13/05/2026
السلام علیکم دوستو ❤️
یہ جو خوبصورت اور قدیم درخت آپ دیکھ رہے ہیں، مقامی لوگوں کے مطابق یہ تقریباً بارہ سو سال پرانا ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ یہ ایک ہی درخت ہے لیکن اس کے نو تنے ہیں۔ یہاں کے لوکلز کہتے ہیں کہ اس کے “نو بچے” ہیں، یعنی اس کی جڑ جب نیچے زمین میں جاتی ہے تو وہ ایک نئے تنے کی شکل اختیار کر لیتی ہے، اور پھر وہ بھی ایک مکمل درخت جیسا نظر آنے لگتا ہے۔ 🌳
ابھی تک ہمیں بھی یہ پتہ نہیں چل سکا کہ ان میں سے اصل اوریجنل تنا کون سا ہے کیونکہ سارے ایک جیسے ہی نظر آتے ہیں۔ یہی چیز اس درخت کو مزید دلچسپ اور خاص بناتی ہے۔
یہ درخت سنیاری گاؤں میں موجود ہے، جو پی ایف ہاسپیٹل کی بیک سائیڈ پر واقع ہے۔ پی ایف ہاسپیٹل سے تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر آگے جائیں تو سنیاری گاؤں آ جاتا ہے، جہاں یہ خوبصورت اور تاریخی بنین (بوہڑ) کا درخت موجود ہے۔ ❤️
اس کے ساتھ ایک چھوٹی سی کرکٹ گراؤنڈ بھی ہے، اور یہی سے ایک خوبصورت ٹریک شروع ہوتا ہے جسے سنیاری ٹریک کہا جاتا ہے۔ آپ اس کا پانچ سے سات کلومیٹر والا لوپ بھی کر سکتے ہیں، جبکہ اگر مزید آگے جائیں تو دوسرا لوپ تقریباً دس سے گیارہ کلومیٹر تک بن جاتا ہے۔ 🥾🏔️
یہ بہت خوبصورت، پُرسکون اور نیچر سے بھرپور ٹریک ہے، لیکن آج کل شاید کچھ سیکیورٹی رسک کی وجہ سے وہاں جانے کی اجازت کم دی جاتی ہے۔ 🌿
village