18/07/2023
گلگت آنے والے سیاح یہ تحریر ضرور پڑھ لیں_❤
نگر گلگت بلتستان کے ایک ضلع کا نام ہے لیکن مقامی سیاحتی انڈسٹری میں نگر سے مراد نگر کے تقریباً 18 خوبصورت گاؤں شامل ہیں۔ گلگت جانے والے سیاح یا تو ہنزہ کا رخ کرتے ہیں یا نگر کا۔
اسی لئے گلگت ٹور کو دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے :
1:ہنزہ ٹور
2: نگر ٹور
ہنزہ ٹور جگلوٹ سے شروع ہو کر خنجراب ٹاپ پر ختم ہو جاتا ہے جبکہ نگر ٹور جگلوٹ سے شروع ہو کر ایک طرف راکا پوشی، دوبانی، گولڈن پیک ، راکاپوشی ویو، دوسری طرف گپہ ویلی اور تیسری نگر میاچھر خو، ہوپر گلیشیر، ہسپر گلیشیر،دنیا کا بلند ترین رش لیک سے ہوتا ہوا ہسپر گلیشیر پر ختم ہو جاتا ہے۔ اگر جہاز کے ذریعے نگر کا سفر کریں تو گلگت شہر ضلع نگر کے تمام سیاحتی مقامات تک جانے کے لیئے ہر قسم کی گاڑیاں مل جاتی یے۔ بائی روڈ نگر کا سفر شاہراہ بابوسر اور قراقرم ہائی کے بعد جگلوٹ سے شروع ہوتا ہے۔ جگلوٹ سے گلگت پھر ایک گھنٹے کے مسافت پہ آپ آرام سے نگر تک جا سکتے ہیں۔
جب آپ نگر کی طرف عازم سفر ہوتے ہیں تو نگر کے گیٹ وے چھلت سے شروع ہوتا ہے جہاں پہ تقریبآ 8 گاؤں ہیں جن میں سے ہر گاوں کی اپنی ایک خوبصورتی ہے۔ جس میں چھلت جو اپنی خوبصورتی میں بینظیر ہے یہاں پہ بون سیلیے آبشار ، برکوت میڈو، غشوملنگ میڈو جسے حال ہی میں اوگینک ویلیج کا نام دیا ہے، چھپروٹ جہاں پہ گپہ میڈو جو آپ کی ٹور کو چار چاند کر دیتا ہے، گپہ ٹریک KKH سے صرف ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت پہ ہے جہاں سیاح ایک دفعہ جاتے ہیں تو پھر ہر دفعہ جانے کا شوق فطرتاً پیدا ہوتا ہے، بڈلس جو اپنے چشموں اور خوبصورتی کی وجہ سے مشہور ہے جہاں ہر سیزن کے پھل ہر وقت مل جاتے ہیں، بھر جو اپنے اندر ایک الگ ہی خوبصورتی رکھتا ہے جہاں پہ پریوں کے دیس موجود ہیں، ایک ہی جگے پہ خوبصورت آبشار ، گنگناتی بہتی ندیاں اور قدرتی ماحول جو ایک ٹورسٹ کی روح کو دوام بخشتا ہے۔ دییتر میڈو ،بلتر میڈو جہاں آپ جائیں گے تو پھر واپس آنے کا نام ہی نہیں لیں گے۔ بردوکشل لیک جو کہ بہت ہی خوبصورت لیک ہے ابھی تک سیاحوں کے آنکھوں سے اوجھل ہے ۔ ان کو ایکسپلورر کرنۓ کی ضرورت ہے۔
نگر ٹور میں درج ذیل سیاحتی مقامات شامل ہیں۔
1: چھلت، بر، چھپروٹ ویلی کا تو اوپر ذکر کیا ۔
نگر گلگت بلتستان کا سب سے خوبصورت ضلع ہے اس ضلعے میں 100%=شیعہ کمیونٹی رہتی ہے۔ جو اپنے روایات اور مذہبی رواداری کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہاں ہر طبقے کے لوگ پر امن طریقے سے زندگی گزارتے ہیں اور تمام مسالک کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں اور سب کی عزت کرتے ہیں۔ ملکی و غیر ملکی سیاح یہاں آتے ہیں اور سکون سے گھومتے ہیں ۔
ڈسٹرکٹ نگر کے سیاحتی مقامات
#گھپہ ویلی(گھپہ میڈو)
#دیتر میڈو
#بلتر میڈو
#چھلت قلعہ (تاریخی قلعہ)
#غلمت قلعہ (تاریخی قلعہ)
# جعفر آباد ویلی
#ملتر میڈو
#غلمت ویلی
#راکاپوشی ویو جو کہ KKH سے نظر آتی ہے جس کی کوئی مثال کہیں نہیں ملتی۔
#مناپن ویلی
#راکاپوشی بیس کیمپ
#ہپاکن میڈو
# پسن ویلی
#نیچرل سٹیڈیم
#شولی میڈو
#میاچھر ویلی
#کچیلی لیک اور کچیلی میڈو
#میاچھر خو دنیا کا سب سے خوبصورت آئس وال ویو
# سمائر ویلی
#تئیر میڈو
# چھومر بکور دنیا کا بلند ترین ایکوامرین مائنینگ
2:ہوپر ویلی
ہوپر ویلی نگر خاص سے شروع ہوتا ہے اور ہسپر گلیشیر پر ختم ہوتا ہے ۔ ہوپر کو قدرت کا ایک شاہکار اور پریوں کا دیس کہا جاتا ہے۔ ہوپر بلند ترین پہاڑوں اور گلیشیئرز کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ دنیا کی بلند ترین لیک رش لیک بھی اسی ہوپر میں واقع ہے اس کے علاوہ قراقرم کے بلند ترین پہاڑوں جیسے گولڈن پیک بھی یہاں موجود ہے۔ ہوپر خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔
3-ہسپر ویلی
ہسپر ویلی ہے تو چھوٹا سا گاؤں لیکن قدیم زمانے میں لوگ یہاں سے ہسپر گلیشیر سے ہوتے ہوے سکردو کے ضلع شگر جاتے تھے اور اب بھی غیر ملکی اور ملکی ٹورسٹ اسی روٹ کو استعمال کرتے ہوے ہسپر سے ضلع شگر اور شگر سے ہسپر نگر آتے جاتے رہتے ہیں۔
اس کے علاوہ بے شمار سیاحتی مقامات موجود ہیں جہاں تک عام سیاحوں کی رسائی ممکن نہیں ہے۔