Dawood Bilal Hajj Umrah Travel & Tours (pvt) Ltd,

Dawood Bilal Hajj Umrah Travel & Tours (pvt) Ltd, Provide Secure Travel and Tourism facilities all around the World.. Got 3 times best Travel agency award.
(4)

Provide Secure Air facilities all around the World
Certify from IATA (International Air Transport Association), TAAP (Travel agent Association of Pakistan), PHGOC (Private Hajj Group Organization Committee ),
Provide Consultancy all around the world,
Hajj & Umrah consultant as well,

عمرہ زائرین کیلئے روزانہ 20 ریال کا فوڈ واؤچر لازمی قرار
04/08/2026

عمرہ زائرین کیلئے روزانہ 20 ریال کا فوڈ واؤچر لازمی قرار

Umrah Package.
09/07/2026

Umrah Package.

میقات​میقات عربی زبان کا ایک جامع اور اہم شرعی لفظ ہے جو اپنے اندر گہرے معانی رکھتا ہے لغوی اعتبار سے یہ لفظ عربی کے بنی...
09/07/2026

میقات
​میقات عربی زبان کا ایک جامع اور اہم شرعی لفظ ہے جو اپنے اندر گہرے معانی رکھتا ہے لغوی اعتبار سے یہ لفظ عربی کے بنیادی حروف و ق ت سے نکلا ہے اور وزن کے اعتبار سے یہ اسم ظرف کا صیغہ ہے جو مفعال کے وزن پر آتا ہے اصل میں یہ موقات تھا مگر واؤ متحرک ماقبل مکسور ہونے کی وجہ سے یا سے بدل گیا لغت میں اس کے معنی مقرر وقت یا مقرر جگہ یا حد معین کے ہیں یعنی وہ وقت یا جگہ جس کی ایک حد مقرر کر دی گئی ہو اصطلاحی اور شرعی تعریف کے مطابق اسلامی شریعت میں میقات سے مراد وہ مخصوص مقامات یا اوقات ہیں جنہیں اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے عبادت بالخصوص حج اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے حد مقرر فرمایا ہے قرآن مجید میں یہ لفظ مختلف مقامات پر وقت اور جگہ کی حدود کے لیے استعمال ہوا ہے اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے اِنَّ الصَّلٰوةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِيْنَ كِتٰبًا مَّوْقُوْتًا سورۃ النساء 103 یعنی بلاشبہ نماز مومنوں پر مقررہ وقت کے ساتھ فرض ہے اسی طرح قیامت یا مجمع کے مقررہ وقت کے حوالے سے ارشاد ہے اِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِيْقَاتًا سورۃ النبأ 17 یعنی بے شک فیصلے کا دن ایک مقررہ وقت ہے نیز جگہ اور وقت کی ملاقات کے لیے ارشاد ہے وَلَمَّا جَآءَ مُوسٰى لِمِيقٰتِنَا سورۃ الاعراف 143 یعنی اور جب موسیٰ ہمارے مقرر کیے ہوئے وقت اور جگہ پر آئے یوں میقات وہ تقویم یا حد ہے جو بندے کو یہ یاد دلاتی ہے کہ اب وہ عام حدود سے نکل کر اللہ کے خاص اور مقدس گھر حرم کی حدود میں داخل ہو رہا ہے اور اسے اپنا لباس اور انداز بدل کر احرام کی حالت میں آنا ہوگا
​شریعت میں میقات کی دو اہم اقسام ہیں پہلی قسم میقات زمانی ہے جس سے مراد وہ مہینے ہیں جن میں حج کا احرام باندھا جا سکتا ہے جیسے شوال ذوالقعدہ اور ذوالحجہ کے ابتدائی دس دن دوسری قسم میقات مکانی ہے جس سے مراد مکہ مکرمہ کے چاروں طرف وہ مخصوص مقامات ہیں جہاں سے گزرنے والے ہر بیرونی زائر کے لیے حج یا عمرہ کی نیت سے آگے بڑھنے سے پہلے احرام باندھنا واجب ہے ان مقامات کو مقرر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اللہ کے گھر کی تعظیم کا حق ادا کیا جائے اور زائرین حدود حرم میں داخل ہونے سے قبل اپنی ظاہری اور باطنی کیفیت کو پاکیزہ کر لیں تاکہ وہ احترام اور عاجزی کے ساتھ اس مقدس سرزمین میں قدم رکھیں
​میقات کا تعین نبی کریم ﷺ کے دور سے توقیفی ہے رسول اللہ ﷺ نے حجۃ الوداع کے موقع پر اور اس سے پہلے مختلف خطوں سے آنے والے مسلمانوں کی سہولت اور جغرافیائی حدود کو واضح کرنے کے لیے یہ مقامات خود متعین فرمائے تھے صحیح بخاری 1526 اور صحیح مسلم 1181 میں حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اہل مدینہ کے لیے ذوالحلیفہ اہل شام کے لیے جحفہ اہل نجد کے لیے قرن المنازل اور اہل یمن کے لیے یلملم کو میقات مقرر فرمایا اور فرمایا کہ یہ مواقیت ان علاقوں کے رہنے والوں کے لیے بھی ہیں اور ان کے علاوہ ان لوگوں کے لیے بھی جو وہاں سے گزریں اور حج یا عمرہ کا ارادہ رکھتے ہوں اور جو ان حدود کے اندر رہتے ہیں وہ اپنے گھر سے احرام باندھیں جبکہ پانچویں میقات ذات عرق کا تعین حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور میں ہوا جب عراق کے شہر بصرہ اور کوفہ فتح ہوئے تو وہاں کے لوگ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور عرض کی کہ اے امیر المومنین اللہ کے رسول ﷺ نے اہل نجد کے لیے قرن کو میقات بنایا تھا مگر وہ ہمارے راستے سے ہٹ کر ہے اور وہاں سے گزرنا ہمارے لیے مشکل ہے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ تم اپنے راستے میں اس کے برابر محاذات پر دیکھو اور ان کے لیے ذات عرق کو میقات مقرر فرمایا جیسا کہ صحیح بخاری 1531 میں مذکور ہے
​مکہ مکرمہ کے چاروں اطراف پھیلے ہوئے ان پانچ میقاتوں کی تفصیل اور ان کا مکہ سے تخمینی فاصلہ درج ذیل ہے سب سے پہلے ذوالحلیفہ ہے جو شمال میں واقع ہے اور مکہ سے اس کا فاصلہ تقریباً 410 سے 450 کلومیٹر ہے یہ اہل مدینہ اور شمالی ممالک سے آنے والوں کے لیے ہے اسے اب مسجد الشجرہ یا ابیار علی کہا جاتا ہے دوسرا میقات الجحفہ ہے جو شمال مغرب میں واقع ہے اور اس کا فاصلہ مکہ سے تقریباً 180 سے 190 کلومیٹر ہے یہ شام مصر مراکش اور شمالی افریقہ کے زائرین کے لیے ہے اب اس کے قریب رابع سے احرام باندھا جاتا ہے تیسرا قرن المنازل ہے جو مشرق میں واقع ہے اور اس کا فاصلہ تقریباً 80 سے 90 کلومیٹر ہے یہ نجد اور خلیجی ممالک سمیت پاکستان اور انڈیا سے آنے والے زائرین کے لیے ہے اسے اب السیل الکبیر کہا جاتا ہے چوتھا یلملم ہے جو جنوب میں واقع ہے اور اس کا فاصلہ تقریباً 100 کلومیٹر ہے یہ اہل یمن انڈونیشیا ملائیشیا اور جنوبی افریقہ کے لیے ہے اسے سعدیہ بھی کہا جاتا ہے پانچواں میقات ذات عرق ہے جو شمال مشرق میں واقع ہے اور اس کا فاصلہ تقریباً 90 کلومیٹر ہے یہ اہل عراق ایران اور وسطی ایشیا کے حجاج کے لیے ہے اسے الضریبہ بھی کہا جاتا ہے
​یہ تمام مقامات شرعاً اس لیے مقرر کیے گئے تاکہ حدودِ حرم کی حرمت کا پاس رکھا جا سکے اور زائرین کو ایک خاص مقام پر اپنی دنیوی مصروفیات کو چھوڑ کر احرام کی حالت اختیار کرنے کی تاکید کی گئی تاکہ وہ حج یا عمرہ کے مقدس سفر میں اللہ کی یاد اور اس کی اطاعت میں مصروف رہیں اور ان حدود سے بلا احرام گزرنا جائز نہیں ہے اسی طرح جو لوگ مکہ مکرمہ کے اندر رہتے ہیں یا مکہ پہنچ چکے ہیں ان کے لیے حج کا میقات مکہ شہر خود ہے جہاں سے وہ احرام باندھیں گے البتہ اگر کوئی مکہ کا رہائشی یا مقیم زائر عمرہ کرنا چاہے تو اسے حدود حرم سے باہر یعنی حل میں جانا ہوگا جس کے لیے سب سے قریبی اور مشہور مقام تنعیم یا مسجد عائشہ رضی اللہ عنہا ہے جہاں سے وہ دوبارہ احرام باندھ کر عمرہ کی سعادت حاصل کر سکتا ہے
(تدوین ارادت)

ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں پیش کی گئی دستاویزات میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ 132 پاکستانی...
10/06/2026

ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں پیش کی گئی دستاویزات میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ 132 پاکستانی شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر مختلف ممالک سے ملک بدر کیا جارہا ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق 5 سال سے زائد کے دوران 2 لاکھ 59 ہزار پاکستانی شہریوں کو 36 ممالک سے بے دخل کیا گیا ہے جبکہ پاکستانی شہریوں کی ملک بدری مختلف وجوہات کی بنیاد پرکی گئی ہے۔ ڈی جی ایف آئی کا کہنا ہے کہ اب تک 65 فیصد پاکستانی شہری پاکستان کے دوست ممالک سے ملک بدر کے گئے ہیں۔ ڈی جی ایف آئی اے عثمان انور کے مطابق پاکستانی شہریوں کی بے دخلی کی بڑی وجوہات جعلی یا نامکمل دستاویزات کے علاوہ غیرقانونی قیام ہے۔

25/05/2026

2026 is about to begin. And our group departs to mina.
لبیک اللّہم لبیک، لبیک لا شریک لک لبیک، إن الحمد والنعمۃ لک والملک، لا شریک لک۔
میں حاضر ہوں، اے اللہ! میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں، تیرا کوئی شریک نہیں، میں حاضر ہوں، یقیناً تمام تعریفیں، نعمتیں اور بادشاہی تیرے ہی لیے ہیں، تیرا کوئی شریک نہیں ہے۔"
میدان عرفات میں نظر آنے والا پہاڑ جبل رحمت/ جبل عرفات کہلاتا ہے ، جبل رحمت کی تاریخ بہت خوب صورت ہے حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے خطبہء ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔more

  2026 is about to begin .لبیک اللّہم لبیک، لبیک لا شریک لک لبیک، إن الحمد والنعمۃ لک والملک، لا شریک لک۔میں حاضر ہوں، ا...
24/05/2026

2026 is about to begin .

لبیک اللّہم لبیک، لبیک لا شریک لک لبیک، إن الحمد والنعمۃ لک والملک، لا شریک لک۔
میں حاضر ہوں، اے اللہ! میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں، تیرا کوئی شریک نہیں، میں حاضر ہوں، یقیناً تمام تعریفیں، نعمتیں اور بادشاہی تیرے ہی لیے ہیں، تیرا کوئی شریک نہیں ہے۔"
میدان عرفات میں نظر آنے والا پہاڑ جبل رحمت/ جبل عرفات کہلاتا ہے ، جبل رحمت کی تاریخ بہت خوب صورت ہے حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے خطبہء ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔more

مسجد نبوی میں ایک ایسا خفیہ تاریخی میوزیم موجود ہے جہاں داخلے کی کوئی فیس نہیں، لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ تقریباً 98 فیص...
23/04/2026

مسجد نبوی میں ایک ایسا خفیہ تاریخی میوزیم موجود ہے جہاں داخلے کی کوئی فیس نہیں، لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ تقریباً 98 فیصد لوگوں کو اس کے بارے میں علم ہی نہیں ۔ یہاں پرانے زمانے کے قیمتی تاریخی نسخے اور کئی نایاب چیزیں محفوظ کی گئی ہیں جو انسان کو ماضی کی یاد دلا دیتی ہیں۔ اگر آپ گیٹ نمبر 369 سے اندر داخل ہوں تو سامنے گنبدِ خضرہ نظر آئے گا، پھر سیدھے ہاتھ کی طرف واش روم آئے گا اور وہیں سے نیچے کی طرف جانا ہوتا ہے جہاں یہ میوزیم واقع ہے۔ میں نے اس جگہ کی تمام تصویریں خود لی ہیں تاکہ آپ آسانی سے راستہ بھی سمجھ سکیں اور اندر موجود تاریخی چیزیں بھی دیکھ سکیں۔ یقیناً میری یہ پوسٹ دیکھنے والوں میں بہت سے ایسے لوگ ہوں گے جو حج ، عمرہ یا زیارت کے لیے تو آئے ہوں گے، مگر اس جگہ تک نہیں جا سکے ہوں گے… تو بتائیں، کیا آپ کبھی اس میوزیم میں گئے ہیں؟

بصیر مکی ۔۔۔۔۔

FUN BREAK:When you mute your college group and do not receive a class cancellation notification.
02/03/2026

FUN BREAK:

When you mute your college group and do not receive a class cancellation notification.

07/10/2025

Tourism can be a multi-billion dollar industry in Pakistan provided there is awareness and policy on the part of stakeholders to promote Culture, Spritiual , Religious, Heath , Sports and Adventure tourism. A country’s image and reputation is judged on the basis of its capacity to provide basic facilities to tourists, particularly foreigners.

When India and China can earn more than $20 billion from tourism and various European countries like Switzerland, France, the UK, Italy and Greece can fetch several hundred billion dollars from tourism, why cannot Pakistan, a country blessed with enviable natural beauty?
Previous Govt, Prime Minister Imran Khan said if a country like Switzerland can earn several billion dollars from tourism, Pakistan can certainly take meaningful steps to attract tourists. But, merely by passing statements on transforming Pakistan as a hub of tourism will not make sense unless the government takes practical steps to Work on their Basic Infrastructure and Targeted every Every Region with their requirement like Central Asian people love to visit Beach tourism and Turkey love Spiritual and Heritage tourism,
We should Target right people at right place ..

Honored to attend the Flynas Award Ceremony as Guest of Honor, celebrating excellence and remarkable achievements in the...
07/10/2025

Honored to attend the Flynas Award Ceremony as Guest of Honor, celebrating excellence and remarkable achievements in the aviation industry. ✈️🏆

Address

Office # 42/5 Niaz Public Kanta Near Ayoub Hotel, By Pass Hyderabad
Hyderabad
71000

Opening Hours

Monday 22:00 - 21:00
Tuesday 22:00 - 21:00
Wednesday 22:00 - 21:00
Thursday 22:00 - 21:00
Friday 22:00 - 21:00
Saturday 22:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dawood Bilal Hajj Umrah Travel & Tours (pvt) Ltd, posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dawood Bilal Hajj Umrah Travel & Tours (pvt) Ltd,:

Shortcuts

Share

Category