The Miles Tour

The Miles Tour Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from The Miles Tour, Travel Company, Islamabad.

The Miles Tour | Unleash the Explorer in You!
🏕️ Trekking | Hiking | Off-Road Adventures
⛰️ Tailor-Made Expeditions & Family Getaways
🌟 Discover Hidden Gems of Pakistan
📩 DM for Bookings – Let’s Make Memories!

" I told my friend about your business…” — those words mean more than you know. ❤️Every recommendation, every referral, ...
09/09/2026

" I told my friend about your business…” — those words mean more than you know. ❤️
Every recommendation, every referral, and every journey you trust us with inspires us to go further.
Thank you for choosing The Miles Tour and helping us grow through your experiences and word of mouth.

Tours & Treks | Rent a Car | Customized Trips | Explore Pakistan

Your Journey, Our Passion.
🌐 www.themilestour.com

ToursAndTreks AdventurePakistan CustomizedTours RentACarPakistan ExploreTheNorth TravelWithUs PakistanAdventures NorthernPakistan TourismPakistan YourJourneyOurPassion

کوہ پیمائی: شوق، جنون یا ایک الگ دنیا؟ 🏔️پہاڑ صرف بلندی کا نام نہیں، یہ انسان کے حوصلے، خوف، تنہائی اور برداشت کا امتحان...
08/09/2026

کوہ پیمائی: شوق، جنون یا ایک الگ دنیا؟ 🏔️
پہاڑ صرف بلندی کا نام نہیں، یہ انسان کے حوصلے، خوف، تنہائی اور برداشت کا امتحان بھی ہیں۔ براڈ پیک، سپینٹک، ایورسٹ اور دنیا کے دوسرے بلند پہاڑ ہر سال ایسے لوگوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں جو عام زندگی کی حدود سے آگے کچھ تلاش کرنا چاہتے ہیں۔
کچھ واپس لوٹ آتے ہیں، کچھ اپنے نام تاریخ میں چھوڑ جاتے ہیں، اور کچھ ہمیشہ کے لیے انہی پہاڑوں کا حصہ بن جاتے ہیں۔
کوہ پیمائی کو صرف حادثات، ریسکیو یا موت کے زاویے سے دیکھنا شاید اس جذبے کو مکمل طور پر سمجھنے کے لیے کافی نہیں۔ لیکن اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ خطرات کو نظر انداز کیا جائے۔ تجربہ، تربیت، موسم کا درست اندازہ، مناسب سامان اور اپنے جسم و ذہن کی حدود کو سمجھنا ہر کوہ پیما کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔
پہاڑ کسی سے وعدہ نہیں کرتے۔
وہ صرف راستہ دکھاتے ہیں—فیصلہ انسان کو خود کرنا ہوتا ہے کہ اسے کہاں تک جانا ہے۔
جو لوگ پہاڑوں کے عشق میں زندگی گزارتے ہیں، ان کی یاد کو احترام، ان کے جذبے کو سمجھ اور ان کی قربانی کو وقار کے ساتھ یاد کیا جانا چاہیے۔

🏔️ Mountaineering | K2 | Broad Peak | Spantik | Everest | Adventure | High Altitude | Pakistan Mountains

ایک سوال، جو ہم سب کو خود سے ضرور پوچھنا چاہیے۔۔۔جب کوئی غیر ملکی سیاح ہمارے ملک میں لاپتہ ہوتا ہے تو پولیس، ریسکیو 1122...
02/09/2026

ایک سوال، جو ہم سب کو خود سے ضرور پوچھنا چاہیے۔۔۔
جب کوئی غیر ملکی سیاح ہمارے ملک میں لاپتہ ہوتا ہے تو پولیس، ریسکیو 1122، محکمۂ جنگلات، مقامی انتظامیہ اور مقامی کمیونٹی سمیت سینکڑوں افراد اسے تلاش کرنے کے لیے متحرک ہو جاتے ہیں۔ یہ یقیناً قابلِ تحسین ہے، کیونکہ انسانی جان کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، چاہے وہ کسی بھی ملک کے شہری کی ہو۔
لیکن دل پر ہاتھ رکھ کر ایک سوال ضرور کریں:
اگر لاپتہ ہونے والا کسی دوسرے ملک کا شہری نہیں بلکہ پاکستان کی اپنی بیٹی ہو، تو کیا اس کی جان کی قدر بھی اتنی ہی ہونی چاہیے یا نہیں؟
ڈاکٹر آسماء مشتاق کے معاملے میں افسوسناک پہلو یہ ہے کہ وہ کئی دن تک اسپانٹنگ میں بے یار و مددگار رہیں۔ بعد ازاں مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت، بغیر کسی معاوضے کے، صرف انسانی جذبے اور انسانیت کی خدمت کے لیے ان کی میت کو ریکور کرکے بیس کیمپ تک پہنچایا۔ اس ریکوری میں محبوب علی اور ان کی ٹیم سمیت مقامی افراد نے اہم کردار ادا کیا۔
یہ لوگ کسی معاوضے یا شہرت کے لیے نہیں گئے تھے، بلکہ ایک انسان کی خاطر گئے تھے۔
اور آج ایک اور سوال ہمارے سامنے ہے کہ اگر موسم سازگار تھا تو بیس کیمپ سے ڈاکٹر آسماء مشتاق کی میت کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سکردو منتقل کیوں نہ کیا جا سکا؟
دوسری جانب میاں سید علی شاہ کی میت فلک سر میں کئی دنوں سے موجود ہے۔ اب مبینہ طور پر میت کی لوکیشن بھی معلوم ہو چکی ہے، لیکن تاحال اسے ریکور کرنے اور نیچے منتقل کرنے کے لیے مؤثر ادارہ جاتی کارروائی نظر نہیں آ رہی۔
یہ سوال کسی فرد، ادارے یا قوم کے خلاف نہیں۔
یہ صرف ہماری ترجیحات، احساسِ ذمہ داری اور اپنے لوگوں کے لیے اجتماعی حساسیت پر ایک سوال ہے۔
غیر ملکی مہمان ہمارے لیے قابلِ احترام ہیں اور ان کی جان بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش ہونی چاہیے۔ لیکن پاکستان کی اپنی بیٹی اور اپنے بیٹے بھی اسی عزت، تحفظ، فوری مدد اور ریاستی توجہ کے مستحق ہیں۔
انسانی جان کی قدر قومیت سے نہیں ہونی چاہیے۔
ہمیں اپنے مہمانوں کے ساتھ ساتھ اپنے لوگوں کی زندگیوں اور ان کے خاندانوں کے دکھ کو بھی اسی سنجیدگی سے محسوس کرنا ہوگا۔
شاید یہ وقت کسی پر انگلی اٹھانے کا نہیں،
بلکہ اپنے ضمیر سے ایک سوال کرنے کا ہے:
کیا ہماری اپنی جانوں کی قدر بھی اتنی ہی ہے؟

01/09/2026

موسمِ برسات کا اہم الرٹ | 01 اور 02 ستمبر

عوام اور سیاحوں کے لیے اہم احتیاطی اطلاع

01 ستمبر کی رات اور 02 ستمبر کے دوران خیبر پختونخوا، اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں درمیانی سے موسلادھار بارش متوقع ہے۔

🌧️ لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ:
دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر۔

شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ:
مردان، صوابی، پشاور، اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ اور گجرات کے نشیبی علاقے۔

سیاحوں اور مسافروں سے گزارش ہے کہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کو مدنظر رکھیں اور سفر سے پہلے موسم و سڑکوں کی صورتحال ضرور چیک کریں۔

📍 Travel Safe • Stay Alert • Stay Updated

01/09/2026

Foreign Tourist Missing During Musa Ka Musalla Trek | Large-Scale Search Operation Underway
A foreign tourist has reportedly gone missing while returning from the Musa Ka Musalla Trek in Manda Guchha, Siran Valley, Mansehra. The tourist is believed to have lost his way in the challenging mountainous terrain.
A large-scale search and rescue operation is currently underway, involving around 200 Mansehra Police personnel, Rescue 1122, 12–13 Forest Department officials, as well as members of the local community and trekking community.
Multiple teams are searching the difficult mountain terrain and dense forests to locate the missing tourist. Local residents and experienced trekkers are also supporting the search efforts and assisting the official rescue teams.
Prayers for the safe recovery of the missing tourist and the success of everyone involved in the search operation.

📍 Musa Ka Musalla | Manda Guchha | Siran Valley | Mansehra, Pakistan

🚨 موسیٰ کا مصلیٰ: غیر ملکی سیاح کی تلاش میں سرچ آپریشن 25 گھنٹوں سے جاریموسیٰ کا مصلیٰ کی جانب سفر کے دوران دھند کے باعث...
31/08/2026

🚨 موسیٰ کا مصلیٰ: غیر ملکی سیاح کی تلاش میں سرچ آپریشن 25 گھنٹوں سے جاری

موسیٰ کا مصلیٰ کی جانب سفر کے دوران دھند کے باعث دو غیر ملکی سیاح ایک دوسرے سے بچھڑ گئے۔ ایک سیاح بحفاظت واپس پہنچا اور تھانہ نواز آباد میں دوسرے سیاح کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔

رپورٹ کے بعد ایس ایچ او تھانہ نواز آباد ملک مسکین کی نگرانی میں لاپتہ سیاح کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا گیا، تاہم 25 گھنٹے گزرنے کے باوجود سیاح کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

امید ہے ریسکیو اور سرچ ٹیمیں جلد لاپتہ سیاح تک پہنچنے میں کامیاب ہوں گی۔ 🤲

⚠️ سیاحوں سے گزارش ہے کہ پہاڑی علاقوں میں دھند اور خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گروپ سے الگ نہ ہوں۔

30/08/2026

🚨 فلک سر ریکوری مشن — اہم ترین اپڈیٹ | Falak Sar Recovery Mission

انشاء اللہ، فلک سر پر ریکوری آپریشن کل صبح ایک بار پھر شروع کیا جائے گا۔ 🤲

صدام کلامی کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق، ریکوری آپریشن کے نئے پلان کے تحت ہیلی کاپٹر صبح تقریباً 6 بجے کالام پہنچے گا، جہاں سے سکردو سے آنے والے ماہر اور تجربہ کار کوہ پیماؤں کو مرحلہ وار فلک سر کے بیس کیمپ منتقل کیا جائے گا۔

یہ ایک انتہائی مشکل، خطرناک اور حساس ریکوری آپریشن ہے۔ پوری ٹیم کی کامیابی اور حفاظت کے لیے دعا کی اپیل ہے۔

اللہ تعالیٰ اس مشن کو کامیاب فرمائے اور تمام ریسکیو ٹیم کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔

In Memory of Mian Syed Ali Shah Sahib — A Call for a Rescue & Recovery MissionMian Syed Ali Shah Sahib (Bacha Sahib) was...
29/08/2026

In Memory of Mian Syed Ali Shah Sahib — A Call for a Rescue & Recovery Mission

Mian Syed Ali Shah Sahib (Bacha Sahib) was a highly skilled and experienced mountaineer who tragically lost his life after successfully summiting Falak Sar Peak, Swat. His body is believed to be lying at an altitude of approximately 5,600–5,700 metres.

An earlier recovery mission was unfortunately unsuccessful, as his body could not be located. However, a courageous group of young trekkers from Swat has now made an incredible effort. Reaching around 5,000 metres and using a drone, they successfully identified the approximate location of Bacha Sahib’s body.

Now is the time to act.

We sincerely appeal to the Government authorities, Pakistan Army and rescue agencies, mountaineering organisations, experienced climbers, professional helicopter operators, and the local administration to come together and organise a properly planned body recovery mission.

Bringing Bacha Sahib home is not just a rescue operation — it is a matter of dignity, respect, and closure for his family and loved ones.

May Allah grant Bacha Sahib the highest place in Jannat and give his family strength and patience. 🤲

Please share this message so it reaches the people and organisations who can help.

Address

Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Miles Tour posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to The Miles Tour:

Shortcuts

Share

Category