی تو میں اسے سیدھا ماہوڈنڈ لے گیا۔ چونکہ ماہوڈنڈ میں زیادہ اسٹے نہیں ہوتا، لوگ جیپیں کروا کر جاتے ہیں، وہاں ہوٹل نہیں ہیں بلکہ صرف ٹینٹ سٹی ہے۔ وہاں مجھے 2000 روپے میں ٹینٹ مل گیا تھا،

کمینٹ SKR

وہ ولوگر جو بابو سر ٹاپ آنے کی دعوت دیتے تھے"برف باری کا آغاز ہوا تو بابو سر ٹاپ کی پہاڑیاں برف کی سفید چادر اوڑھ کر جنت...
10/11/2025

وہ ولوگر جو بابو سر ٹاپ آنے کی دعوت دیتے تھے"

برف باری کا آغاز ہوا تو بابو سر ٹاپ کی پہاڑیاں برف کی سفید چادر اوڑھ کر جنت کا منظر پیش کرنے لگیں۔
سوشل میڈیا پر حسین مناظر کی بہار آ گئی —
ہر طرف وہی جملے سنائی دینے لگے:
"دوستو! بابو سر ٹاپ آ جاؤ، یہاں تو جنت اُتر آئی ہے!"

ویڈیوز وائرل ہوئیں، لوگ متاثر ہوئے، اور درجنوں گاڑیاں خوابوں کی اس وادی کی طرف روانہ ہو گئیں۔
مگر کسی نے یہ نہ سوچا کہ بابو سر کا راستہ اتنا ہی خطرناک ہے جتنا حسین۔

چند گھنٹوں میں برف باری نے شدت اختیار کر لی۔
راستے بند ہو گئے، گاڑیاں برف میں پھنس گئیں،
اور وہ سیاح جو قدرت کے نظارے دیکھنے آئے تھے،
زندگی کی سب سے مشکل رات کا سامنا کرنے لگے۔

سرد ہوائیں ہڈیوں میں اتر گئیں،
ایندھن ختم ہونے لگا،
اور برف نے راستوں کو موت جیسی خاموشی میں بدل دیا۔

ادھر وہ ولوگر جو لوگوں کو یہاں آنے کی دعوت دے رہے تھے،
اب یا تو محفوظ کمروں میں بیٹھے تھے،
یا اپنی ویڈیوز میں خاموش ہو چکے تھے۔

یہ واقعہ ایک یاد دہانی ہے —
بابو سر ٹاپ صرف ایک مقام نہیں،
یہ قدرت کی خوبصورتی کے ساتھ اس کی طاقت کی علامت بھی ہے۔

سیاحت شوق سے کیجیے، مگر احتیاط کے ساتھ۔
کیمرے کی ایک ویڈیو لمحے بھر میں بن جاتی ہے،
لیکن ایک غلط فیصلہ زندگی بھر کا پچھتاوا بن سکتا ہے۔

مری ٹورسٹ بس سروس پنجاب ٹورازم نے مری اور گلیات میں ٹورسٹ بس سروس شروع کی ہے جس کی سب بڑی خوشی اور فائدہ یہ ہے بہت کم خر...
24/08/2024

مری ٹورسٹ بس سروس
پنجاب ٹورازم نے مری اور گلیات میں ٹورسٹ بس سروس شروع کی ہے جس کی سب بڑی خوشی اور فائدہ یہ ہے بہت کم خرچ میں لگژری ٹور ممکن ہوگیا۔

روٹ نمبر ایک۔
کرایہ 1200 روپے، آغاز مری کشمیر پوائنٹ صبح 10 اور نتھیا گلی سے واپسی سہ پہر 3 بجے۔
آغاز کشمیر پوائنٹ، جھیکا گلی، کلڈنہ، خیرہ گلی، چھانگلہ گلی، ڈونگا گلی اور آخری سٹاپ نتھیاگلی اور واپس مری کشمیر پوائنٹ۔

روٹ نمبر دو۔
کرایہ 700 روپے، آغاز کشمیر پوائنٹ صبح 10 بجے اور واپسی سہ پہر 3 بجے۔
آغاز کشمیر پوائنٹ، جھیکا گلی، لوئر ٹوپہ، ایکسپریس وے، ڈنہ، نیو مری پٹریاٹہ

U A F 🌸  Bk.Gondal   Facebook University of Agriculture Faisalabad - Official
16/03/2024

U A F 🌸
Bk.Gondal Facebook
University of Agriculture Faisalabad - Official

02/03/2024

کلرکہار تا للہ موٹروے بند کر دی گئی موٹروے پر سو سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں حادثہ سالٹ رینج میں شدید دھند کے باعث پیش آیا ہے۔

25/02/2024

اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي

Allahumma innaka afuwwun tuhibbul afwa fa’fu annee

“O Allah, You are Forgiving and love forgiveness, so forgive me”

𝐒𝐡𝐚𝐛 𝐞-𝐁𝐚𝐫𝐚𝐭 𝐌𝐮𝐛𝐚𝐫𝐢𝐤🌸

آپریشن انتہائی رسکی ہے لفٹ کی دو رسیاں ٹوٹ چکی ہے ایک رسی پہ چئیر لفٹ لٹکی ہوئی ہے،ہیلی کاپٹر رسی کی حالت کا اندازہ لگا ...
22/08/2023

آپریشن انتہائی رسکی ہے لفٹ کی دو رسیاں ٹوٹ چکی ہے
ایک رسی پہ چئیر لفٹ لٹکی ہوئی ہے،ہیلی کاپٹر رسی کی حالت کا اندازہ لگا کر مسلسل چکر لگا رہا ہے.
ہیلی کاپٹر کے ذریعے پیدا ہونے والا ہوا کا دباؤ ممکنہ طور پر اس اکیلے بقیہ رسی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ اس لیے یہ ضروری ہے کہ ریسکیو آپریشن انتہائی احتیاط سے کرنا پڑتا ہے
دعا کی اپیل 🤲

Road Update Murree\Galyat\Kashmir 🚨❤️🇵🇰
21/07/2023

Road Update Murree\Galyat\Kashmir 🚨❤️🇵🇰

Address

Faisalabad
38000

Telephone

+923056340584

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Faisalabad Tourist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category