Rebublic of Gilgit Baltistan

Rebublic of Gilgit Baltistan All About Gilgit Baltistan �

20/05/2025

20/05/2025

گلگت بلتستان میں سیاستدان نہیں بلکہ اسٹبلشمنٹ کے پالتو کتے ہیں انکو سیاستدان یا سیاسی رہنما کہنا اصلی سیاست دانوں کی توحین ہے.

11/11/2024
11/11/2024

ایکٹ ایک بہانہ ہے ۔
چراگاہیں ، پہاڑ اور معدنیات نشانہ ہیں ۔ ملک کفایت الرحمن ایڈووکیٹ

10/11/2024

❤🌺

گلگت بلتستان کے قانونی جمہوری اور انسانی حقوق کو غصب رکھنے والے سیاسی اور مذہبی اعلانیہ اور خفیہ سہولتکاروں اور دلالوں ک...
10/11/2024

گلگت بلتستان کے قانونی جمہوری اور انسانی حقوق کو غصب رکھنے والے سیاسی اور مذہبی اعلانیہ اور خفیہ سہولتکاروں اور دلالوں کے نام:

قائد ملت جوہر علی خان ایڈووکیٹ صاحب اپنے معترضین کے سامنے سوال رکھ کر ان سے پوچھتے تھے :
"کیا گلگت بلتستان کے حقوق کے حصول کے لیے "پاگل" کہلوانا اچھا ہے یا حقوق کو غصب رکھنے میں غاصبوں کے سہولتکار اور "دلال" بنے رہنا اچھا ہے۔"

انڈیا ،چین، پاکستان، افغانستان اور وسط ایشیائی ریاستوں کو ملانے والی اہم گذر گاہ، گلگت بلتستان لداخ پر کسی بھی ملک کی جا...
10/11/2024

انڈیا ،چین، پاکستان، افغانستان اور وسط ایشیائی ریاستوں کو ملانے والی اہم گذر گاہ، گلگت بلتستان لداخ پر کسی بھی ملک کی جانب سے قبضہ گردی کی کوشش خطے میں امن اور استحکام ، ترقی و خوشحالی کے لیے مستقل خطرہ ہے۔ لہذا گلگت بلتستان لداخ کو غیر فوجی علاقہ قرار دیکر ہندوستان اور پاکستان اپنی فوجیں اور سویلین کا انخلاء کر کے خطے میں مستقل امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لیے اقدامات کریں۔ اقوام متحدہ عالمی برداری کے ساتھ ملکر گلگت بلتستان لداخ کو غیر فوجی علاقہ قرار دینے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

An attempt by any country to occupy Gilgit-Baltistan, Ladakh, an important gateway connecting India, China, Pakistan, Afghanistan and Central Asian states, is a constant threat to peace and stability, development and prosperity in the region. Therefore, by declaring Gilgit-Baltistan Ladakh as a demilitarized zone, India and Pakistan should withdraw their troops and civilians and take steps for permanent peace and stability and development and prosperity in the region. The United Nations should take practical steps to declare Gilgit-Baltistan Ladakh as a demilitarized zone in collaboration with the international community. Hasnain Ramal

ضیا علی شہید- ٹوٹتی بکھرتی یادیںیکے از تحاریر: عبدالکریم کریمینوٹ: کل ضیا علی شہید کی زیر نظر تصویر سوشل میڈیا پہ وائرل ...
10/11/2024

ضیا علی شہید- ٹوٹتی بکھرتی یادیں

یکے از تحاریر: عبدالکریم کریمی

نوٹ: کل ضیا علی شہید کی زیر نظر تصویر سوشل میڈیا پہ وائرل ہوئی تھی۔ ان کی تصویر اور تصویر پر ان کے چاہنے والوں کے کمنٹس دیکھتے ہوئے پرانی یادیں تازہ ہوئیں اور ضیا علی شہید پر لکھی گئی کئی سال پہلے کی ایک تحریر یاد آگئی جو ’’فکرونظر‘‘ کے کسی شمارے میں شائع ہوئی تھی۔ اُن دنوں میری ڈیوٹی گوپس غذر میں تھی۔ لیب ٹاپ میں ڈھونڈا، خوش قسمتی سے وہ تحریر مل گئی۔ خواہش ہوئی کہ قند مکرر کے طور پر آپ بھی پڑھے۔ بس ایک گزارش ہے کہ یہ تحریر کچھ سال پہلے کی ہے۔ اس کو اس تناظر پڑھا اور محسوس کیا جائے۔
شکریہ!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رات سے برف بھاری ہو رہی تھی۔ دانت میں شدید درد کی وجہ سے میں رات بھر سو نہیں سکا تھا۔ صبح اپنے بیڈ روم سے باہر آیا۔ برف سے ڈھکی وادیِ گوپس ایک خواب ناک منظر پیش کر رہی تھی۔ دفتر جانے کے بجائے دانت کے درد کی شدت نے مجھے سول اسپتال گوپس پہنچا دی تھی۔ اسپتال میں مریضوں کا جمِ غفیر اس بات کی گواہی دے رہا تھا کہ گزشتہ کچھ دنوں کے خشک اور ٹھنڈے موسم نے اپنا اثر دکھا دیا ہے۔ میں لوگوں کے پجوم کو چیرتے ہوئے ڈینٹل وارڈ میں داخل ہوا تھا۔ ہنستے کھلتے چہرے کے ساتھ ڈینٹل آفیسر مولا داد تمام مریضوں کو چھوڑ کر مجھ سے مصافحہ کرنے آگے بڑھے تھے۔ اس نوجوان کی آنکھوں میں عجیب چمک تھی۔ اپنا تعارف کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ’’سر! میں ضیا علی شہید کا منجھلا بھائی ہوں۔‘‘

ضیا علی شہید...... یہ نام سن کر میں چونک پڑا تھا۔ اس کی وجہ ایک نہیں بلکہ کئی ایک تھیں۔ ان بہت ساری وجوہات میں سے ایک وجہ تو یہ تھی کہ گزشتہ سال بزمِ علم و فن سکردو کے زیر اہتمام ’’حسینؑ سب کا‘‘ کے عنوان سے منعقدہ ایک تقریب میں، میں نے ایک تقریر کی تھی۔ جس کا عنوان ’’حسینؑ سب کا، کیا ہم سب بھی حسینؑ کے ہیں؟؟؟‘‘ تھا۔ بعد میں وہ تقریر ’’فکرونظر‘‘ کے کسی شمارے میں شائع بھی ہوئی تھی۔ پھر کیا تھا دھمکیوں کا ایک نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوا۔ امین ضیاؔ صاحب نے خوب ہی کہا ہے؎

زبان سے کہتے ہیں ہم سب، حسینؑ سب کا ہے
یہ نعرہ دیکھ لو تاریخ میں کہ کب کا ہے

دھمکی دینے والے بار بار ایک نام لے رہے تھے کہ ’’جان عزیز ہے تو اس طرح کی تقریریں کرنے سے باز رہے ورنہ آپ کا انجام بھی ضیا علی جیسا ہوگا۔‘‘ خیر! دھمکی اپنی جگہ۔ ایسی چیزوں سے ضعیف الاعتقاد لوگ ڈرتے ہیں۔

Address

Gilgit

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rebublic of Gilgit Baltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share