Neelum TV

Neelum TV 🔴 neelumtv.com Watch, understand, and stay informed 🌍 Latest news, insightful analysis, sports, entertainment, and global event coverage 📰
(1)

12/05/2026

وادی نیلم کی اس ترقی کا کریڈٹ کس حکمران کو جاتا ہے ؟ کمنٹ سیکشن میں مینشن کریں ۔۔۔

11/05/2026

ممبر قومی اسمبلی ، اقبال آفریدی آج قومی اسمبلی اجلاس کے لئے سائیکل پر اسمبلی پہنچے ، پیٹرول ، ڈیزل اور مہنگائی کے خلاف علامتی طور پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔



لوگ مجھے کہتے ہیں کہ تم میاں وحید کے بجائے شاہ غلام قادر پر تنقید کیوں نہیں کرتے؟میں انہیں یہی کہتا ہوں کہ شاہ غلام قادر...
11/05/2026

لوگ مجھے کہتے ہیں کہ تم میاں وحید کے بجائے شاہ غلام قادر پر تنقید کیوں نہیں کرتے؟
میں انہیں یہی کہتا ہوں کہ شاہ غلام قادر نے راولپنڈی سے نیلم آ کر ترقیاتی منصوبے شروع کیے، لوگوں کو احساسِ محرومی اور غلامی کی سوچ سے نکالنے کی کوشش کی، اور یہی بات میاں وحید کو برداشت نہیں ہو رہی۔ میاں وحید کی سیاست کا محور ہمیشہ لوگوں کو اپنے زیرِ اثر اور محتاج رکھنا رہا ہے۔

میاں وحید جب کسی سے ملتا ہے تو بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ عوام کا بہت بڑا ہمدرد ہو، مگر حقیقت میں یہ سب ایک سیاسی دکھاوا ہے۔
کسی کے گھر جا کر بچوں کو گود میں اٹھانا، ان سے شفقت کا اظہار کرنا، لوگوں کو گلے لگا لینا اور ہمدردی جتانا یہ سب صرف عوامی ہمدردی کا تاثر دینے کی کوشش ہے۔

عوام اب حقیقت کو سمجھ چکی ہے، اور لوگ جانتے ہیں کہ اصل خدمت وہ ہوتی ہے جو عملی کاموں اور ترقیاتی منصوبوں میں نظر آئے، نہ کہ صرف نمائشی رویوں میں۔

فہد مغل

پیپلز پارٹی وادی نیلم میں چالیں چوروں اور علی بابا نے ٹولے کی مانند بن چکی ہے ۔۔۔
11/05/2026

پیپلز پارٹی وادی نیلم میں چالیں چوروں اور علی بابا نے ٹولے کی مانند بن چکی ہے ۔۔۔

گاڑیوں پر موسٹ سنئیر  وزیر میاں عبدالوحید کے پوسٹر لگا کر   لکڑی سمگل کرنے والے جیالوں کا بھی اپنا ہی لیول ہے۔
11/05/2026

گاڑیوں پر موسٹ سنئیر وزیر میاں عبدالوحید کے پوسٹر لگا کر لکڑی سمگل کرنے والے جیالوں کا بھی اپنا ہی لیول ہے۔

وادی نیلم کے علاقے جاگراں بٹگراں روڈ پر ایک افسوسناک جیپ حادثے میں چار افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ حادثہ وزیرِ...
10/05/2026

وادی نیلم کے علاقے جاگراں بٹگراں روڈ پر ایک افسوسناک جیپ حادثے میں چار افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ حادثہ وزیرِ حکومت آزاد کشمیر میاں عبدالوحید کی آبائی یونین کونسل کٹن جاگراں میں پیش آیا، جہاں خستہ حال اور تنگ سڑک ایک بار پھر قیمتی جانیں نگل گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جیپ بٹگراں روڈ پر سفر کر رہی تھی کہ اچانک ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور جیپ گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں، ضلعی انتظامیہ اور ڈی ڈی ایم اے نیلم کی ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور مقامی افراد کی مدد سے امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔ دشوار گزار راستے اور سڑک کی خراب حالت کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

علاقہ مکینوں نے بٹگراں اور جاگراں روڈ کی خستہ حالی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعدد بار حکام کو سڑک کی ابتر صورتحال سے آگاہ کیا گیا، مگر تاحال کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے۔ عوام نے حکومت آزاد کشمیر اور متعلقہ اداروں سے فوری طور پر سڑک کی تعمیر و مرمت کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے المناک حادثات سے بچا جا سکے۔


موسٹ سنئیر وزیر حکومت آزاد کشمیر میاں وحید کے وعدے پھر بے نقاب میاں وحید کے گھر کے قریب وادی نیلم میں عوام نے اپنی مدد آ...
10/05/2026

موسٹ سنئیر وزیر حکومت آزاد کشمیر میاں وحید کے وعدے پھر بے نقاب میاں وحید کے گھر کے قریب وادی نیلم میں عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت لکڑی کا پل تعمیر کر دیا

میاں وحید عوام کا ہمدرد بننے کا صرف دکھاوا کرتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ لوگ انہیں اپنا سب سے بڑا خیرخواہ سمجھتے ہیں، لیکن ...
10/05/2026

میاں وحید عوام کا ہمدرد بننے کا صرف دکھاوا کرتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ لوگ انہیں اپنا سب سے بڑا خیرخواہ سمجھتے ہیں، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ عوام اب باشعور ہو چکی ہے اور سب کچھ سمجھتی ہے۔

شادیوں میں شرکت کرنا، جنازوں میں جانا، ختم و خیرات میں بیٹھنا، لوگوں کو گلے لگا لینا، بچوں کو اٹھا کر پیار کرنا — یہ سب صرف سیاسی ڈرامہ اور عوامی توجہ حاصل کرنے کے حربے ہیں۔ اصل ہمدردی صرف تصویروں اور کیمروں کے سامنے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ثابت ہوتی ہے۔

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر اور موجودہ سینئر وزیر، جو لاڑکانہ کی روایتی سیاست کے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں، انہوں نے نیلم کو بھی محرومیوں، پسماندگی اور تباہ حالی کی اسی سیاست کی نذر کر دیا ہے۔

وقت آ گیا ہے کہ عوام ایسے سیاسی بہروپیوں کو پہچانے جو جذباتی نعروں اور نمائشی ہمدردیوں کے ذریعے لوگوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف ، انصاف یوتھ ونگ آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل عابد میر نے حلقہ ایل اے 25 نیلم 1 سے پاکستان تحریک ...
09/05/2026

پاکستان تحریک انصاف ، انصاف یوتھ ونگ آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل عابد میر نے حلقہ ایل اے 25 نیلم 1 سے پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لیے باقاعدہ درخواست جمع کروا دی۔

عابد میر کا شمار ان نوجوان رہنماؤں میں کیا جاتا ہے جو ہر مشکل وقت میں پارٹی پاکستان تحریک انصاف اور بانی چیئرمین عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہے۔ سیاسی و عوامی حلقوں کے مطابق عابد میر کی جانب سے ٹکٹ کے لیے درخواست جمع کروانے کے بعد حلقے میں سیاسی سرگرمیوں میں مزید تیزی آ گئی ہے۔

انصاف یوتھ ونگ کے کارکنان اور مختلف سیاسی شخصیات نے عابد میر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پارٹی پاکستان تحریک انصاف قیادت نظریاتی اور متحرک نوجوان قیادت کو آگے لانے میں مثبت کردار ادا کرے گی۔

آپ بھی اپنی قیمتی رائے کا اظہار کمنٹ سیکشن میں کریں کیا عابد میر کو حلقہ 25 نیلم 1 سے پاکستان تحریک انصاف کا پارٹی ٹکٹ ملنا چاہیے یا نہیں ؟


04/05/2026

انصاف یوتھ ونگ آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عامر روشن اعوان انقلابی نے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ کے لئیے درخواست جمع کروا دی ۔


26/04/2026

مظفرآباد جلسہ میں پی ٹی آئی کے کشمیری کارکنان کا سہیل آفریدی سے ڈی چوک جانے کا مطالبہ ۔۔۔

Address

Azad Kashmir
Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Neelum TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Neelum TV:

Share