29/02/2020
وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور سیکرٹری مذہبی امور میاں محمد مشتاق بورانہ کی سعودی سفیر نواف بن سید المالكی سے سعودی سفارت خانے میں ملاقات۔
عمرہ زائرین پر پابندی اور حج کے حوالے سے دیگر معاملات زیر بحث آئے
عمرہ زائرین پر پابندی عارضی طور پر ہے: سعودی سفیر
جن عمرہ زائرین کے ویزا ایکسپائر ہونے والے ہیں انکے ویزا میں توسیع کرا دی جائے گی: سعودی سفیر
یہ پابندی صرف پاکستانی زائرین پر عائد نہیں ہے بلکہ 22 اور ممالک بھی شامل ہیں: سعودی سفیر
عمرہ زائرین کی حفاظت کے لئے مناسب میکانزم تیار کرنے کے بعد پابندی اٹھا لی جائے گی: سعودی سفیر
حکومت پاکستان اس سلسلے میں سعودی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے گی: نورالحق قادری
اسی سلسلے میں اگلے ہفتے پھر سے میٹنگ کرنے پر اتفاق ظاہر کیا گیا۔
حج کے انتظامات کے حوالے سے تمام معاملات نارمل طریقے جاری رہیں گے۔ نورالحق قادری