Syris Star Tours Operator and Consultants

Syris Star Tours Operator and Consultants We are Pakistan emerging Travel and Tours operating company lead by young energetic leadership and staff.

We are committed to provide you with best services and prompt response.

26/11/2025

آر ٹی کے 3 کا نیا ڈرامہ — سچ کیا ہے اور قانونی حقیقت کیا کہتی ہے؟

ملائیشیا میں غیر قانونی تارکینِ وطن کو لیگل کرنے کے حوالے سے ماضی میں دو بڑے پروگرام متعارف کرائے گئے: RTK (Recalibration Programme) اور بعد میں RTK 2.0۔
ان دونوں پروگراموں کا مقصد یہی تھا کہ جو غیر ملکی ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں، انہیں سزا دیے بغیر رجسٹر کیا جائے، جرمانہ وصول کیا جائے، اور پھر کسی مالی طور پر مستحکم آجر (Employer) کے ذریعے ورک پرمٹ جاری کیا جائے تاکہ ملک میں لیبر کی کمی پوری ہو سکے۔

لیکن اب اس پروگرام کے نام پر ایک نیا دھندا کھولا جا چکا ہے:
“پروگرام RTK 3 آنے والا ہے… پاکستان سے آجاؤ… ملائیشیا پہنچ کر تمہارا ویزہ لگا دیں گے… الیگل ہو جاؤ، بعد میں لیگل کر لیں گے!”
یہ جملے سوشل میڈیا، ایجنٹوں اور چند ڈھونگی دلالوں کے ذریعے پھیلائے جا رہے ہیں۔

حقیقت کیا ہے؟
نہ حکومتِ ملائیشیا نے RTK 3 کا اعلان کیا ہے، نہ کوئی قانونی دستاویز، نہ کوئی سرکاری بیان موجود ہے۔

غیر قانونی ہو کر “آر ٹی کے کا انتظار” کرنا — یہ ذہانت نہیں، خودکشی کے مترادف ہے

پاکستان سے کچھ دو نمبر ایجنٹ کہتے ہیں:

“پہلے ملائشیا چلے جاؤ… آر ٹی کے آئے گا، ویزہ بھی لگ جائے گا!”

بھائی، یہ کون سی عقل کی بات ہے کہ پہلے خود کو پکڑوانے والی پوزیشن میں ڈال لو؟

ملائیشیا میں الیگل ہونا جرم ہے — اور یہ بات کسی افواہ یا سنی سنائی بات پر نہیں ہے، بلکہ Immigration Act 1959/63 (Section 6, 15, 56) میں واضح طور پر درج ہے کہ:

بغیر پرمٹ کام کرنا جرم

بغیر جائز اسٹیٹس ملک میں رہنا جرم

جعلی آجر یا جعلی دستاویزات پر کام کرنا جرم

پاسپورٹ کی عدم موجودگی جرم

ان جرائم کی سزا میں شامل ہے:

گرفتاریاں

ڈیپورٹ

بلیک لسٹ

لاکھوں روپے کا نقصان

مستقبل میں دوبارہ ملائیشیا یا دیگر ممالک کا ویزہ حاصل کرنے میں مشکلات

تو جو لوگ یہ “مشورہ” دیتے ہیں کہ الیگل ہو کر بیٹھ جاؤ، بعد میں آر ٹی کے آجائے گا—
وہ نہ تمہارے خیر خواہ ہیں اور نہ قانون کو سمجھتے ہیں۔

پروگرام RTK اور RTK 2.0 کیوں آئے تھے؟ (قانونی وضاحت)

یہ دونوں پروگرام Emergency Labour Shortage اور Post-Pandemic Labour Regularisation کے تحت متعارف کیے گئے تھے۔

یہ خصوصی ون ٹائم پروگرام تھے جنہیں حکومت نے “کبھی بھی بار بار جاری رکھنے کی یقین دہانی نہیں کرائی”۔

Ministry of Home Affairs (MOHA)
اور
Department of Immigration Malaysia
دونوں واضح کر چکے ہیں کہ:

“Recalibration programmes are temporary measures and not permanent channels for legalisation.”

لہٰذا RTK 3 کا فی الحال کوئی اعلان، کوئی قانون، کوئی آفیشل پلان موجود نہیں۔

پاکستانی ایجنٹوں کا نیا فراڈ — “آر ٹی کے 3 آ رہا ہے”

کچھ ایجنٹ RTK کے نام پر تین طرح کے فراڈ کر رہے ہیں:

1. پاکستان سے لوگوں کو بھیج کر کہتے ہیں کہ الیگل بھی ہو گئے تو آر ٹی کے میں ویزہ لگ جائے گا

یہ 100% جھوٹ اور خطرناک فراڈ ہے۔

2. ملائیشیا میں پہلے سے غیر قانونی مقیم افراد کو کہتے ہیں کہ “پیسے دو، تمہارا کیس RTK میں ڈال دیں گے”

فی الحال آر ٹی کے 3 کی کوئی خبر نہیں ہے۔ یہ سیدھا سیدھا دھوکا ہے۔

3. جعلی کاغذات دے کر کہتے ہیں کہ “آجر مان جائے گا، تمہارا RTK ہو جائے گا”

جعلی آجر (fake employer) ملائیشیا میں بھاری جرم ہے، اس میں ورکر بھی جیل جا سکتا ہے۔

قانونی اور زمینی حقیقت — سچ یہی ہے:

✔ الیگل ہونے کا فائدہ کبھی نہیں ہوتا۔ نقصان یقینی ہوتا ہے۔

✔ آر ٹی کے یا اس جیسے پروگرام اگر آئیں تو ہمیشہ ملک کے مفاد اور قانونی ضرورت کے مطابق محدود مدت کے لیے آتے ہیں۔

✔ کسی بھی پروگرام کا اعلان صرف حکومت کرتی ہے — نہ ایجنٹ، نہ سوشل میڈیا۔

✔ پروگرام RTK 3 کے بارے میں آج تک کوئی پالیسی، نوٹیفکیشن، یا سرکاری اعلان نہیں۔

✔ پاکستان سے باہر جانا ہے تو صرف قانونی ورک پرمٹ کے ذریعے جائیں۔

✔ ملائیشیا میں مقیم ورکرز عزت اور اعتبار کے ساتھ کام کر رہے ہیں — الیگل لوگ ان کی بدنامی کا سبب بنتے ہیں۔

آخر میں ایک اہم بات — بدنامی پورے ملک کی ہوتی ہے

جب کوئی پاکستانی غیر ملک میں غیر قانونی کام کرتا ہے، پکڑا جاتا ہے، بھیک مانگتا ہے، جعلی ورک پرمٹ کے ساتھ کام کرتا ہے، یا RTK جیسے پروگرام کا غلط استعمال کرتا ہے، تو:

سفارت خانہ مشکل میں پڑتا ہے

دوسرے پاکستانیوں پر چیک سخت ہو جاتا ہے

امیگریشن زیادہ سختی کرتی ہے

نئے ورک پرمٹ کم ہو جاتے ہیں

ملک کی بدنامی ہوتی ہے

اس لیے ہر باشعور شخص کا فرض ہے کہ یہ حقیقت دوسروں تک بھی پہنچائے:

“باہر جانا ہے تو صرف قانونی طریقے سے جاﺅ — شارٹ کٹ میں صرف نقصان ہوتا ہے۔”

05/11/2024

پاکستان کی وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی سفارش پر حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔

پالیسی کی منظوری منگل کے روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔

اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ کو بتا گیا کہ 2025 میں ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج ادا کر سکیں گے۔

پاکستان کو ملنے والے حج کوٹے کو سرکاری اور نجی شعبے میں 50:50 کے تناسب سے تقسیم کیا جائے گا۔

پالیسی کے تحت 12 سال سے کم عمر بچوں کو اس سال حج کی اجازت نہیں ہو گی۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ سرکاری کوٹے کی تقسیم کے لیے کمپیوٹرآئزڈ بیلیٹنگ کی جائے گی جبکہ ایک ہزار نشتیں ہارڈ شپ کیسز کے لئے مختص ہوں گی۔ اس کے علاوہ 300 نشستیں ورکرز ویلفیئر فنڈ یا ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوٹ سے رجسٹرد مزدوروں یا کم آمدنی والے ملازمین کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ حجاج کو بہتر سہولیات کی فراہمی کی نگرانی کے لیے ہر 100 حجاج پر ایک ناظم مقرر کیا جائے گا۔ ان ناظمین کا انتخاب ویلفیئر اسٹاف میں سے ہی کیا جائے گا۔

نئی پالیسی کے تحت دوارنِ حج مرنے اور زخمی ہونے والوں افراد کے لیے معاوضہ بڑھا دیا گیا ہے۔ مرنے والے حجاج کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے سے 20 لاکھ روپے کے درمیان معاوضہ دیا جائے گا جبکہ زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ روپے معاوضہ ملے گا۔

اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے ہدایت کی ہے کہ حج بیلٹنگ میں ایسے افراد کو ترجیح دی جائے جو پہلی مرتبہ حج کی ادائیگی کریں گے۔

Send a message to learn more

18/09/2024
18/09/2024

بسم اللہ الرحمن الرحیم!!

سائرس ٹریول نے موجودہ حالات میں ائیر پورٹ پر حاجی کی پریشانی کو مکمل ختم کرنے کے لئے یہ پلان بنایا ھے کہ
● اب ہر حاجی کو پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کے حاجیوں کی طرح ریسیو کیا جائے گا۔ ان شاء اللہ
● حاجی کو پہلے سے ڈرائیور کا نمبر دیا جائے گا۔ تا کہ ہمارے ٹریڈ پارٹنر کو کوئی کال نہ جائے۔
● اس سروس سے ائیر پورٹ پر اور واپسی کے جاتے وقت تین تین گھنٹے کا انتظار یا واپسی پر سات سات گھنٹے پہلے ائیر پورٹ جانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔
● مدینہ ائیر پورٹ پر بھی یہ سروس ملے گی۔ لیکن کم از کم پانچ حاجیوں پر۔ لیکن جدہ ائیر پورٹ ہر آنے والے حاجی کو یہ سہولت ملے گی ۔
ان شاء اللہ

Ummrah    #2024
05/08/2024

Ummrah #2024

Alert
13/07/2024

Alert

حج کے بعد پاکستان دے عمرہ ویزہ شروع ہو گئے ہیں۔
20/06/2024

حج کے بعد پاکستان دے عمرہ ویزہ شروع ہو گئے ہیں۔

Address

House # 180 Street 73 G-9/3 Islamabad
Islamabad
440000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Syris Star Tours Operator and Consultants posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category