06/01/2026
دریائے سندھ جو کہ پاکستان کا سب سے بڑا دریا ہے اور اسی دریا میں پاکستان کے دیگر دریا بھی شامل ہو کر اسکی وسعت کو مزید بڑھاتے ہیں اور بالآخر یہ دریا بحیرہ عرب میں شامل ہو جاتا ہیں۔
دریائے سندھ اپنی وسعت کے سبب جانا جاتا ہے اور میں نے کبھی کسی سے یہ نہیں سنا کہ دریائے سندھ ایک خوبصورت دریا ہے اور شاید ایسا اس لیے ہے کہ اکثر لوگوں نے اس کا خوبصورت پہلو دیکھا ہی نہیں ہے۔
زیرِ نظر تصاویر دریائے سندھ کی ہی ہیں اور میرے خیال میں یہ تصاویر بھی اس کا مکمل حسن ظاہر کرنے سے قاصر ہیں کیونکہ جو خوبصورتی میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھی تھی یہ اس سے قدرے کم ہے البتہ میرا گمان ہے کے بیشتر ناظرین نے دریائے سندھ کو اتنا شفاف اور فیروزی سی رنگت میں نہیں دیکھا ہوگا۔
پاکستان میں دریائے سندھ کی ابتدا بلتستان کے ضلع کھرمنگ میں کارگل کی جانب سے ہوتی ہے جہاں یہ پاکستان میں داخل ہونے کے بعد ایک بار پھر بھارت میں چکر لگا کر باقاعدہ پاکستان کی حدود کا پابند ہو جاتا ہے، یہ عکاسی کھرمنگ میں موجود خموش آبشار اور منٹھوکا آبشار کے تقریباً وسط کے کسی مقام کی ہے اور گوگل میپ کے مطابق اس کے آس پاس کوئی آبادی نہیں ہے لہذا اس جگہ سے سب سے قریبی علاقے کا نام تولتی تھا(بمطابقِ گوگل)۔
عین ممکن ہے کہ اس کا یہ خوبصورت رنگ ادھر بھی ہمیشہ ایسا نہ ہو کیونکہ میں نے سردی کے آتے ہی چند پہاڑی علاقوں کے دریاؤں کا خوبصورت پہلو دیکھا ہے جو کہ عموماً کچھ خاص حسین نہیں ہوتے، زیرِ نظر تصاویر اکتوبر کے آخری عشرے میں لی گئیں ہیں جب موسمِ خزاں کی آمد ہو رہی تھی اور اس وقت گلیشیرز کا پگھلاؤ بہت سست ہو جاتا ہے
📍 Location details: کارگل سکردو روڈ
゚viral