Karwan Bait Ul Hamad PVT LTD.

Karwan Bait Ul Hamad PVT LTD. وزارت مذہبی امور سے رجسٹرد شدہ ادراہ
0520-2021
ایس سی پی سے رجسٹرد ادراہ
No . 0293451
D T S Licence Holder

جو سفر عشق کربلا کرنا چاہتے ہیں اور مشی کرنا چاہتے ہیں نجف اشرف سے کربلا معلی کی طرف وہ فون کر کے اپنی سیٹ جلد بک کروا ل...
09/06/2026

جو سفر عشق کربلا کرنا چاہتے ہیں اور مشی کرنا چاہتے ہیں نجف اشرف سے کربلا معلی کی طرف وہ فون کر کے اپنی سیٹ جلد بک کروا لیں تاکہ زیارت پر بروقت جایا جا سکے منجانب ۔کاروان بیت الحمد پرائیویٹ لمیٹڈ 03008133512/034574512

اعلامیہ”زائرین کو محفوظ زمینی راستوں کی فراہمی“ جنرل اجلاس خدام الزائرین مورخہ7 جون 2026ء بمقام العباس ہائوس پکی شاہ مرد...
09/06/2026

اعلامیہ
”زائرین کو محفوظ زمینی راستوں کی فراہمی“ جنرل اجلاس خدام الزائرین
مورخہ7 جون 2026ء بمقام العباس ہائوس پکی شاہ مردان
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
پاکستان زائرین آرگنائزرز ایسوسی ایشن کا جنرل اجلاس کاروان القائم کے زیر اہتمام مورخہ 7جون 2026ء کو العباس ہائوس پکی شاہ مردان میں منعقد ہوا۔اجلاس میں زائرین گروپ آرگنائزر، عمائدین قوم اور علمائے کرام نے شرکت کی۔سید علی عرفان بخاری نے اجلاس کی کاروائی کیلئے نظامت کے فرائض بخوبی سرانجام دئیے۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز بعد از تلاوت کلام پاک و حمد و ثناء محمد آل محمد علیہم کےدن 11:30بجے شروع ہوا۔
کاروان القائم کے روح رواں جناب سید کریم حیدر نقوی نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں شرکائے اجلاس کا شکریہ ادا کیا اور اس اجلاس کو زمینی راستوں کی بحالی کیلئے عملی جدوجہد کا آغاز قرار دیا۔اجلاس کی پہلی نشست سے ،اجلاس کے مہمان خصوصی حجۃ الاسلام والمسلمین جناب علامہ سید افتخار حسین نقوی ممبر اسلامی نظریاتی کونسل نے خصوصی طور پر خطاب کرتے ہوئے اس اجلاس کو اپنے لیے سعادت قرار دیا کہ وہ ان افراد سے مخاطب ہیںجوزائرین حضرت امام حسین ؑ کیلئے جانے والوں کیلئے خدمات انجام دیتے ہیں۔ جناب قبلہ نے جہاں پر خدام الزائرین کو تقوی اور اپنے تنظیمی امور کو منظم کرنے کی وصیت کی وہیں پر یہ وعدہ بھی کیا کہ وہ حکومتی ذمہ داران تک آپ کی آواز پہنچائیں گے کہ وہ زمینی راستوں کو بحال کریں۔اجلاس سے نیک بال بنگش، محمد اسماعیل کوہاٹ،محمد عرفان کاروان حضرت فاطمہ زہراء جھنگ، طاہر عباس بخاری کاروان بیت الحمد حجرہ شاہ مقیم اوکاڑہ، نیئر عباس بھٹہ ایڈووکیٹ نے خطاب فرمایا۔ اس کے بعد نماز ظہرین اور طعام کا وقفہ ہوا۔
اجلاس کے دوسرے سیشن سے سید قندیل عباس،سید یاور عباس اشعل ون ٹین ٹریولزفیصل آباد،اشرف صدیقی چکول، محسن رضوی فیصل آباد، نجم الحسن عرف پیر گلو شاہ جی، الحاج زوار سید زوار حسین شاہ ، سید فرحت عباس شاہ ،فرخ اعوان فیصل آباد، مسرت حسین خان، ذاکر اہلبیت اقرار مہدی کے علاوہ دیگر خدام الزائن کے خطاب کیا۔
مقررین نے زائرین کیلئے زمینی راستوں کی بندش کے خلاف بھرپوراحتجاج کرتے ہوئے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ زائرین کو محفوظ زمینی راستوں کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ایران حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ زیارۃ الاربعین کا ویزہ فری دیتے ہیں جب کہ درمیان میں موجود ڈراپ باکس ہولڈر خدام الزائرین کو مفت ویزہ کئی ہزار روپے میں دیتے ہیں اس پر غور کیا جائے اور مفت ویزہ کا مطلب مفت ہی ہونا چاہیے ، عراقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ جب وہ ویزہ ایشو کرتے وقت عمرکی حد نہیں دیکھتے اور ویزہ دے دیتے ہیں تو پھر بارڈر پر یا ائیر پورٹ پر عمر کی حد کیوںمقرر کرتے ہیں؟۔زائرین آرگنائزرز نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ویزہ اور دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود مسلسل انہیںائیر پورٹ پر پریشان کیا جا رہا ہے اور اس بات کا بھی خیال نہیں کیا جارہا ہے کہ جب زائرین کیلئے زمینی راستوں سے سفر کی پابندی ہے اوراگر زائرزیارات کے مقدس فریضہ کی ادائیگی کیلئے ویزہ اور ٹکٹ کی مد میں بھاری رقم ادا کر چکا ہےتو اب آپ اسے آف لوڈ کررہے ہیں۔۔۔۔آخر کیوں؟
شرکائے اجلاس نے سید فرحت عباس شاہ، الحاج زوار سید زوار حسین شاہ اور سید اظہر حسین نقوی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔بزرگان نے شرکائے اجلاس سے نوجوانوں کو سامنے آنے اور اپنا مؤثر کردار ادا کرنے پرزوردیاا اور انہیں اپنے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔اس کے باوجود شرکائے اجلاس نے بزرگان کی خدمات کا برملا اعتراف کرتے ہوئے بزرگان کو قیادت پر راضی کیا اورپاکستان بھر کے زائرین کی نمائندہ تنظیم ”پاکستان زائرین آرگنائزرز ایسوسی ایشن “ کیلئے بطور چیئرمین سید فرحت عباس شاہ جی کے نام پر اتفاق کیا،سید اظہر حسین نقوی کو ان کی علالت کے باوجود وائس چیئرمین کیلئے خدمات سرانجام دینے پر راضی کیاگیا۔ پاکستان زائرین آرگنائزرز ایسوسی ایشن کے صدر کیلئے الحاج زوار سید زوار حسین شاہ جی کے نام پر اتفاق کیا گیا۔
الحاج زوار سید زوار حسین شاہ نے بطور صدر اپنے خطا ب میں رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای شہید، خادم الزائرین زوار حسین لنگاہ مرحوم اور خادم الزائرین سید علی رضا مرحوم(لیہ) و دیگر شہداء و مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا اور فاتحہ کی التماس کی۔انہوں نے تنظیم کی کارکردگی اورکوششوں کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہر سطح پر ہر ممکن کوشش ہے ، کوشش کرنا ہمارا کام ہے ۔ کام ہونا ا للہ تعالیٰ و محمد و آل محمد علیہم السلام کی بارگاہ میں ایک درخواست ہوتی ہے ، انشاء اللہ جلدی وہ دن دیکھیں کہ بائی روڈ سفر کرنے والے زائرین کی زمینی سفری پابندی ختم ہو گی۔
الحاج زوار سید زوار حسین شاہ نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر سے مطالبہ کیا اور اس بات کو دہرایا کہ حکومت کیلئے کچھ بھی ناممکن نہیں ہوتا ، ہماری گزارش ہے ارباب اختیار سے کہ ایک سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا اب زائرین کو محفوظ زمینی راستے فراہم کریں تاکہ زائرین عتبات مقدسہ ایران ، عراق کی زیارات کو جاسکیں۔ انہوں نے باہمی اتحاد و اتفاق کی اہمیت پر زور دیتے ہو کہا کہ جب تک ہم اتفاق و اتحاد سے نہیں چلیں گے ، ایک دوسرے پر تنقید ختم نہیں کریں گے تو یہ مسائل اسی طرح رہیں گے ۔انہوں نے اس اجلاس کی نفی کرنے اور خدام الزائرین کو کروڑوں روپے کا نقصان پہچانے والے نام نہاد گروپ آرگنائزرز کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
زوار سید فرحت عباس شاہ نے اجلاس کے ایجنڈا پرپوائنٹ ٹو پوائنٹ گفتگو کی،انہوں نے وفاقی وزیر محسن نقوی کو یاد دلاتے ہوئے کہ یہ جو دہشت گرد ہیں ایک ایس ایچ او کی مار ہیں ،ان سے گزارش کی کہ خدارا اس ایس ایچ او کو فوراً تعینات کریں اور زائرین کیلئےزمینی سفر کو یقینی بنائیں۔انہوں نے فیلڈ مارشل سے بھی گزارش کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کیلئے زمینی راستوں کو کلیئر کروائیں اور حقیقی فیلڈ مارشل ہونے کا ثبوت دیں۔انہوں نے خدام الزائرین کو مقامی سطح پر آئمہ جمعہ مساجد سے درخواست کریں، مجالس میں علماء و ذاکرین اور مومنین کوبار بار توجہ دلائیں کہ ہر کوئی اپنی سطح پر کوشش کریں۔
� اجلاس میں ملکی سطح پر تنظیم کو منظم کرنے کیلئے جدوجہد کو تیزکرنے پر اتفاق کیا۔
� زائرین کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل کیلئے ہر سطح پر ہر ممکن کوشش کرنے کا عزم دہرایا گیا
� تنظیمی کارکردگی کو مؤثر بنانے کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل کااعادہ کیا گیا۔
� حکومتی ذمہ داران کو بذریعہ خط و کتابت، میل ملاقات کے ذریعے زائرین کو درپیش مسائل سے آگاہ کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلانے پر اتفاق کیا گیا۔
� خصوصی طور پر بائی روڈ زیارات کی بحالی کیلئے احتجاج، پریس کانفرنسزاور ہر موثر اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا۔
شرکائےاجلاس نے سید اظہر حسین نقوی اور منتظمین کاروان القائم کی طرف سے خدام الزائرین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے، اجلاس کی میزبانی اور انتہائی زبردست انتظامات پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا ۔
جاری کردہ:
پاکستان زائرین آرگنائزرز ایسویسی ایشن

بائی روڈ ایران عراق زیارات کے  راستوں کے بحالی کے لیے سات جون 2026 کو  العباس ہاؤس پکی شاہ مردان میانوالی میں کاروان الق...
09/06/2026

بائی روڈ ایران عراق زیارات کے راستوں کے بحالی کے لیے سات جون 2026 کو
العباس ہاؤس پکی شاہ مردان میانوالی میں کاروان القائم کے زیر اہتمام پاکستان کے تمام خدام زائرین اور سالاران کو مدعو کیا گیا جس میں ضلع اوکاڑہ سے سید عون عباس نقوی منڈی احمد اباد سے اغا زوار حسین عابدی اور حجرہ شاہ مقیم سے کاروان بیت الحمد کے سی ای او سید طاہر عباس بخاری حاضر ہوئے جس میں ڈویژن ساہیوال کی نمائندگی کرتے ہوئے کاروان بیت الحمد پرائیویٹ لمٹڈ کے سی او سید طاہر عباس بخاری نے راستوں کے بحالی کے لیے بھرپور خطاب کیا اور ڈسکوری چینل کو ایک انٹرویو بھی ریکارڈ کروایا جس میں تمام عاشقان حسین کے دلوں کی ترجمانی کی گئی اور بتایا گیا کہ کس طرح لوگ بائی روڈ زیارت کے انتظار میں تڑپ رہے ہیں کیونکہ یہ سفر سستا اور روحانی سفر ہے جسے ہر عاشق حسین افورڈ کر سکتا ہے تمام ذمہ داران تاکہ یہ اواز میڈیا اور علماء کے ذریعے پہنچائی گئی بائی روڈ پر کام شروع ہے اور علامہ سید افتخار حسین نقوی کے ذریعے یہ بتایا گیا کہ انشاءاللہ جلد بائی روڈ بحال ہوگا اور عاشقان حسین زیارت امام حسین علیہ السلام کے لیے کربلا معلی جا سکیں گے

07/01/2026
07/01/2026
07/01/2026
24/11/2025
بکنگ جاری ہے ایام فاطمیہ کے لیے پاسپورٹ جمع کروانے کی اخری تاریخ یکم نومبر 2025 ہے دفتر میں جلد رابطہ کریں 03008133512/0...
14/10/2025

بکنگ جاری ہے ایام فاطمیہ کے لیے پاسپورٹ جمع کروانے کی اخری تاریخ یکم نومبر 2025 ہے دفتر میں جلد رابطہ کریں 03008133512/03457494512

بکنگ جاری ہے پاسپورٹ جمع کروانے کی اخری تاریخ ایام فاطمیہ کے لیے یکم نومبر 2025 جلد رابطہ کریں شکریہ
14/10/2025

بکنگ جاری ہے پاسپورٹ جمع کروانے کی اخری تاریخ ایام فاطمیہ کے لیے یکم نومبر 2025 جلد رابطہ کریں شکریہ

Address

Imam Bargha Bait Ul Hamd
Hujra
56170

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karwan Bait Ul Hamad PVT LTD. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category