Babri Air Travels

Babri Air Travels Babri Air Travels

*حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیسے کروائیں؟* 29 جون 2025(بشکریہ: علی بھائی، حج ٹاکس)وزارت مذہبی امور کے 26 جون کے اعلان کے ...
29/06/2025

*حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیسے کروائیں؟*

29 جون 2025
(بشکریہ: علی بھائی، حج ٹاکس)

وزارت مذہبی امور کے 26 جون کے اعلان کے مطابق حج 2026 کی رجسٹریشن شروع ہوچکی ہے جو کہ اب تک کے اعلان کے مطابق 9 جولائ 2025 تک جاری رہے گی۔ یاد رہے کہ حج 2026 کے لئے سرکاری اور پرائیویٹ دونوں اسکیم کے حجاج کے لئے رجسٹریشن لازمی ہے۔ یہ رجسٹریشن بالکل فری ہے اور بغیر رجسٹریشن آپ حج 2026 کا درخواست فارم کسی بھی اسکیم میں جمع کرانے کے اہل نہیں ہوں گے۔

*رجسٹریشن کا طریقہ کار:*
حج 2026 کی رجسٹریشن کرانے کے دو طریقہ کار ہیں جو نیچے بیان کئے جارہے ہیں۔ آپ دونوں میں سے کسی بھی طریقہ سے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

*1-- بذریعہ نامزد بینک:*
اس طریقہ میں آپ اپنا اور تمام گروپ میمبرز کے شناختی کارڈ کی کاپی لے کر ملک کے کسی بھی نامزد بینک کے کسی بھی برانچ میں جاکر حج 2026 کی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ رجسٹریشن کروانے کے بعد بینک سے تمام گروپ میمبرز کی کمپیوٹرائزڈ رسید حاصل کریں جس میں آپ کا نام، شناختی کارڈ نمبر، فون نمبر، مکمل ایڈریس، گروپ میمبرز کی تفصیل وغیرہ درج ہوں گی۔
(نمونہ کے طور پر رسید کی تصویر متصل ہے جو آنلائن رجسٹریشن کی ہے لیکن بینک سے بھی اسی طرح کی رسید آپ کو بینک کے نام کے ساتھ ملے گی)

*2-- بذریعہ آنلائن رجسٹریشن:*
• حج 2026 کی رجسٹریشن آپ گھر بیٹھے آنلائن بھی کرواسکتے ہیں جس میں بینک جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
• نیچے دئے گئے وزارت کے آنلائن پورٹل کے لنک پر کلک کریں۔ اپنا اکائونٹ بنائیں۔ گروپ کے تمام میمبرز کی الگ الگ تفصیل درج کرنے کے بعد ہر میمبر کا الگ الگ کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن رسید پرنٹ کریں یا پی ڈی ایف فارمیٹ میں محفوظ کرلیں۔ (آنلائن رجسٹریشن رسید کا نمونہ اس پوسٹ کے ساتھ متصل ہے۔)
https://applyonline.hajjinfo.org
• آنلائن رجسٹریشن کرنے کے طریقہ کار کی رہنمائی وڈیو کا لنک بھی شیئر کیا جارہا ہے۔
https://youtu.be/JVTmAmbd0j0?si=FbrnHR3cl_wsk8fe

*نوٹ:* آنلائن رجسٹریشن کے بعد آپ کو بینک جانے کی ضرورت نہیں۔

*🚨 اہم ترین:* حج 2026 کی رجسٹریشن ۔۔ یہ پہلا مرحلہ ہے۔ جبکہ اگلا مرحلہ حج پالیسی 2026 کے اعلان کے بعد حج درخواست فارم جمع کرانے کا ہوگا جس میں آپ کو حج کے لئے ضروری دستاویزات درکار ہوں گے۔ لہٰذا تجویز کیا جاتا ہے کہ اگر پاسپورٹ نہیں بنا ہوا یا میعاد ختم ہوگئی ہو تو حج رجسٹریشن کے بعد فوری طور پر پاسپورٹ بنوائیں یا رینیو کروائیں تاکہ درخواست فارم کے مرحلہ سے پہلے پہلے تمام دستاویزات آپ کے پاس ہوں۔

🚨🚨🚨🚨🚨
18/06/2025

🚨🚨🚨🚨🚨

06/06/2025

بڑے لوگوں کو بڑی عید مبارک ❤️😑

اللہ عزوجل آپ کے مال جان ، عزت و آبرو کی حفاظت فرمائے
صحت و عافیت اور سلامتی والی زندگی عطا کرے
آمین بجاہ النبی الامین

🐐EID-AL-ADHA MUBARAK🐐
"May ALLAH Accept Our Sacrifices and Shower Blessings to EveryOne"

پردیس  میں رہنے والے تمام پردیسی بھائیوں کو بابری ایئر ٹریولز اور بابری ہوٹل کی طرف سے چاند رات مبارک  😇
29/03/2025

پردیس میں رہنے والے تمام پردیسی بھائیوں کو بابری ایئر ٹریولز اور بابری ہوٹل کی طرف سے چاند رات مبارک 😇

28/03/2025

حرم کے منتظم سیکورٹی گارڈ پر پاکستانی خاتون کی بدمعاشی چیک کرے آگے سے سیکورٹی گارڈ نے کیا کیا؟؟
#رمضان٢٠٢٥

01/03/2025

🕋 خوشخبری 🕋

*`حرمین شریفین میں اعتکاف کیلے رجسٹریشن شروع ہوچکی ہے۔`*

خواہشمند حضرات آنلائن درخواست دے سکتے ہیں ۔👇🏼
https://alharamain.gov.sa/public/?module=service&sid=375

*دوسرے زائرین کے ساتھ شیئر کریں*
*ہمیں بھی اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔*💐
*جزاک اللہ خیراً کثیرا

24/01/2025

ایئرپورٹس پر 9 اضلاع سے تعلق رکھنے والے مسافروں کی کڑی نگرانی کی ہدایت
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے ایڈوائزی جاری کردی

ایف آئی اے کی جانب سے 9 اضلاع سے تعلق رکھنے والے مسافروں کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔ منڈی بہاء الدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، بھمبر، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد اور شیخوپورہ شامل ہیں۔

بابری ایئر ٹریولز کے زیر اہتمام 39 افراد پہ مشتمل شعبان کا قافلہ روانہنوٹ:اگلے قافلہ کی بکنگ جاری ہے۔مزید معلومات کیلئے ...
23/01/2025

بابری ایئر ٹریولز کے زیر اہتمام 39 افراد پہ مشتمل شعبان کا قافلہ روانہ


نوٹ:اگلے قافلہ کی بکنگ جاری ہے۔

مزید معلومات کیلئے دیئے گئے نمبرز پر رابطہ کریں۔

⁨0305 7811676⁩
0312 8283007


پولیو سرٹیفکیٹ ضروری!!سعودی حکومت کی طرف سے حج ،عمرہ زائرین ودیگر مسافروں کے لئے اہم پیغام، مسافروں کے لئے پولیو سرٹیفکی...
09/01/2025

پولیو سرٹیفکیٹ ضروری!!
سعودی حکومت کی طرف سے حج ،عمرہ زائرین ودیگر مسافروں کے لئے اہم پیغام، مسافروں کے لئے پولیو سرٹیفکیٹ لازمی قرار، پولیو سرٹیفکیٹ میں پاسپورٹ نمبر ضروری، اس حوالے سے سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

خدا حافظ 2024، تم نے ہمیں دکھوں کے ساتھ ساتھ خوشیوں کی بہت سی روشنیاں بھی دی ہیں۔ تمہاری ہر یاد، ہر لمحہ، اور ہر لمحے کی...
01/01/2025

خدا حافظ 2024، تم نے ہمیں دکھوں کے ساتھ ساتھ خوشیوں کی بہت سی روشنیاں بھی دی ہیں۔ تمہاری ہر یاد، ہر لمحہ، اور ہر لمحے کی آزمائش نے ہمیں مضبوط بنایا۔ تمہاری خوشیاں ہمارے دلوں میں ہمیشہ رہیں گی، اور تمہاری تکلیفیں ہمیں یہ سکھا گئیں کہ کس طرح مشکلات کا سامنا کرنا چاہیے۔

خوش آمدید نیا سال 2025

دعا ھے کہ اللّٰه رب العــزت ہم سب کے لیے اسے نیک ثابت کرے، خوشیوں، صحت مندی اور کامیابیوں سے بھر دے،
ہماری دعاؤں کو قبول فرمائے، دکھوں سے بچائے اور صراطِ مستقیم پر چلنے کی توفیق دے۔ دعاء ہے کہ نیا سال ہمارے لیے رحمتوں اور برکتوں کا باعث ہو،
یا اللہ اس سال بھی ہمارے والدین کا سایہ ہمارے پہ ہمیشہ سلامت رکھے،
بہت سے امیدیں لے کر آئے،
مشکلات ختم کر کے آسانیاں پیدا کرے،
یا اللہ! اسے ہر درد، ہر غم، اور ہر تنگی کا خاتمہ بنا دے،

اے اللہ! ہم دعا کرتے ہیں کہ یہ نیا سال خوشیوں، مسرتوں، امیدوں اور ہماری، ہماری اولاد، اہل و عیال اور پیاروں کی تمام خواہشات کی تکمیل کا سال ہو۔

اے رب! اس نئے سال میں:

یا اللہ! اسے ایسا سال بنا دے جو ہمارے غموں اور پریشانیوں کو ختم کر دے اور ان کے ساتھ ہماری خطائیں اور گناہ بھی لے جائے۔

ہمیں بے شمار خوشیاں اور نہ ختم ہونے والا سکون عطا فرما۔

ہمیں وہ جنت عطا فرما جس کی وسعت آسمانوں اور زمین کے برابر ہے، ہمیں، ہمارے والدین اور تمام مسلمانوں کو۔

اے اللہ! ہمارے حالات کو بہترین بنا دے، ہماری روزی میں وسعت عطا فرما، ہماری زندگیوں، ہماری اولاد، ہمارے اہل و عیال اور جن سے ہم محبت کرتے ہیں ان سب کے لیے برکت عطا فرما۔

اے اللہ! اسے ہر غم کا خاتمہ، ہر دعا کی قبولیت، ہر گناہ کی مغفرت، ہر بندے کے لیے ہدایت، ہر بیمار کے لیے شفا، ہر محروم کے لیے عطا، ہر محتاج کے لیے رزق، اور ہر مرنے والے کے لیے رحمت کا سال بنا دے۔

اے اللہ! آمین یا رب العالمین۔۔

وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین  نے حج درخواست گذاروں کو بڑی خوشخبری سنا دی03  دسمبر تک موصول ہونے والی تمام  حج  درخوا...
03/12/2024

وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے حج درخواست گذاروں کو بڑی خوشخبری سنا دی
03 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار
************************************************************
(اسلام آباد: 03 دسمبر، 2024) وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے حج درخواست گذاروں کو بڑی خوشخبری سنا دی 03 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار دے دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کے بیان کے مطابق 18 نومبر تا 03 دسمبر حج درخواستیں جمع کرانے والے تمام عازمینِ حج کو کامیاب قراردے دیا گیا۔ سپانسرشپ سکیم میں موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں بھی کامیاب قرار۔ وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے بیان میں کہا کہ دور دراز علاقوں میں حج درخواستوں کے داخلہ میں مشکلات کے باعث عازمینِ حج کی درخواست پر وصولی میں 7 دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔ سرکاری حج سکیم میں درخواستیں اب 10 دسمبر تک نامزد بینکوں میں جمع کرائی جا سکیں گی۔ کوٹہ سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائےگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سمندر پار پاکستانی 10 دسمبر تک سپانسرشپ کی رقم لازمی جمع کروا دیں۔ سپانسرشپ سکیم میں موصول درخواست گذاروں کو بلا قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائے گا۔ وزارت کی ویب سائٹ پر آن لائن پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے حج درخواست جمع کرائی جا سکتی ہے۔ عازمینِ حج کو نئی ہدایات کے لیے پاک حج موبائل ایپ ڈاون لوڈ کر نے کا کہا گیا ہے***

23/11/2024

"قابل احترام مسافر حضرات!"
آپ سے گزارش ہے کہ جن کی فلائیٹ 23,24,25 نومبر کو کیسی بھی ائیرپورٹ سے ہے۔وہ فلائٹ ٹائم سے کم از کم 10 یا 12 گھنٹے پہلے ائیرپورٹ کے لیے نکل جائیں تاکہ ٹکٹ ضائع ہونے سے بچا جا سکے۔ چونکہ کل سے اسلام آباد میں دھرنا شروع ہے جس کی وجہ سے مختلف راستے آج سے ہی بند کرنا شروع کر دیے گئے ہیں.

Address

Babri Air Travels Gujrat
Gujrat

Telephone

+923057811676

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Babri Air Travels posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Babri Air Travels:

Share

Category