03/07/2026
📢 اطلاع برائے ہوٹل مالکان و منتظمین
ڈائریکٹوریٹ آف ٹورسٹ سروسز، حکومتِ گلگت بلتستان، تمام ہوٹل مالکان و منتظمین کو مطلع کرتا ہے کہ گلگت بلتستان ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایکٹ 2020 کے تحت ہوٹل رجسٹریشن لازمی ہے۔
⏳ رجسٹریشن کی آخری تاریخ: 15 اگست 2026
تمام ہوٹل مالکان سے گزارش ہے کہ مقررہ تاریخ سے قبل اپنی رجسٹریشن مکمل کریں۔ آخری تاریخ کے بعد غیر رجسٹرڈ ہوٹلوں کے خلاف ایکٹ 2020 کی شق 22 کے تحت قانونی کارروائی (جرمانہ، تالہ بندی اور دیگر قانونی اقدامات) عمل میں لائے جائیں گے۔
🌐 رجسٹریشن اور مزید معلومات کے لیے: www.dtsgb.gov.pk
آئیں، محفوظ، معیاری اور ذمہ دار سیاحت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔
ڈائریکٹوریٹ آف ٹورسٹ سروسز
حکومتِ گلگت بلتستان