
13/08/2024
14اگست ہمارا یوم آزادی ، جسے ہم قومی تیوہار کے طور پر مناتے ہیں اور کیوں نہ مناٸیں کہ اس دن رب کاٸنات نے اپنے حبیبؐ کے صدقے ہمیں آزادی جیسی نعمت سے نوازا۔یہ دن ہمیں ان قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے بزرگوں نے وطن کی آزادی کے لیے دیں۔آج کا دن صرف جشن آزادی منانے کا نہیں بلکہ تجدید عہد کا دن بھی ہے۔ آٸیے ہم سب مل کر عہد کریں کہ ہم اپنے وطن کو ایک فلاحی اسلامی ریاست بناکر دم لیں گے جو پاکستان بنا نے کا اصل مقصد تھا تاکہ آزادی کے تمام ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔