Naltar Valley وادی نلتر

  • Home
  • Naltar Valley وادی نلتر

Naltar Valley وادی نلتر Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Naltar Valley وادی نلتر, Tourist Information Center, .

Naltar valley a lush green valley and famous tourist destination just 40km away from Gilgit city GB.Good news is that recently Naltar highway completed now you can reach by any type of transport .For more updates plz Like & Follow our page .

Blue Lake Naltar valley
12/06/2025

Blue Lake Naltar valley

12/06/2025

وادی نلتر جس کو گلگت کی مری اور قرا قرم کی سویزر لینڈ بھی کہا جاتا ہے اس کی سب سے خوبصورت جھیل نلتر کی خوبصورتی کو کیسے تباہ کیا جارہا ہے سیا حوں اور حکومت کی لاپر وا ہی دیکھیں افسوس ہورہا ہر طرف کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں کوئی بھی ذمہ دار ادارہ اس پر ایکشن نہیں لے رہا ہے آخر کب تک ایسا رہے گا
ویڈیو ۔۔بشکریہ لائق عبّاس

Naltar Valley
20/04/2025

Naltar Valley

گلگت
20/04/2025

گلگت

قرا قرم ہائی وے اور دریا ئے سندھ کا خوبصورت منظر
20/04/2025

قرا قرم ہائی وے اور دریا ئے سندھ کا خوبصورت منظر

نلتر سنو لیپرڈ کی حالیہ صورتحال – ایک سنگین تشویشکچھ دن قبل نلتر کے واحد سنو لیپرڈ کو ویکسین لگائی گئی۔ اس ویکسینیشن کے ...
20/04/2025

نلتر سنو لیپرڈ کی حالیہ صورتحال – ایک سنگین تشویش

کچھ دن قبل نلتر کے واحد سنو لیپرڈ کو ویکسین لگائی گئی۔ اس ویکسینیشن کے بعد ایسی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ اُسے روس منتقل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ یاد دہانی کے طور پر یہ بھی بتانا ضروری ہے کہ اس سے قبل بھی ایک سنو لیپرڈ کو امریکہ منتقل کیا گیا تھا، جس پر مقامی سطح پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

اب جب کہ ایک اور قیمتی اور نایاب جنگلی جانور کی بیرونِ ملک منتقلی کی خبریں گردش کر رہی ہیں، نلتر کی مقامی عوام اور نوجوان اس اقدام پر کئی سنگین اور اہم سوالات اٹھا رہے ہیں، جن کے جواب دیے بغیر اس فیصلے کو قبول کرنا ممکن نہیں۔

❓ اٹھنے والے اہم سوالات:
جو سنو لیپرڈ پہلے امریکہ بھیجا گیا تھا، اُس سے حاصل شدہ رقم کہاں خرچ کی گئی؟

جو موجودہ سنو لیپرڈ بیرونِ ملک بھیجا جا رہا ہے، اُس کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کہاں استعمال ہو گی؟

کیا موجودہ سنو لیپرڈ کو روس بھیجنے کا فیصلہ کسی قانونی یا تحریری معاہدے کے تحت کیا جا رہا ہے؟ اگر ہاں، تو وہ معاہدہ عوام کے ساتھ کیوں نہیں شیئر کیا گیا؟

کیا سنو لیپرڈ ایک قومی ورثہ نہیں ہے؟ اگر ہے، تو چند افراد کو اسے فروخت کرنے کا اختیار کس نے دیا؟

کیا اس آمدنی میں نلتر کی مقامی کمیونٹی کو کوئی حصہ دیا جائے گا؟

سنو لیپرڈ کی وجہ سے مقامی افراد کے مویشیوں کو جو نقصانات پہنچے ہیں، اُن کا ازالہ کون کرے گا؟

جو زمین محکمہ وائلڈ لائف اور فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کو دی گئی ہے، کیا اُس کے بدلے کوئی کرایہ یا مالی معاوضہ دیا جا رہا ہے؟

اگر فروخت کی رقم محکمہ وائلڈ لائف کو دی گئی ہے، تو انہوں نے اب تک وائلڈ لائف کے تحفظ کے لیے کون سے اقدامات کیے ہیں؟

کیا مستقبل میں وائلڈ لائف خصوصاً سنو لیپرڈ کے تحفظ کے لیے کوئی واضح پالیسی یا منصوبہ موجود ہے؟

کیا مقامی کمیونٹی کو اس فیصلے میں شامل کیا گیا ہے یا یہ فیصلہ بالائی سطح پر خودساختہ طور پر کیا جا رہا ہے؟

کیا اس منتقلی کے لیے ماحولیاتی اثرات کا جائزہ (Environmental Impact Assessment) لیا گیا ہے؟

کیا دیگر علاقوں کی طرح (مثلاً ہنزہ اور شمشال) نلتر کے لیے بھی کوئی واضح اور تحریری پالیسی موجود ہے؟

کیا نلتر کے لوگوں کو محض تماشائی بنا دیا گیا ہے؟ کیا ان کی زمین، ان کے جانور، ان کی جنگلی حیات سب پر باہر کے لوگ فیصلے کریں گے؟

📢 نلتر یوتھ اور مقامی عوام کا متفقہ مؤقف:
ہم نلتر کے عوام اور نوجوان اس بات پر متفق ہیں کہ بغیر شفافیت، مقامی مشاورت، اور واضح پالیسی کے سنو لیپرڈ کی فروخت یا منتقلی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔

نلتر کی کمیونٹی اس قدرتی ورثے کی برابر کی مالک ہے، اور جب تک ہمیں اعتماد میں لے کر پالیسی ترتیب نہیں دی جاتی، ہم اس اقدام کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔

ہم مطلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ:

اس پورے معاملے پر عوام کو آگاہ کیا جائے۔

مکمل مالی تفصیلات اور مستقبل کے اقدامات کو واضح کیا جائے۔

مقامی عوام کو مشاورت کا حصہ بنایا جائے اور ان کے حقوق کو تحفظ دیا جائے۔

ہم اپنی جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کھڑے ہیں، اور اس اثاثے کی فروخت یا منتقلی کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔

11/04/2025
11/04/2025

View👍🏻

اس کچے گھر سے بہت سی یادیں وابستہ ہیں
02/04/2025

اس کچے گھر سے بہت سی یادیں وابستہ ہیں

29/03/2025

نلتر بالا میں عید الفطر کی نماز 8 بجے ادا کی جائے گی

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Naltar Valley وادی نلتر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Travel Agency?

Share