Bagrote Valley Gilgit

Bagrote Valley Gilgit Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Bagrote Valley Gilgit, Tour guide, ℬ𝒶ℊ𝓇ℴ𝓉ℯ 𝓋𝒶𝓁𝓁ℯ𝓎, Gilgit.

Bagrote Valley Gilgit is a local travel agency promoting tourism in Bagrote Valley and Gilgit-Baltistan through guided tours, culture, hiking, and nature — connecting travelers with the beauty and traditions of the region.

17/08/2026

Bagrote Datuchi

15/08/2026

📍 Midway Resort, Datuche Bagrote 🏔️💚
جہاں خوبصورت نظارے، ٹھنڈی ہوا، بارش کی خوشبو اور پُرسکون ماحول آپ کے انتظار میں ہیں۔ 🌧️🌿
خوشگوار وقت گزارنے، لذیذ کھانے اور آرام دہ قیام کے لیے Midway Resort
ایک بہترین انتخاب ہے۔ ❤️
Come, stay, dine & enjoy the beauty of Bagrote! ✨

15/08/2026

🏫 وادی بگروٹ کی تعلیمی تاریخ کا روشن باب
بوائز ہائی اسکول دتوچہ بگروٹ صرف ایک عمارت یا درسگاہ کا نام نہیں، بلکہ یہ وادی بگروٹ کی کئی نسلوں کے خوابوں، محنتوں اور کامیابیوں کی ایک خوبصورت داستان ہے۔ ❤️📚
سرکاری ریکارڈ کے مطابق یہ ادارہ 1974ء میں قائم ہوا۔ یعنی آج اسے قائم ہوئے نصف صدی سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔
دتوچہ کے باشعور اور تعلیم دوست لوگوں نے اس ادارے کو صرف اپنے گاؤں تک محدود نہیں رکھا، بلکہ بگروٹ کے مختلف علاقوں سے آنے والے بچوں کے لیے علم کا دروازہ بنایا۔ وقت گزرتا گیا، نسلیں بدلتی گئیں اور اس درسگاہ سے پڑھنے والے کئی نوجوان زندگی کے مختلف شعبوں میں آگے بڑھتے گئے۔
کسی نے سرکاری ملازمت اختیار کی، کسی نے فوج، پولیس، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں خدمات انجام دیں، تو کسی نے اپنے علاقے اور ملک کی خدمت کو اپنا مقصد بنایا۔ یوں اس اسکول کے کلاس رومز سے نکلنے والے طالب علم بگروٹ کی پہچان بنتے رہے۔
آج بھی جب بوائز ہائی اسکول دتوچہ کا ذکر آتا ہے تو صرف ایک اسکول یاد نہیں آتا، بلکہ وہ اساتذہ یاد آتے ہیں جنہوں نے نسلیں سنواریں، وہ والدین یاد آتے ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے خواب دیکھے، اور وہ طلبہ یاد آتے ہیں جنہوں نے انہی کمروں سے اپنے سفر کا آغاز کیا۔
دتوچہ کی یہ درسگاہ بگروٹ کے لیے صرف اسکول نہیں، ایک تعلیمی ورثہ ہے؛ ایک ایسا چراغ جو نصف صدی سے علم کی روشنی بانٹ رہا ہے۔ 🇵🇰❤️📖
#دتوچہ #تعلیم #تعلیمی

15/08/2026

🥔 بگروٹ کے مشہور آلو 🥔
وادی بگروٹ کے آلو اپنے منفرد ذائقے اور بہترین معیار کی وجہ سے دور دور تک مشہور ہیں۔ آج بھی مختلف علاقوں سے ٹرک دتوچہ بگروٹ آکر آلو لوڈ کرتے ہیں اور یہاں کی یہ سوغات ملک کے دوسرے حصوں تک پہنچاتے ہیں۔
بگروٹ کے آلو، بگروٹ کے کسانوں کی محنت اور اس زرخیز وادی کی پہچان ہیں۔ 🌿❤️

شکریہ گورنمنٹ آف گلگت بلتستان 🇵🇰
14/08/2026

شکریہ گورنمنٹ آف گلگت بلتستان 🇵🇰

ایف پی ایس سی نے گلگت بلتستان میں اورینٹل ٹیچر کی 105 آسامیوں پر امیدواروں کی سفارش کر دیاسلام آباد، 13 اگست 2026: وفاقی...
13/08/2026

ایف پی ایس سی نے گلگت بلتستان میں اورینٹل ٹیچر کی 105 آسامیوں پر امیدواروں کی سفارش کر دی

اسلام آباد، 13 اگست 2026: وفاقی پبلک سروس کمیشن (FPSC) نے محکمہ تعلیم گلگت بلتستان میں اورینٹل ٹیچر (مرد) BS-16 کی بھرتی کا عمل مکمل کرتے ہوئے 105 امیدواروں کو میرٹ کی بنیاد پر تقرری کے لیے سفارش کر دی ہے۔

ایف پی ایس سی کی جانب سے سیکرٹری، وزارت امورِ کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران کو ارسال کیے گئے خط کے مطابق تمام 105 امیدوار گلگت بلتستان اوپن میرٹ کی نشستوں پر سفارش کیے گئے ہیں۔ فہرست میں پہلے نمبر پر شکیل حسین جبکہ آخری یعنی 105ویں نمبر پر عبدالوحید شامل ہیں۔

کمیشن نے سفارش کردہ امیدواروں کی درخواستوں کے فولڈرز متعلقہ وزارت کو ارسال کر دیے ہیں تاکہ مزید تقرری کا عمل مکمل کیا جا سکے۔ خط میں واضح کیا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کے لیے میڈیکل امتحان کی ضرورت نہیں ہوگی، جبکہ دیگر امیدواروں کے میڈیکل امتحان کا انتظام متعلقہ حکام کریں گے۔

تمام منتخب شدگان کو مبارک ھو۔
۔

بگروٹ نلنار ایک دفعہ پھر بند۔زرایع۔احمد علی دانیال
13/08/2026

بگروٹ نلنار ایک دفعہ پھر بند۔
زرایع۔احمد علی دانیال

ماضی میں جب بگروٹ روڈ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوتی تھی تو عوام کو کئی کئی گھنٹے بلکہ بعض اوقات کئی دنوں تک مشکلات کا س...
12/08/2026

ماضی میں جب بگروٹ روڈ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوتی تھی تو عوام کو کئی کئی گھنٹے بلکہ بعض اوقات کئی دنوں تک مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
آج روڈ کی فوری بحالی کا کریڈٹ کسی ممبر کو نہیں بلکہ بگروٹ یوتھ کو جاتا ہے، جو عوامی مسائل کے حل کے لیے بروقت میدان میں موجود رہتی ہے۔ 👏
ویل ڈن بگروٹ یوتھ ❤️

Address

ℬ𝒶ℊ𝓇ℴ𝓉ℯ 𝓋𝒶𝓁𝓁ℯ𝓎
Gilgit
GILGIT

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bagrote Valley Gilgit posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category